مجاہدین سے جھڑپیں

سری نگر(نیٹ نیوز)سری نگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیرکے تین اضلاع سری نگر،اننت ناگ اوربڈگام میں آج صبح مجاہدین اوربھارتی سکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں چھڑگئیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سری نگرکے مضافاتی علاقے نورباغ میں علی الصبح ومجاہدین کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوگیا۔۔انڈین ایکسپریس کے مطابق آخری اطلاعات کے مطابق الگ الگ مقابلوں پرہونے والے مقابلے جاری ہیں،ابھی تک کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں کی گئی۔وادی کے دارالحکومت سری نگراورملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔حکام نے بتایافورسزنے ضلع اننت ناگ میں مجاہدین کی موجودگی کی مخبری پرسرچ آپریشن شروع کیاتوانھوں نے فائرکھول دیا،دوسری طرف بڈگام میں بھی فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔دریں اثناءٹائمزآف انڈیانے شرانگیزرپورٹ شائع کی ہے ،جس میں دعوی کیاگیاہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ امن کی کوششیں کررہے ہیں ،دوسری طرف پاک فوج نے ایل اوسی کے ساتھ 8نئے کیمپ قائم کئے ہیں،جہاں موجود250دہشت گردمقبوضہ کشمیرمیں دراندازی کرنے کیلئے منتظرہیں۔بھارتی اخبارنے الزام لگایاکہ ان میں سے 8نئے کیمپ وادی لیپامیں ہیں،جہاں ستمبر2016ءمیں سرجیکل سٹرائک کرکے ایک کیمپ تباہ کیاگیاتھا۔بھارتی پراپیگنڈاکےمطابق لشکرطیبہ لیپا،چکوٹھی،بارہ کوٹ جبکہ حزب المجاہدین فارورڈکہوٹہ میں کیمپ چلارہی ہے۔گریز،ججرکوٹلی،سپور اورباندی پورہ میں دہشت گردی کی حالیہ لہرکامقصدوادی میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کونقصان پہنچاناہے،جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناو¿بڑھ سکتاہے۔اس صورتحال کے پیش نظربھارتی سکیورٹی فورسزنے ایل اوسی کی نگرانی مزیدسخت کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ مزیدبراںایک اوربھارتی اخبار”دی ہندو“کی رپورٹ میں دعوی کیاگیاہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعیدکیطر ف سے فراہم کئے گئے فنڈزسے چلائی جانے والی فلاح انسانیت فا¿ونڈیشن کادہشت گردی نیٹ ورک بے نقاب کیاہے۔اس ضمن میں نئی دہلی میں چھاپے مارکر3ارکان گرفتارکرلئے گئے۔ این آئی اے کے مطابق پکڑاجانے والا52سالہ سلمان دبئی میں مقیم پاکستانی سے مستقل رابطے میں تھا،اسے حوالہ کے ذریعے فنڈزدیئے جارہے تھے،جس سے بھارت میں دہشتگردانہ سرگرمیاں چلائی جارہی تھیں۔دودیگرگرفتارملزموں کی شناخت سلیم اورسجادعبدل وانی (سری نگرکارہائشی)کے نام سے ہوئی،ان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑروپے ،14موبائل فونزاوردستاویزات کرنے کابھی دعوی کیاگیاہے۔

سرفراز کی احمقانہ کپتانی لے ڈوبی

ابوظہبی (ٹرینڈی ایڈیٹر) ایشیاکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہانپتا کانپتا سفر بالآخر بدھ کی رات انجام کو پہنچ گیا۔ بھارت سے عبرتناک شکست جبکہ افغانستان کے ہاتھوں شرمناک ہار سے بمشکل بچنے والے شاہین ،بنگالی ٹائیگروں کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔ جنہوں نے 37 رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کیخلاف فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مشفیق الرحیم کے 99رنز کی باری اور مستفیض الرحمان نے 4 بلے باز آو¿ٹ کرکے سرفراز الیون کو گھر کی واپسی کا ٹکٹ کٹوا دیا۔ آل راو¿نڈر شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کی عدم موجودگی کے باوجود مشرفی مرتضی الیون نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ کپتان مشرفی خود، شعیب ملک کا اڑتا ہوا کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہوگئے مگر پاکستانی امیدوں کاچراغ بجھا دیا۔ یہ بنگلہ دیش کی مکمل فرسٹ الیون نہیں تھی مگر انہوں نے ذہانت سے بھرپور کرکٹ کھیلی۔ پاکستانی ٹیم 240 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے معمولی سے فرق کے ساتھ فیورٹ تھی مگر بنگلہ دیش نے ابتدائی 4اوورز میں 18 رنز پر 3 وکٹیں لے کر فتح کی طرف سفرشروع کردیا۔ مستفیض الرحمان شروع ہی سے شاندار بولنگ کرتے نظرآئے، پورے ٹورنامنٹ میں اب تک واحد بولر ہیں جو نئے گیند کو موو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی نفسیات پڑھنے میں کامیاب رہے۔ بابراعظم اور کپتان سرفرازاحمد ان کی اندر اور باہر جاتی ہوئی گیندوں کو سمجھنے میں ناکام رہے اور پہلے 5اوورز میں اپنی باری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔امام الحق کی شعیب ملک اور آصف علی کے ساتھ دو شراکت داریوں نے آخری دس اوورز تک پاکستانی امیدوں کا دیا روشن رکھا مگر درحقیقت ابتدائی جھٹکوں کے بعد وہ فتح کی طرف گامزن ہو ہی نہیں سکے۔ امام کی اننگز میں مشفیق کی طرح روانی تھی نہ اس جیسے اعتماد سے پُرتھی۔ بنگالی فاسٹ بولروں کا ابتدائی سفر ان کے سپنروں نے کامیابی سے آگے بڑھایا۔ پاکستانی مشقت کا سلسلہ جاری تھاکہ مستیض نے دوبارہ ایک اینڈ سے آ کر نواز اور حسن علی کو پولین واپس بھیج دیا۔ جس کے بعد پاکستان کے پاس ہارکے سامنے گھٹنے ٹیکنے میں ماسوائے تاخیر کے کوئی راستہ نہ بچا۔یہ اس مسودے سے متضاد تھا جو میچ کے شروع میں جنیدخان اور شاہین آفریدی نے لکھا اور 12 رنز پر 3 بنگالی بلے باز آو¿ٹ کرتے ہوئے لکھا۔ اس موقع پرمشفیق الرحیم نے پھر مرد بحران کا کردار نبھایا اور بلے باز متھن کے ہمراہ 144 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 239 تک پہنچا دیا جو پہلے 7اوورزکے خوفناک سپیل کے بعد بہترین مجموعہ ثابت ہوا تاہم مشفیق اس سفر میں 99 رنز پر آو¿ٹ ہو کر دوسری سینچری کرنے سے محروم رہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے جنیدخان نے کسی بھی پاکستانی بولرکی طرف سے بہترین کارکردگی دکھائی ۔ انہوں نے 9 اوورزکئے، ایک میڈن رہا جبکہ صرف 19 رنز دے کر 4 بنگالی بلے باز ٹھکانے لگائے۔ اس صورتحال میں تمیم اور شکیب کی غیرحاضری میں مشفیق الرحیم اپنی ٹیم کے سب سے بہترین بلے باز نظر آئے۔انہوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کومشکل سے نکالا بلکہ ساتھی بلے بازمتھن کو بھی اعتمادسے کھیلنے میں مدد کی۔ وہ دونوں ابتدائی جھٹکوں سے سنبھلنے کے بعد تیزی سے پرسکون بیٹنگ کرتے چلے گئے۔ دوسری طرف دباو¿ کا شکار پاکستانی کپتان سرفراز نے شروع میں ہی ملنے والے مواقع کو جیت میں بدلنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے حیران کن طورپر شاہین آفریدی اورجنیدخان کو 4,4 اوورز کے بعد ہٹا دیا حالانکہ دونوں پہلے مرحلے میں وکٹیں لینے والے بولر ثابت ہورہے تھے مگر فرسٹ چینج میں گیند سنبھالنے والے مگر آو¿ٹ آف فارم حسن علی کے پہلے ہی اوور میں 7رنز بنے، جس کے ساتھ ہی گھگھیانے والے بنگالی ٹائیگروں کی دھاڑ سے میدان گونجنے لگا۔ دوسری طرف سرفرازکی فیلڈ پلیسنگ احمقانہ فیصلوں سے عبارت ہوتی چلی گئی،انھیں سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ وہ فرسٹ سلپ چاہتے ہیں یانہیں، اس پوزیشن پرمتعددکیچ نکلے اور رنز بنے۔ اس موقع پردفاعی فیلڈنگ کے باعث مشفیق اور متھن دباو ¿سے نکلتے گئے گویا فتح پاکستانی ہاتھوں سے نکلتی چلی گئی۔

دنیائے کرکٹ میں ابھرتی طاقت افغانستان

لآہور (ٹرینڈٓٓٓثی ایڈیٹر رپورٹ)بھارت سے میچ برابر ہونے کے بعد سابق کرکٹروں نے افغان کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ کرکڑ، کوچ، کمنٹیٹراور منتظم ٹام موڈی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھر افغان ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایسی قوت ہیں جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ افغان ٹیم ایشیا کپ کے تین میچ با آسانی جیت بھی سکتی تھی۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ عالمی کپ میں کتنی ٹیموں کو روندتے ہیں۔ بھارت کے ٹیسٹ کرکٹراور کمنٹیٹر سنجے منجریکرنے کہا افغانستان اپنے تمام پانچ میچ جیتنے کے قریب تھا۔ ایشیا کپ چاہے کوئی بھی ٹیم جیتے اسے افغانستان ٹیم کے کارناموں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ایک اور بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ورندر سہواگ کا کہنا تھا کہ واہ! ناقابل یقین میچ تھا۔ یاد رکھنے کے لیے ایک ٹائی۔ افغان ٹیم نے دلوں سے کچھ زیادہ ہی جیت لیا ہے۔ ان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ۔ پاکستان کے بوم بوم آفریدی نے کہا، کرکٹ کی ایک زبردست گیم۔ ورلڈ کلاس بھارتی ٹیم کے خلاف افغان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایم شہزاد سو رنز کے مستحق تھے۔ بہت ہی باصلاحیت اور قابل افغان ٹیم کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ مختصر وقت میں انہوں نے ناقابل یقین ترقی کی ہے۔ محدود اووروں کے کھیل کی اصل طاقت ہیں۔ کرکٹ کی دنیا ہوشیار رہے۔ سری لنکا کے ٹیسٹ کرکٹر، کوچ، کمنٹیٹر، تجزیہ کار اور مقرر رسل آرنلڈ کی رائے ہے کہ افغان ٹیم ایشیا کپ کی بہترین ٹیم ہے ان کو پسند کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے افغان کھلاڑیوں کی ان الفاظ میں تعریف کی، یہ افغان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک یادگار دن ہے۔ ٹیم بھارت کے خلاف میچ برابر کرنا زبردست اور شاندار کامیابی ہے۔ اس جرات اور لڑائی پر ہر افغان کھلاڑی کو فخر کرنا چاہیے۔ان میں کچھ خاص ہے۔ انہوں نے سب ٹیموں سے زیادہ متاثر کیا۔ بھارتی کرکٹر، کوچ، براڈکاسٹراور تجزیہ کار دیپ داس گپتا نے کہا میں قائل ہو گیا ہوں کہ افغان کرکٹ ٹیم کا مداح ہونے کے لیے سٹیل کے اعصاب ہونے چاہئیں۔ ایک اور بہترین کھیل تاہم دن شہزاد کے نام رہا۔ اچھا کھیلا۔ لوگوں کو محضوظ کرتے رہو۔ بھارتی کرکٹر ہیمنگ بدانی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہ پہنچنے سے مایوسی ہوئی۔ یہ کہنا درست ہو گا کہ ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا اور ہمیں ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔ بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا افغانستان اس کا مستحق تھا۔ میچ تو برابر رہا مگر انصاف کی بات یہ ہے کہ انہوں نے حیران کن کھیل پیش کیا۔ وہ ترنوالہ نہیں ہیں۔ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہوں گے۔ ان کے پاس چند حقیقی فاتح ہیں۔

11 کھلاڑی بھی نیلام کردیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش وخروش دیکھنے میں آتا ہے اور خاص طور پر جب میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہو تو پھر کرکٹ دیکھنے کا جنون اور بڑھ جاتا ہے۔ روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ بہت دلچسپ ہوتا ہے اور دونوں ملکوں میں ہی اس میچ کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ تاہم ایشیا کپ 2018ءمیں پاکستان بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے دونوں میچ ہار گیا جس کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین شدید مایوس ہوئے۔ معروف صحافی مبشر لقمان بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر دلبرداشتہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 کاروں اور آٹھ بھینسوں کے بعد 11 کھلاڑی نیلام کئے جائیں گے۔ اس سے تین ہزار ارب جی بی ڈیٹا اور 20 ہزار میگاواٹ سالانہ بجلی کی بچت ہوگی جو قوم کرکٹ میچ دیکھنے میں خرچ کرتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی مبشر لقمان کے اس ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے تبصرے کئے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ واقعی کرکٹ ٹیم کو نیلام کردینا چاہئے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اس لئے ٹیم سے مایوس ہونا اچھی بات نہیں ہے۔

افغان کرکٹرراشد خان فراڈیہ نکلا، باپ بارے بھی شرمناک انکشاف

پشاور (خصوصی رپورٹ) کرکٹ کے افق پر ابھرنے والے افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے بتایا کہ راشد خان نے جعل سازی کے ساتھ اپنی دستاویزات جمع کروا کر پاکستانی شہریت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ راشد خان کی والدہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ ان کے والد خلیل خان افغان شہری ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا اصلی نام راشدین ہے اور اس نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد خلیل خان نے بھی جعل سازی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا تھا، جسے ادارے نے منسوخ کردیا۔افغان کرکٹر راشد خان 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیم حاصل کی اور اس دوران انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج پشاور کی نمائندگی بھی کی۔

حکومت سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جو ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے جبکہ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امورشریک ہوں گے۔اس دوران آئی ایم ایف وفد کی خزانہ، تجارت، توانائی، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوں گے۔پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے، تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو ایسی کسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ اسے بیل آو¿ٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے۔ان کا کہنا تھا، ‘ہم نے درآمدات نہیں روکیں اور نہ ہی مالیاتی پابندیاں لگائی ہیں’۔تاہم وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور جلدبازی یا ایمرجنسی میں فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔27 ستمبر کو آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اسد عمر نے کہا، ‘ہم ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، لیکن یہ بات چیت قرض کے لیے نہیں ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی مرحلے پر ہم ا±ن سے رابطہ کریں تو اس سے پہلے ہم اپنا ہوم ورک کرلیں’۔

وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی: ن لیگی کارکنان نے 2 بھینسیں خرید لیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قیمتی گاڑیوں کے بعد وزیراعظم ہاو¿س میں بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس کے دوران خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے۔تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاو¿س کے زیر استعمال لگڑری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں بھینسوں کی نیلامی کی جارہی ہے۔وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے۔بھینسوں کی نیلامی کے دوران خریداروں اور بولی لگانے والے عملے کے دوران نوک جھوک ہوئی، وزیراعظم ہاو¿س کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینسیں نواز شریف کی نشانی ہیں اور وہ اسے اپنے ڈیرے میں رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا۔

ہر سوال کا جواب دینے والا گوگل 20 برس کا ہوگیا، خصوصی ڈوڈل متعارف

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل رواں ماہ اپنی 20 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے، جس کے لیے آج خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل پیش کیا گیا ہے۔کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے آج ہر شخص گوگل کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل کو 20 برس سے بے شمار صارفین استعمال کر رہے ہیں۔یوں تو گوگل کو آفیشل طور پر 4 ستمبر 1998کو متعارف کیا گیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے اس کی سالگرہ ہر سال 27 ستمبر کو منائی جاتی ہے۔آج گوگل کا ڈوڈل اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا گیا ہے، جس میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔خصوصی اینیمیٹڈ ڈوڈل ویڈیو 1 منٹ 37 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں منفرد زبانوں میں وہ سب دکھایا گیا ہے، جسے صارفین سرچ کرتے ہیں، جیسے کھیلوں کی معلومات، تصاویر، کھانے پینے کی اشیاء کی معلومات اور جفز وغیرہ۔اینیمیٹڈ ویڈیو کے آخر میں گوگل نے مختلف زبانوں میں صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گوگل کا آغاز اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔گوگل کمپنی کی جانب سے ہر برس یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ بہتر سروس فراہم کریں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل میں گاہے بگاہے متعدد فیچرز بھی شامل ہوتے رہتے ہیں۔گوگل اس وقت 150 زائد سے زیادہ زبانوں اور 190 سے بھی زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا مزید 8 افراد کئی ماہ بعد گھر واپس آگئے

کراچی (ویب ڈیسک)پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں سے لاپتا مزید 8 افراد کئی ماہ بعد گھر واپس آگئے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 8 افراد گھر واپس پہنچ گئے جب کہ واپس آنے والوں میں سے بیشتر افراد عدالت میں بھی پیش ہوئے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی کوشش سے لاپتا افراد کے اہلخانہ کو حوصلہ ملا جب کہ عدالت نے واپس آنے والوں کی گمشدگی کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔

امل قتل کیس:اسپتال انتظامیہ نےوالدین کا موقف مسترد کردیا،چیف جسٹس کا اظہار برہمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ بچی امل کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران نجی اسپتال انتظامیہ نے بچی کے والدین کے اس موقف کو مسترد کر دیا کہ واقعے کے روز امل کو وقت پر طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، تاہم بچی کے والدین نے اسپتال انتظامیہ کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امل کی موت پولیس اہلکار کی گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔مذکورہ کیس کی 25 ستمبر کو ہونے والی گذشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پولیس ٹریننگ اور قواعد میں ضروری ترامیم، پرائیویٹ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور واقعے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے نجی اسپتال کے مالک کو بھی آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نجی اسپتال انتظامیہ نے امل کے والدین کے موقف کو مسترد کردیا اور کہا کہ ‘ہم علاج کر رہے تھے لیکن والدین خود بچی کو دوسرے اسپتال لےجانا چاہتے تھے’۔تاہم بچی کے والدین نے اسپتال انتظامیہ کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔بچی کے والد عمر نے عدالت عظمیٰ کے روبرو کہا کہ ‘اسپتال انتظامیہ ہمیں بچی کو دوسرے اسپتال لے جانے کا کہہ رہی تھی، جس پر ہم نے اسپتال انتظامیہ کو کہا کہ اپنا عملہ اور مصنوعی تنفس کا سامان بھی ساتھ دیں، لیکن اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہم نہ تو عملہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی مصنوعی تنفس کا سامان’۔اس موقع پر چیف جسٹس نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جھوٹ بولنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈاکٹر ہوکر جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے’؟جس کے بعد سپریم کورٹ نے جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عظمیٰ نے کمیٹی میں پولیس افسر اے ڈی خواجہ، ڈسٹرکٹ بار کا ایک نمائندہ، ڈاکٹر اور مزید ایک پولیس افسر کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے امل قتل کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔