سیکولربھارت میں حکومت مخالف نعرے لگانے پر نوجوان دوشیزہ”اندر“

لاہور (ویب ڈیسک )خود کو سیکولر کہنے والے بھارت کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی جہاں کسی کو اظہار خیال کا بالکل بھی حق نہیں ہے کیونکہ ایک نوجوان لڑکی کو جہاز میں حکومت مخالف نعرے لگانے پر بھارتی حکومت نے پندہ روز کیلئے جیل میں ڈال دیاہے جس پر پاکستانی معروف اور سینئر صحافی نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی 28 سالہ لڑکی جو کہ کینڈا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے ، اس نے جہاز میں تامل ناڈو کے بی جے پی کے صدر تامیلیسائی کی موجودگی میں ” فاشسٹ گورنمنٹ ، ڈاون ، ڈاون “ کا نعرہ لگانا مہنگا پڑ گیا اور بی جے پی کے صدر کی شکایت پر اسے گرفتار کر لیا گیاہے اور پندرہ روز کی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیاہے ۔جس پر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا آمر تمہارے منتخب وزیراعظم سے بہتر ہے ، میں یہ بہت مرتبہ لکھا اور پرویز مشرف کو آزاد خیال فاشسٹ قرار دیا اور اس نے میرے ٹی وی پر آنے پر پابندی لگا دی لیکن اس نے مجھے کبھی گرفتار نہیں کیا ، بھارت میں جمہوری حکومت نے طالبہ کو صرف اس لیے گرفتار کر لیا کیونکہ اس نے مودی کو فاشسٹ قرار دیا تھا۔“

جنوبی پنجاب بہت سنجیدہ کیس ہے :عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بہت سنجیدہ کیس ہے اسے آئی سی یو میں رکھا جائیگا، آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کوترجیح دی جائیگی، ان کا کہناتھا کہ میرے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں، جوبھی آتا ہے ان کے ایشوزحل کرتاہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی،اس موقع پر صحافی نے سوال کیا”ڈی پی او آپ کے کہنے پرتبدیل ہوا“جس کا وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں،معاملہ عدالت میں ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہناتھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا، نئے بلدیاتی نظام کے جائزے کیلئے علیم خان کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے،نئے بلدیاتی نظام کابل جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے، ہمیں کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت جاری ہے۔

انتہاپسندی ناقابل برداشت،ممبر ایڈوائزری کونسل عاطف میاںجلد نوبل پرائز جیت لیں گے،فواد چودھری کُھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہیں لگایا گیا، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی ایک انتہائی پروفیشنل اور نفیس انسان ہیں، ان کی پارٹی اور نظریے سے کمٹمنٹ شک و شبے سے بالاتر ہے وہ تحریک انصاف کے ابتدائی دنوں سے عمران خان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی نے ایک نامور اور زبردست شخصیت کو امیدوار نامزد کیا۔عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کا رکن لگائے جانے پر فواد چوہدری نے کہا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت ،احترام اور عزت کرے،پاکستان میں اقلیتوں کو اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کوہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اکنامک ایڈوائزری میں تقرری پر کسی کو اعتراض کرنا چاہیے۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں اسے لگایا گیا ہے جسے اگلے5سال میں نوبل پرائز ملنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں۔ جو لوگ اعتراض کررہے ہیں وہ بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں ، ہمیں انتہا پسندوں کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے ، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں

آئین میں صدر پاکستان کو کون کونسے اختیارات حاصل ہیں ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں منگل کو ملک کے 13ویں صدر کا انتخاب ہو چکا ہے۔ آئینِ پاکستان میں 18 ویں ترمیم کے بعد صدر کے اختیارات خاصے محدود ہوگئے ہیں۔ لہٰذا صدر کے انتخاب کے موقع پر یہ بحث بھی جاری ہے کہ صدر کے اختیارات کیا ہیں اور صدر کا عہدہ ملک کے لیے کیوں ضروری ہے؟یہ تجویز بھی پیش کی جا رہی ہے کہ صدر کے عہدے کو ختم کر کے کروڑوں روپے سالانہ کا خرچ بچا لیا جائے۔ کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے آگاہی ضروری ہے لہٰذا سب سے پہلے صدر کے اختیارات پر نظر ڈالتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کے حق میں نہیں ہیں18 ویں ترمیم کے بعد صدر پاکستان کے اختیارات بطورِ آئینی سربراہ صدرِ پاکستان کی چند مواقع پر اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ جب قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے یا اپنی آئینی مدت مکمل کر لے تو صدر ہی اپنی نگرانی میں عام انتخابات منعقد کراتا ہے۔صدر کسی بھی ایسے پورے کے پورے قانون کو یا ا±س کی چند شقوں کو نظرِ ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج سکتا ہے جو ا±س کے پاس پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد دستخط کے لیے آیا ہو۔تمام وفاقی جامعات کے چانسلر صدرِ مملکت ہی ہوتا ہے۔صدرِ پاکستان پارلیمان کے آئینی سال کے آغاز پر ا±س کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتا ہے اور ریاست کے رہنما اصول کی یادہانی کرائی جاتی ہے۔صدرِ پاکستان کے پاس سزا یافتہ مجرمان کو معاف کرنے یا سزاو¿ں کو کم اور منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔ایک عام تاثر ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد صدر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا حق کھو چکے ہیں جبکہ یہ حق اب بھی ا±ن ہی کے پاس ہے البتہ اب وہ یہ کام ازخود نہیں بلکہ وزیرِاعظم کی درخواست پر ہی کر سکتے ہیں۔ اب بھی اسمبلی صدرِ پاکستان کے حکم سے ہی تحلیل ہوتی ہے۔صدرِ پاکستان مسلح افواج کے علامتی سپہ سالارِ اعلیٰ ہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعد صدر مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری وزیرِاعظم کے مشورے کے مطابق کرنے کے پابند ہیں اور وہ افواج سے متعلق براہِ راست کوئی احکامات جاری نہیں کر سکتے۔مختلف ممالک کو بھیجے جانے والے سفرا کو حقوق تفویض کرنا اور ملک میں آنے والے مختلف سربراہانِ ریاست کی میزبانی کرنا بھی صدر کا اختیار ہے۔کیا صدرِ پاکستان کا عہدہ ضروری ہے؟صدرِ پاکستان کے عہدے کی ضرورت کے بارے میں وکلا برادری اور اساتذہ تو یکسو ہیں لیکن عوام اِس معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں۔بعض سمجھتے ہیں کہ اِس عہدے کے پاس کوئی اختیار نہیں تو اسے ختم کر کے صدر کے دفتر سے بچنے والے پیسے کو تعلیم پر خرچ کیا جائے۔ کسی کی رائے ہے کہ پارلیمانی نظامِ حکومت کو 70 سال تک آزمانے کے بعد اب صدارتی نظام کو بھی آزمانا چاہیے جبکہ چند کا کہنا ہے کہ پورے اختیار کے ساتھ اِس عہدے کو برقرار رکھنا چاہیے نہ کہ کٹھ پتلی کے طور پر۔سابق جج اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل شاہ خاور سمجھتے ہیں کہ صدر کا عہدہ انتہائی ضروری ہے اور اِسے صرف اخراجات بچانے کی خاطر یا علامتی عہدہ ہونے کی وجہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ا±ن کے مطابق عہدے کی ضرورت بعض موقعوں پر بہت بڑھ جاتی ہے اور ناگزیر ہوجاتی ہے۔دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و عالمی تعلقات میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ یونس کے مطابق پاکستان میں صدر کا عہدہ علامتی ہونے کے باوجود بھی اہمیت کا حامل تو ہے اور اِس سے عالمی سطح پر شناخت واضح کی جاتی ہے لیکن اِسے ختم کرنا ناممکن نہیں ہے۔ ‘اگر پارلیمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ ایسی آئینی ترمیم لائی جانی چاہیے اور صدر کے دفتر کو ختم کرنا چاہیے تو اِس کا آئینی راستہ موجود ہے۔’ڈاکٹر عائشہ یونس سمجھتی ہیں کہ تاریخی لحاظ سے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے یا ا±سے پٹڑی سے ا±تارنے دونوں میں صدرِ پاکستان کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔ڈاکٹر عائشہ یونس کے مطابق ترقی یافتہ ممالک بشمول برطانیہ میں اب یہ بحث جاری ہے کہ ایوانِ صدر کے اخراجات میں کمی لائی جائے اور اِس کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ شاہ خاور سمجھتے ہیں کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات پاکستانی ایوانِ صدر پر بھی لاگو ہونے چاہییں۔

نندی پور پاور پلانٹ،نیب نے ڈاکٹر بابر اعوان کیخیلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بطور سابق وزیر پانی بجلی بھی بابر اعوان کے ساتھ ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی کی افسر عاصمہ چوہدری نے احتساب عدالت اسلام ا?باد میں ریفرنس دائر کیا۔سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، جسٹس (ر) ریاض بطور سیکریٹری قانون، سابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض، سابق سیکریٹری پانی بجلی شاہد رفیق اور سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر2011 میں نندی پور کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی رحمت حسین جعفری کو دی گئی تھی اور کمیشن کو نندی پور منصوبے کی تاخیر کی وجوہات جاننےکی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔نیب حکام نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی منظوری دی تھی، منصوبے کی منظوری 329 ملین ڈالر کی لاگت سے دی گئی اور منظوری کے بعد منصوبے کا کنٹریکٹ 28 جنوری 2008 کو کیا گیا، کنٹریکٹ نادرن پاور جنریشن اورڈانگ فینگ الیکٹرک کارپوریشن چائنا کے درمیان ہوا جب کہ منصوبے کی تاخیر سے 27292.94 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
بابر اعوان کا نیب ریفرنس پر رد عمل
دوسری جانب ریفرنس دائر ہونے پر رد عمل میں بابر اعوان نے کہا کہ 2007 کے مشرف کے وزیر قانون کے دور میں نندی پور منصوبہ آیا، 2012 میں منصوبہ کابینہ سے منظور ہوا، میری وزارت کے 16ماہ میں نہ کوئی سمری آئی اور نہ روکی گئی۔بابر اعوان نے کہا کہ رحمت جعفری کمیشن نے میرا نام لیا، الزام دیا اور نہ ہی مجھے بلایا گیا، میرے خلاف تمام کارروائی 2 کالی بھیڑوں نے سیاسی مخالفت پر کی، تھوڑی دیر میں ثبوت دکھاو¿ں گا۔

”نیا صدر پاکستان کیسا رہیگا “40سال سے زائد عرصہ کی سیاست کا تجربہ رکھنے والے عارف علوی بارے دلچسپ خبر

کراچی(ویب ڈیسک) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13ویں صدر عارف علوی پیشے کے اعتبار سے دندان ساز ہیں جو 29 جولائی 1949ئ کو کراچی میں پیدا ہوئے اور اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی لاہور میں ڈی مونٹمورنسی کالج ا?ف ڈنٹسٹری میں زمانہ طالب علمی کے دوران ا±س وقت کے صدر ایوب خان کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبائ یونینز کے متحرک کارکن تھے۔1979 میں انہوں نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 سے انتخاب لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔سیاست کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عارف علوی اپنے پیشے میں بھی نمایاں رہے اور ایشیا پیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی 1996 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے اور اس کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں، وہ ا±سی سال پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ایک سال کے لیے رکن بنے جس کے بعد 1997ءمیں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا۔عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے 2006ئ سے 2013ئ تک سیکرٹری جنرل رہے، وہ پہلی بار پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر عام انتخابات 2013ئ میں حلقہ این اے-250 (کراچی-12) سے 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 2013ئ کے انتخابات میں عارف علوی واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو سندھ سے منتخب ہوئے، 2016ئ میں وہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور 2018 کے عام انتخابات میں این اے247 سے ایک مرتبہ پھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی تاخیر کا شکار

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز اگلے سال امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں رواں سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دونوں اگلے سال امریکا میں شادی کریں گے۔واضح رہے کہ 25 سالہ امریکی گلوکارواداکار نک جونز نے 36 سالہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے پریانکا نے قبول کرلیاتھا۔دونوں کی گزشتہ ماہ ممبئی میں منگنی اور روکے رسم ہوئی تھی۔

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ،لڑکیوں نے میدان ما ر لیا

کراچی(ویب ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق انٹر میڈیٹ کے آرٹس گروپ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔انٹر میڈیٹ کے آرٹس گروپ میں شیرک خان مندوخیل نے 964 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شیزا نے دوسری اور مصطفیٰ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ میں تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی، عائشہ بنت انور نے 1052 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن،اسرا حق اور طو بیٰ رحمان نے حاصل کی۔

ایشیاء کپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان، سرفراز قیادت کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، شاداب خان، امام الحق اور بابر اعظم شامل ہیں۔شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جیند خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی بھی ایشیاءکپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ایشیا کپ کے لیے آل راو¿نڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آل راو¿نڈر محمد حفیظ بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ اداکار سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا۔حال ہی میں شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے سلمان خان کے مقبول ترین گیم شو ”دس کا دم“ میں شرکت کی۔ گیم میں شرکت کے دوران جہاں شاہ رخ نے سلمان کے مشکل سوالوں کے جوابات دیے وہیں سلمان خان کو اداکاری کا سبق بھی پڑھایا۔شاہ رخ خان بالی ووڈ میں رومینٹک اداکار کے طور پر مشہور ہیں اور ان سے بہتر رومینٹک اداکاری سلمان خان بھی نہیں کرتے لہٰذا شاہ رخ نے سلمان کو رومینٹک اداکاری کا سبق پڑھایا۔تاہم شاہ رخ خان کی ہدایت کے باوجود سلو میاں رومینٹک اداکاری کرنے میں ناکام رہے، یہ سب دیکھ کر اداکارہ رانی مکھرجی بھی اپنی ہنسی قابو میں نہ رکھ سکیں۔