تمام ادارے مل کر ملک کو درپیش خطرات کا سدِ باب کریں، آرمی چیف

لاہور (ویب ڈیسک )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں پائیدار سماجی اور اقتصادی بہبود کی خاطر سازگار ماحول قائم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے ’تحفظ پاکستان‘ کے عنوان سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس کا عنوان “بنیاد پرستی: تعلیمی اداروں میں حقائق، تصورات اور درپیش چیلینجز” تھا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے تفصیلی طور پر ملک کی سلامتی اور پاکستان اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی رجحان کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو اس عفریت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.۔درپیش داخلی اور خارجی چیلینجز پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پرلاحق خطرات اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اداروں کی جانب سے مل کر اس کے خلاف بھرپور ردعمل کا اظہارکیا جائے۔چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام نے ملک میں استحکام واپس لانے کے لیے خطیر قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کا عفریت قابو کیا جاچکا ہے لیکن ہمیں اب بھی چوکس رہنا ہوگا اور بقا سے احیا کی جانب سفر کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہونا ہوگا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف ایئر اسٹاف اور وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی، ایئر وائس مارشل(ر) فائز عامر نے ان کا استقبال کیا

عمران خان اور طاہرالقادری میں رابطہ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرہ القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق ہونے والوں کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کا نشانہ بنانے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا ویڑن قابل تحسین ہے، انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قاسم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کیس میں طلب کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ماڈل ٹاو¿ن کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی اور پارٹی صدر شہباز شریف کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار: فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے فیصلے کیخلاف فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور جہانگیر ترین کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔حنیف عباسی نے عمران خان کی اہلیت سے متعلق فیصلے پر فل کورٹ تشکیل دینے اور جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی تھی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر 15 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔ آج سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ آپ کن گراو¿نڈز پر چاہتے ہیں کہ فل کورٹ بیٹھے جس پر وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نااہلیت کیس میں عدالت نے قرار دیا یہ کوئی “اسٹرکٹ لائبیلیٹی”کا کیس نہیں جبکہ پاناما بینچ نے اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔عمران خان اہل اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ
اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نااہلیت کیس میں بینچ کے رکن نے کہا جو سوالات ہیں ان کے لیے فل کورٹ بنائی جائے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ اقلیتی فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں’۔

دریائے راوی میں بہہ کر آنے والے شہری کی لاش بھارتی حکام کے حوالے

لاہور(ویب ڈیسک) دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی بزرگ شہری بلوندر سنگھ کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی ہے۔پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، لاش کی شناخت کے بعد آج لاہورکے واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی۔واضح رہے کہ بلوندرسنگھ بھارتی علاقے رامداد کے ایک گاو¿ں کا رہنے والا تھا، اس کے بیٹے نے گزشتہ روز پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ کے دوران لاش کی شناخت کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ،سروس روڈ سے شو رومز کی گاڑیاں ہٹانے ،آپریشن شروع کرنے کا حکم ،یکم اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سروس روڈ سے شو رومز کی گاڑیاں ہٹانے کا حکم دیدیا اور شام 4 بجے جیل روڈ پر آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے عملدر آمد رپورٹ یکم اکتوبر کو طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے سروس روڈ پر شو رومز کی گاڑیاں ہٹانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے سروس روڈ سے شوررومزکی گاڑیاں ہٹانے کاحکم دے دیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سروس روڈاورفٹ پاتھ ٹریفک کیلئے بحال کریں،جیل روڈ کے سروس روڈپرشوررومزکی گاڑیاں نظرنہ آئیں۔عدالت نے شام 4 بجے جیل روڈپرآپریشن شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ یکم اکتوبرکوطلب کرلی۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی،اپوزیشن واک آوٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی جس کے بعد اپوزیشن واک آوٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آگئی۔ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ سے اپوزیشن کو تکلیف ہوئی،معذرت کرتاہوں، اپوزیشن لیڈرنے بھی حکم کیا،بلاول بھٹوبھی موجودہیں، خورشیدشاہ سے بھی معذرت کرتاہوں،میرے الفاظ سے بدمزگی ہوئی۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ملکی اثاثوں اورخزانے کولوٹا،ریلوے ،پی ٹی وی کوتباہ کردیاگیا، 30سال کے تجربہ کارحکمرانوں نے ملک کابیڑاغرق کردیا،عوام کاپیسہ لوٹنے والوں کوکڑی سزاملنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ٹیکسی چلانے والے کوبلاکرڈی جی ریڈیولگادیاگیا،ہمیں کہاجارہا ہے چندے پرحکومت چلائی جارہی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح پیسے مجرے میں لٹائے جاتے ہیں ایسے پیسے لٹائے گئے ، گزشتہ چند سال میں ملکی جڑوں کو کھوکھلا کیا گیا ،ملک کے خزانے کو لوٹا گیا ، خورشیدشاہ نے پی آئی اے میں سینکڑوں لوگ بھرتی کرائے،وزیراعظم میری بات مانیں توان لوگوں کوالٹالٹکاناچاہئے،ان کا کہناتھا کہ ڈاکووں کوڈاکونہ کہیں تواورکیاکہاجائے؟ لوٹ مار کرنا پارلیمانی ہے لیکن ڈاکو کو ڈاکو کہنا غیر پارلیمانی ہے ،فواد چودھری نے کہا کہ ڈاکو کو ڈاکو نہ کہیں تو کیاکہیں۔جس پر اپوزیشن ارکان شور شرابااور نعرے بازی کرتے ہوئے واک آ?ٹ کر گئے تھے۔تاہم سپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایوان میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی بہن کی طبیعت خراب ، ان کیلئے سروسزہسپتال میں کیا انتظام کیا گیا ہے ؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی بہن لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئی ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کا ڈاکٹروں کو جاری کیے جانے والا خصوصی ہدایت نامہ بھی سامنے آ گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروس ہسپتال نے میڈیکل یونٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہمشیرہ کو وی وی آئی پی ایک نمبر میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر داخل کیا گیاہے اس لیے تمام لوگ ترجیحی بنیاد پر اس کا دورہ کریں۔دوسری جانب مقامی اخبار جنگ نیوز کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی رشتہ دار کوآپریشن کرکےوی وی آئی پی کمرہ نمبر1 میں منتقل کیاگیا۔ان کو24ستمبر کو سروس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سرجن پرنسپل محمود ایاز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی عزیزہ کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ کی عزیزہ ہمارے ڈاکٹرشعیب بزدارکی بھی رشتے دارہیں اور اسی لئے ان کو وی وی آئی پی کمرے میں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہسپتال کے دورے میں اپنی عزیزہ کی عیادت کی۔

مظفر گڑھ،سکول وین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،2 بچے آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق،متعدد زخمی

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک)مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات روڈ پر سکول وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے سے جھلس کر2بچے جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 بچے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق وین میں 20 سے 25 طالب علم سوار تھے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فلم دیکھنے کے بعد خاتون نے ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک)فلم میں خراب اداکاری پر خاتون نے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا۔ اداکار ابھیشیک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ”شرارت“ دیکھنے کے لئے سنیما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے۔ابھیشیک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو، خاتون کی ا±س حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔ابھیشیک نے اپنی حالیہ فلم کے حوالے سے بتایا کہ فیملی نے میری فلم ’من مرضیاں ‘ دیکھ کر بہت ہی مثبت ردعمل دیا ہے، والد امیتابھ بچن نے میری اداکاری کو پسند کیا جب کہ ایشوریا نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہترین اداکار قراردیا۔

’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جسے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے۔اداکار عامر خان اوربھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا۔ 3 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر کا آغاز اٹھارہویں صدی سے ہوتا ہے جب بھارت پر انگریزوں کی حکمرانی تھی۔فلم میں امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں جنہوں نے انگریزوں کی غلامی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، جب کہ عامر خان فلم میں فرنگی نامی ٹھگ کا کردار اداکررہے ہیں۔عامر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”ٹھگ آف ہندوستان“ایکشن ڈراما فلم ہے اس میں کوئی پیغام نہیں ہے، میں فلم میں ایک ایسے ٹھگ کا کردارنبھارہا ہوں جو کسی پر بھروسہ نہیں کرتا اور پیسوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم”ٹھگ آف ہندوستان“8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔