کمزور خارجہ پالیسی سے شرمندگی اٹھانا پڑی : خواجہ آصف ، 5 سال کا حساب دیں : شیریں مزاری

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی، ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا،حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے ان کے لوگوں نے کہا 10 ارب لے آئے،اب یہ نہیں پتا چلا ارب تھاعرب تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا، امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں جو دعوے کئے گئے بھارت میں انکا جواب آگیا،بھارت نے جس انداز سے ملاقات سے انکارکیا وہ ہتک آمیز تھا،پاک بھارت تعلقات سے متعلق پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کہاگیا کہ فرانس سے کال آئی ہم نے نہیں لی،کہا گیا کہ نئے سرے سے تعلقات کا آغازہوا،24 گھنٹے میں ان دعووں کاکچا چٹھا سامنے آگیا،اقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسے وقت میں آیا جب ہمارے سرمایہ کار بھی گھبرا رہے تھے،امیگریشن ایکٹ کو بھی سامنے نہیں رکھا گیا، جب دیکھا ایک اتحادی ناراض ہے تو تجویز کہہ دیا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دے دیے جائیں گے،حکومت نے توقعات کوجسطرح ڈھیرکیا،ماضی میں کسی حکومت کوایسی صورتحال کاسامنانہیں کرنا پڑا۔جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج مبارک دن ہے ،اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی یاد آگئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی خارجہ پالیسی واضح نہیں تھی،خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ میں بحث ہی نہیں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوسیاست کھیلنی ہے توکھیل لے، ہم بھی تیارہیں ،مسائل حل کرنے پر توجہ ہوگی تو ہم بھی ساتھ دیں گے،ہم نے منی لانڈرنگ کے مسئلے پر پہلی بار برطانیہ سے بات کی،کئی افراد کو تو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پہلی بار برطانوی حکومت نے ہمارے ساتھ منی لانڈرنگ پر تعاون ظاہر کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے تو کراچی کی صورتحال خراب نہیں کی،خواجہ آصف اپنے اتحادی سے پوچھیں کراچی کی صورتحال کیسے خراب ہوئی۔

’ابھیشیک بچن کو فلمیں چھوڑ کر وڑاپاؤ بیچنا شروع کردینا چاہیے‘

ممبئی( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو فلم”من مرضیاں“میں خراب اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اداکار ابھیشیک بچن نے تقریباً دوسال بعد فارغ بیٹھنے کے بعد حال ہی میں فلم”من مرضیاں“کے ساتھ ایک بار پھر بالی ووڈ میں انٹری دی ہےابھیشیک کو اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں تاہم فلم شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ ابھیشیک پر ڈالتے ہوئے انہیں ذمہ دار قرار دے رہے یں۔ ڈاکٹر ہرشوردھن نامی صارف نے ٹوئٹر پر ابھیشیک بچن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ”جونیئر بچن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان میں ایک اچھی فلم کو ناکام کرانے کی قابلیت موجود ہے، اس کے ساتھ ہی اس نے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے اسٹار کڈز کو اداکاری نہیں ا?تی لہٰذا اب وقت ا?گیا ہے کہ ابھیشیک سمیت تمام اسٹار کڈز کو ٹھیلے پر وڑاپاو¿ بیچنا شروع کردینا چاہئیے۔

دہشتگردی کی بڑی کاروائی ناکام ، 2 فوجی جوان شہید ، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑا آپریشن، لشکر جھنگوی، داعش کے تین مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کندکلی زرد غلام جان میں انٹیلی جنس بیس معلومات پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خبیب، شعیب اور وحید شامل ہیں جو 2004ءسے مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمین گاہ سے 4 خواتین اور 5 بچوں کو بھی بازیاب کروایا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، ایک پی کے مشین گن اور 3 پستول بھی برآمد کیے گئے۔ بازیاب کرائے گئے اسلحے میں مشین گن، کلاشنکوف کے 200 راﺅنڈر اور چائنہ گن کے راﺅنڈز بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا پنجگور نا معلوم شرپسندوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پہاڑی علاقے میں ملزمان کی تلاش۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پھل آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ایف سی کے جوانوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک نورحسن شہید ہوگئے جبکہ تین جوان ارشاد، نصیب اللہ اور بلخ ایاز زخمی ہوگئے جنہیںبعدازاںفوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا سیکورٹی زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردیا گیا۔ ایف سی نے کوہلو میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کا رروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا قبضے میں لئے گئے 54 عدد82 مارٹر گولے،3740 عدد 12.7 ایم ایم گن کے راﺅنڈز،16095 راﺅنڈ ، ایل ایم جی95 میٹر پرائما کارڈ اور بارودی مواد شامل ہے واضح رہے دہشت گردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا بروقت اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاسوشل ویلفیئر اداروں کا دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام اداروں کے اچانک دورے کئے اوران اداروں مےں بے سہارا بچوں و بچےوں کے ساتھ خصوصی افرادکے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوںپر عدم اطمےنان کا اظہار کےا اورمتعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ جاری کی۔وزیراعلیٰ نے ٹاﺅن شپ میں سوشل ویلفیئر کے ادارے ”کاشانہ“ کا دورہ کےا ۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا بچیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیااور بے سہارا بچیوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے بچیوںکے ساتھ وقت گزارا۔وزیراعلیٰ نے کچن، بچیوں کی رہائش گاہوں ، واش رومز اور دیگر کمروں کا معائنہ کیا۔وزےراعلیٰ نے بچےوں سے ان کے مسائل پوچھے جس پر بچےوں نے بتاےا کہ ےہاں پر خاکروب نہےں ہے اورہمےں خود صفائی کرنا پڑتی ہے ۔بچےوں نے مزےد بتاےاکہ لان مےں گھاس کاٹنے کے لئے مالی بھی موجود نہےںجبکہ ٹےچراور آےا بھی نہےں ہےں ،جس پر وزےراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کےا اورمتعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ ادارے کیلئے خاکروب آےا، مالی اور ٹیچر کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے اورمجھے اس کی رپورٹ پےش کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ ان بچیوں کی مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے بچیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہر ضرورت پوری کریں گے اورآپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آپ کو دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واش رومز میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوںنے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ بے سہارا بچیوں کی دیکھ بھال ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ نبی آخرالزمان نے بھی بے سہاروں پر دست شفقت رکھنے کی تلقین کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس کابھی دورہ کےا ۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے گہوارہ، خصوصی افراد کیلئے قائم ادارے نشیمن، بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے عافیت ، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ادارے دارالسکون اور ذہنی معذور بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے بے سہارا اور معذور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔وزیراعلیٰ نے صفائی کی نامناسب صورتحال اور لان میں جھاڑیوں اور بڑھی ہوئی گھاس پر برہمی کا اظہارکےااورمتعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ صفائی کو بہتر بناےا جائے اورلان مےں گھاس کو کاٹا جائے۔ وزیراعلیٰ نے جب وہاں موجود عملے سے پوچھا کہ بے سہارا بچوں اورذہنی امراض مےں مبتلا بچوں کا باقاعدہ چےک اپ ہوتا ہے توعملہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،جس پر وزےراعلیٰ نے بچوں کا باقاعدہ چیک اپ نہ کےے جانے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔انہوںنے کہا کہ میں 10 دن کی مہلت دیتا ہوں، معاملات درست کئے جائیں۔ معاملات اس طرح نہیں چلیں گے، یہ میری پہلی اور آخری وارننگ ہے۔مجھے باتےں نہیں، کام چاہیئے۔ انہوںنے کہا کہ مقرر کردہ مدت میں ادارے کے معاملات کو درست نہ کیا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہداےت کی کہ بچوں کے کمروں میں پنکھوں کی تعدادمےں اضافہ کےاجائے۔ وزیراعلیٰ نے عافیت میںرہائش پذےر بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی۔بزرگوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کےا اوران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی وزیراعلیٰ یہاں نہیں آیااورآپ کا یہاں آنا حقیقی تبدیلی ہے۔ آپ نے یہاں آ کر ہمارے مسائل سنے اور دلجوئی کی،جس پر ہمےں بہت مسرت ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے گہوارہ مےں بے سہارا بچوں، نشیمن مےں خصوصی افراد، دارالسکون مےںذہنی امراض میں مبتلا افراد اورچمن مےں ذہنی معذور بچوں کےساتھ پےار کےا اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار کےا۔وزےراعلیٰ نے عافےت مےںبے سہارا بزرگوںسے ان کے مسائل درےافت کےے اورسہولتوں کے بارے مےں پوچھا۔وزےراعلیٰ نے صوبائی وزےر سوشل وےلفےئرمحمد اجمل چےمہ کو ہداےت کی کہ وہ سہولتوں کی بہتری کےلئے دی جانے والی ہداےات پر ہونے والی پےش رفت کا خود جائزہ لےں اوران اداروں کا باقاعدگی سے دورہ کرےں تاکہ ےہاں رہنے والے بچوں اوردےگر ا فرادکو فراہم کی جانے والی سہولتوں مےںبہتری لائی جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ بے سہاروں کا سہارا بننے والے دین اور دنیا دونوں کماتے ہیںاورمعاشرے کے ہر طبقے کو ایسے نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔یہاں رہنے والے افراد ہم سب کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وہاڑی میں چیئرمین بلدیہ کی تقریب میں آتشبازی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاﺅن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ادارے ”کاشانہ“ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس مےں بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے گہوارہ، خصوصی افراد کیلئے قائم ادارے نشیمن، بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے عافیت ، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ادارے دارالسکون اور ذہنی معذور بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے تک ان اداروں مےں رہے اورانہوںنے بے سہارا اور معذور بچوںوبچےوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے عافیت میںرہائش پذےر بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی اوران کے مسائل پوچھے۔بزرگوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کےا اوران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی وزیراعلیٰ یہاں نہیں آیا اورآپ کا یہاں آنا حقیقی تبدیلی ہے اور ےہی عمران خان کا نےا پاکستان ہے۔

پاکستان کی عزت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے: فواد خان

لاہور(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے‘ بولڈ کرداروں سے نہیں منفر دپر فارمنس سے شہرت مل رہی ہے“پاکستانی فلم انڈسڑی کو پاو¿ں پر کھڑا کر نے کیلئے حکو متی سہارے کی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان کا کہناتھا کہ میں نے بھارتی فلموں میں کام کر نے کے پہلے ہی دن یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ میں میرٹ اور اپنے ملک کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ونگا کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے ایسی بھارتی فلموں میں بھی کام کی آفرز ہوئیں ہیں جہاں بڑی بڑی ادکاراو¿ں کے ساتھ بولڈ کردار کر نے تھے مگر نے ان فلموں میں کام کر نے سے صاف انکا ر کیا ہے۔

بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی ، آئندہ ماہ 16 ارب اضافی وصول ہونگے

اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار ی لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

شیخ رشید کی 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش

راولپنڈی(اے این این ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد این اے 60 کے انتخابات میں اپنے بھتیجے کی الیکشن مہم چلانے سیاسی ناشتے کیلئے گلزار قائد پہنچے اور مرغن ناشتہ نوش کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ساٹھ باسٹھ ایک ہی حلقہ تھا، راشد شفیق پہلے میئر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 23 ہزار نوکریاں مانگی تھیں جس میں سے 2 ہزار 31 نوکریوں کی اجازت مل گئی ہے، جلد اشتہار بھی جاری کر دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا 500 ریلوے اسٹین ہیں اور تمام تر ڈی ایس کو کہہ دیا ہے کہ اسٹیشن پر سٹال بڑھائیں۔ انہوں نے کہا لئی ایکسپریس وے سنگل کوری ڈور اسلام آباد تک جائے گی، میرے ہسپتال میں کام شروع ہوگیا ہے اور ساتھ موجود 50 کنال بھی چیف جسٹس پاکستان نے ہمارے حوالے کر دی ہے۔

نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں عسکری حکام ، بیوروکریٹس کی خفیہ ملاقاتیں

لاہور (شعےب بھٹی )نواز شرےف کی اڈیالہ جیل میں قےد کے2ما ہ سے زائد دنو ں میں جیل میں ہو نے والی خاص سر مےو ں کے حوالے سے اہم انکشافا ت ہو ئے ہیں ۔ با خبر ذرا ئع کا دعو ی ٰ ہے کہ آئی جی جیل خا نہ جا ت مزرا شاہد بےگ کی جا نب سے تما م عملے کو سختی سے ہدا ےت تھی کہ سابق وزےر اعظم جنہےں” بےٹر کلا س“ ملی تھی کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو نی چا ہےے ، جبکہ پہلی ملاقات میں آئی جی جیل خا نہ نے نواز شرےف سے اظہا ر کےا کہ (سر ) آپ ہما رے مہمان ہیں اور سابق وزےر علی ٰ پنجاب شہبا ز شرےف جو آپ کے چھو ٹے بھا ئی ہیں کی خصوصی شفقت کی وجہ سے ہی آئی جی شپ ملی ہے لہذا میں قانو نی طو ر پر کچھ نہیں کر سکتا لےکن آپ کو ےہا ں کو ئی تکلےف نہیں ہو گئی ، ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ جس دن نواز شرےف کی سزا معطلی کے احکاما ت ہو ئے اس دن بھی آئی جی جےل خا نہ جا ت نے سب سے پہلے اپنے مو با ئل نمبر کے و اٹس اےپ سے مذکو ر ہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے نمبر پر کا ل کی اور نواز شرےف سے با ت کرتے ہو ئے بتا ےا کہ (سر ) خوشخبر ی ہے جس پر نواز شرےف نے شکرےہ کا اظہا ر کےا ۔ ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ جےل میں نواز شرےف سے خفےہ طو ر پر اےک درجن سے زائدایسے افرا د کی ملاقاتےں ہو ئی جن کا کو ئی ر ےکا رڈموجود نہیں ہے ان میں بہت سے سول و عسکری بیوروکریٹس کے علاوہ ایسے سیاسی رہنما بھی شامل تھے جنہوں نے انہیں اپنے موجودہ سیاسی موقف کو تبدیل کرنے کے لیے پیغام پہنچایا ۔جبکہ جیل میں لگے کےمرے میں ان کی وےڈےو اور رےکا رڈنگ تک بھی ختم کروادی گئی ہے ۔ ذرا ئع کا دعو ی ٰ ہے کہ نواز شرےف کو جیل میں( مشقتی )کی معا ونت حا صل تھی،ذرائع نے مزید بتایا کہ میا ں نواز شرےف کوکچھ افرا د سے با ت کرتے ہو ئے سنا ہے جس میں انہو ں نے پہلی رات بغیر بستر کے سونا پڑا اور کھانے کیلئے بدبو دار قیمہ دئیے جانے کے حوالے سے کچھ نا معلوم دوستوں سے اظہا ر کیا تھا اور ان کاکہنا تھا کہ مجھے ایک مخصوص اخبارہی پڑھنے کیلئے مہیا کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات سے رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن ان کا موقف نہ مل سکا۔

افتخار چودھری کا اپنے داماد کی گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (ناصر کاظمی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکومت کی جانب سے دوبئی میں اپنے داماد مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی ترجمان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے خبریں کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو جونہی مرتضیٰ امجد کی دوبئی پولیس کی جانب سے گرفتار ی کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر پارٹی کی قانونی ٹیم کو تمام معاملے کا جائزہ لے کر جوابی قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ امجد کا ایڈن ہاﺅسنگ سوسائیٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ایسی کسی سکیم کے ڈائریکٹر ہین ،حکومت سابق چیف جسٹس سے سیاسی انتقام لے رہی ہے کیونکہ افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے علاوہ ان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیریان سے متعلق عدالتوں میںکیس کررکھے ہیں ،عمران خان سابق چیف جسٹس سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں ،افتخار محمد چوہدری دوبئی پولیس کی جانب سے بغیر کسی ثبوت اور تفتیش کے ان کے داماد کو گرفتار کرنے پر دوبئی میں بھی قانونی کارروائی کریں گے ،ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد دوبئی اور پاکستان مین قانونی کارروائی کریں کے ۔شیخ احسن الدین نے کہا کہ ایڈن ہاﺅسنگ سوسائیٹی سے سابق چیف جسٹس کے داماد ،بیٹے یا بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ،اس کے باوجو دحکومت نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کرکے مرتضیٰ امجد کو گرفتار کروا یا ،حکوت کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی تفتیش کی گئی ہے ،سابق چیف جسٹس جھوٹی خبریں پھیلانے اور داماد کو گرفتار کراکے شہرت کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔

جے آئی ٹی نے زرداری گروپ سمیت 34 کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا

کراچی(آن لائن)جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیب سے زرداری گروپ لمیٹڈکاریکارڈمانگ لیا ہے، جے آئی ٹی نے کمپنیوں اورافرادکوطلبی کے نوٹسزجاری کرنےکافیصلہ بھی کیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زرداری گروپ سمیت34 کمپنیوں کاریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ کےاکاو¿نٹنٹ عارف نے29 جعلی اکاو¿نٹس کھلوائے، جعلی اکاو¿نٹس سے اومنی گروپ ، زرداری گروپ اور حکومتی ٹھیکیداروں نے ٹرانزیکشنز کیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیف سیکریٹری سندھ سے سرکاری ٹھیکیداروں کو ٹھیکے ایوارڈ کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید33جعلی اکاو¿نٹس کا پتا چلا ہے،مجموعی طورپر 77 جعلی اکاو¿نٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔