البرٹ راموس کی شینزن اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں رسائی

بیجنگ (اے پی پی) فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ اور البرٹ راموس وینولاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ البرٹ راموس نے حریف کھلاڑی وکٹر ٹرائیکی کو 7-6، (7-4)، 4-6 اور 7-6، (7-3) سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔۔ فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال ایشین سکس ریڈ سنوکرکے فائنل میں ہارگئے

دوحہ (اے پی پی) تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت تراپونگ پیبون نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ تھائی کیوئسٹ نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف 13 فریمز میں 7-3 فریمز سے شکست دی۔ قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف 13 فریمز میں 3 کے مقابلے میں 7 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے فریم میں بلال نے تھناوت کو 36-2 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن تھناوت نے دوسرا فریم 38-4 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے فریم میں تھناوت نے بلال کو 50-10 سے زیر کر کے برتری 2-1 کر دی، چوتھے فریم میں بلال نے 45-38 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، بلال نے پانچواں فریم 43-36 سے جیت کر مقابلہ 3-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے مسلسل پانچ فریمز 45-0، 43-10، 36-20، 34-33 اور 40-31 سے جیت کر مقابلہ 7-3 کر دیا، اسطرح تھناوت نے بلال کو 7-3 فریمز سے ہرا کر ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں بلال نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چیونگ کا وائی کو شکست دی تھی جبکہ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح کو تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مانچسٹریونائیٹڈکاای ایف ایل کپ میں قصہ تمام

لندن(سی پی پی)فٹبال ای ایف ایل کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ڈربی کاﺅنٹی نے سٹارز سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر چوتھے راﺅنڈ میں رسائی پا لی، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا۔اولڈ ٹریفرڈ میں ای ایف ایل کپ میچ میں نامور کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا ڈربی کانٹی سے مقابلہ ہوا، مینیو کے ماٹا نے تیسرے منٹ میں گول کر کے حریف ٹیم پر برتری کی دھاک بٹھائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ انسٹھویں منٹ میں ڈربی کانٹی کے ولسن نے خوبصورت گول کر کے حساب برابر کر دیا، جن کے ساتھی کھلاڑی میرئٹ نے ٹیم کو ایک اور کامیابی دلا کر حیران کر دیا۔یونائیٹڈ کے رومیرو ریڈ کارڈ پر آﺅٹ ہو گئے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے فیلیانی نے انجری ٹائم کے آخری منٹ گول کر کے سکور دو دو سے برابر کر دیا۔ پنلٹی شوٹ آﺅٹ راﺅنڈ میں سٹارز سے بھری ٹیم مینیو کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ ڈربی کاﺅنٹی نے آٹھ سات کی جیت سے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔

ٹیم میں ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،صادق محمد

لاہور(سی پی پی)قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے منیجرصادق محمد نے کہا ہے کہ انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ میں ہر ٹیم تیاری کے ساتھ آئی ہے اور کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیں گے ،ہمارا پہلا ٹارگٹ فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میںہمارے پول میں ہانگ کانگ کی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیمیں سخت ہیں اور ان کیخلاف جیت کیلئے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صادق محمد نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ بطور مینجر کردا ر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بطور سابق ٹیسٹ کرکٹرکھلاڑیوں کو جہاں ضرورت محسوس ہوتی ہے وہاں ان کی راہنمائی بھی کرتا ہوں، انڈر 19ایشیاکرکٹ کپ کیلئے کراچی میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھارت کیخلاف میچ کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلنے کیلئے بھرپور تیاری کی گئی ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کی باﺅلنگ اوربیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے،ٹیم کو ٹارگٹ میچز کھیلا ئے گئے،ہماری فاسٹ باﺅلنگ اور بیٹنگ بہترین ہے تاہم اسپن باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں مزید بہتری لانی ہوگی،صاد ق محمد نے کہاکہ انڈر 19ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو کہ مستقبل میں پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں ۔،انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ،تمام کھلاڑیوں کو اس بارے میں واضح طور پر بتادیا گیا ہے ۔

قومی کھیل بچاﺅ تحریک چلانے کا پلان تیار

لاہور(آئی این پی)سابق اولمپئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)عہدیدار ہٹا، قومی کھیل بچاو تحریک چلانے کا باقاعدہ پلان بنالیا۔طے شدہ منصوبے کے مطابق لاہور، کراچی اور پشاورسمیت ملک کے بڑے شہروں میں پریس کانفرنسز کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداروں کی من مانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موومنٹ کا باقاعدہ آغاز لاہور سے کیا جائے گا، پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لاس اینجلس اولمپکس 1984 کی فاتح ٹیم کے کپتان منظور جونیئر دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، دوسرے شہروں میں رہنے والے سابق اولیمپئنز بھی زندہ دلوں کے شہر میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور جمعرات یا جمعہ سے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی تحریک کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔سابق اولیمپئنز کی اگلی بیٹھک کراچی میں ہو گی، بعد ازاں پریس کانفرنسز کا دائرہ کار ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بڑھایا جائے گا، آخری مرحلے میں 200 سے زائد سابق اولیمپئنز، انٹرنیشنل پلیئرز اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے اور وہاں نہ صرف آئی پی سی منسٹری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے بلکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا۔سابق کھلاڑیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کے لئے رابطہ کیا ہے جس میں قومی ہاکی میں ہونے والی تباہی اور فیڈریشن کی جانب سے کئے جانے والے غلط فیصلوں کی نشان دہی کی جائے گی۔ ذرائع کے تحریک میں جان ڈالنے کے لئے سرکردہ سابق اولمپئنز پی ایچ ایف کے سابق صدر اور وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی اور اختر رسول سمیت ہاکی کے بڑے ناموں کے ساتھ بھی باقاعدہ رابطہ کر رہے ہیں۔ہاکی اولمپئنزکا موقف ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکومت سے کروڑوں روپے کی امداد کے باوجود قومی ہاکی کو درست ٹریک پر لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔، اگر اب بھی کرپٹ فیڈریشن کے خلاف نہ اٹھے تو قومی کھیل کو تباہی و بربادی کے آخری دہانے تک جانے سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا۔

انوشکانے مجھے سچے پیارکی طاقت سے روشناس کرایا،کوہلی

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا۔ویرات کوہلی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ کھیل رتنا ملنے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ وہ شخص نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے مزید لکھا کہ اس شخصیت نے مجھے تمام تر برائیوں کے خلاف زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔

ای چالان کے ذریعے بھی جرمانے شروع

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کے بعد سیف سٹی اتھارٹی نے بھی کمر کس لی ، ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی صورت میں ای چلاننگ کے ذریعے ہونے والے جرمانوں کی فہرست جاری ، فہرست میں کم سے کم چلان ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 30ہزار روپے کیا جائے گا،کینال روڈ پر 70جبکہ باقی پورے شہر میں حد رفتار 60کلو میٹرمقرر کر دی گئی ، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج نمبر کے ذ ریعے چالان گاڑی مالکان کے گھروں کو پہنچائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے بعد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے بعد سیف سٹی اتھارٹی نے بھی کمر کس لی ہے ۔لاہور میں چلنے والی ٹریفک کی حد رفتار 60کلو میٹرمقرر جبکہ صرف کینال روڈ پر ٹریفک کو70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں ای چالان گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت تمام وہیکلز کے ان مالکان کے گھروں کو بھجوائے جائیں گے جن کے نام پر وہ وہیکلزرجسٹرڈ ہیں ۔سوشل میڈیا پر ای چلاننگ کے ذریعے ہونے والے جرمانوں کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے ،نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑی چلانے والے کو 30ہزار روپے ، لائسنس لینے والے اتھارٹی سے تحریری اجازت کے بغیر گاڑی کی رجسٹریشن کے وقت گاڑی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کر کے اسے چلانے کی صورت میں30ہزا ر روپے ،لائسنس دینے والی اتھارٹی سے اجازت کے بغیر ڈرائیونگ اسکول چلانے یاڈرائیونگ سکول کی گاڑی کو سڑک پر لانے کی صورت میں 30ہزار روپے ، سڑکوں پر ٹپپر یا زمینی ما¶ورز یا بلڈوزر وغیرہ کو بغیر مجاز ادارے کی اجازت کے چلانے کی صورت میں 30ہزار روپے ،شور ، دھواں ، آواز، بغیر سائلنسر اور سڑک کو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں سمیت عام شہریوں کی صحت اور ماحولیات کو خراب کرنے والی گاڑیوں کو 30ہزار روپے اورجن وہیکل کو چلانے کیلئے لائسنس بنوایا گیا ہو اس سے ہیوی وہیکل چلانے کی صور ت میں 30ہزا ر روپے جرمانہ تجویز کرنے سمیت 50مختلف اقسام کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مختلف جرمانے مختص کیئے گئے ہیں جو ایک ہزار روپے سے 30ہزا رروپے تک ہیں ۔

پی سی بی اپنے طرزعمل سے اچھے لوگ کھورہاہے،رکسن

سڈنی(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیورکس کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام پروفیشنل ازم سے عاری ہیں، پی سی بی عملے کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی تھیں، اس رویے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی تیاری نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی حکام کو بتایا تھا کہ مجھے ناراض کر رہے ہیں، ان کو کہا کہ مجھے اس نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔اسٹیو رکسن کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی چاہتا ہے کہ کوئی باہر سے آکر کام کرے تو اس کا خیال بھی رکھیں، پی سی بی اپنے طرز عمل سے اچھے لوگ کھو رہا ہے۔یاد رہے کہ اسٹیورکسن نے 2 سال کے بعد مزید کام جاری نہ رکھنےکا فیصلہ کیا تھا اور رواں سال جون میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں چھوڑی تھیں۔

ووہان اوپن میں کربر،کویٹواکواپ سیٹ شکست

ووہان (اے پی پی) ایرینا سبالینکا، ایشلے بارٹی، ڈومنیکا سیبل کووا، پولو چنکووا اور کونتا ویت پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ووہان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، اینجلیق کربر، پیٹرا کویٹووا شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے جرمنی کی اینجلیق کربر کو 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ڈومنیکا سیبل کووا نے کاسٹکینا کو ٹائی بریک پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، روسی کھلاڑی پولو چنکووا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔، بیلاروس کی کھلاڑی سبالینکا نے حریف امریکن کھلاڑی سوفیا کینن کو 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔، ایستونین کھلاڑی آنیٹ کونتا ویت نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کونتا ویت کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

ہیلمٹ کے استعمال سے زندگیاں محفوظ ، جیب غیر محفوظ ، دکانداروں کی چاندی ہیلمٹ کے ہیلمٹ کے استعمال سے زندگیاں محفوظ ، جیب غیر محفوظ ، دکانداروں کی چاندی

لاہور(کرائم رپو رٹر)ہیلمٹ کے استعمال سے زندگیاں محفوظ، جیب غیر محفوظ، ہیلمٹ کے استعمال سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ، مگر جیب غیر محفوظ ہوگئی۔ ہیلمٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ۔ دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 23 ستمبر کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ مال روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ لازمی استعمال کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ہیلمٹ کی قلت ہو گئی ہے مارکیٹ میں۔ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے شکوہ کیا جا رہا ہے کہ 1000 روپے والا ہیلمٹ تین ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم پر یہ ظلم ہو رہا۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سٹاک کی مارکیٹ میں قلت ہے۔ کیونکہ ایک لاکھ ہیلمٹ موجود تھا مگر لاہور میں موٹر سائیکل کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب غیر معیاری ہیلمٹ کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کے منیب سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔