تازہ تر ین

ہالی ووڈ فلم ”مورٹل انجنز“ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ فلم مورٹل انجنز کا ٹریلر منظر عام پر آگیا‘ فلم 14دسمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔ فلم لارڈ آف دی رِنگز اور دی ہوبٹ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے نیوزی لینڈکے معروف پروڈیوسر پیٹر جیکسن کی100ملین ڈالر سے بنائی گئی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم مورٹل انجنز کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ۔ برٹش ناول نگارفلپ رِیو کے مشہور ناول پر مبنی اس فلم کو پیٹر جیکسن، ڈیبوراہ فورٹ، فرین والش نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی پیٹر جیکسن پیش کر رہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ہو گو ویونگ، رابرٹ شیہان، ہیرا ہلمر، جیہائی، رونن ریفٹیری، لائیلا جارج، پیٹرک ملاہائیڈ اور اسٹیفن لینگ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت 14دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain