تازہ تر ین

رجت کپور نے ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد معافی مانگ لی

ممبئی (ویب ڈیسک )ہولی وڈ کے بعد بولی وڈ میں شروع ہوئی می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے کئی خواتین نے سامنے آکر ان افراد پر الزام عائد کیا جنہوں نے کیریئر کے کسی موڑ پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بولی وڈ میں اس مہم کا آغاز اداکارہ تنشری دتہ نے کیا، جنہوں نے اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور اب اداکار رجت کپور پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔اداکار رجت کپور کے خلاف اب تک تین خواتین نے سامنے آکر بیان دیا۔گزشتہ ہفتے بھارتی صحافی سندھیا مینن نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے خواتین کو سامنے آکر اپنی می ٹو کہانیوں کو شیئر کرنے کا حوصلہ دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ ان کو ہراساں کرنے والوں کا نام سامنے لائیں تاکہ ایسے لوگوں کو شرمندہ کیا جاسکے۔جس کے بعد دو خواتین نے سامنے آکر اداکار رجت کپور پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ ایسی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جس میں اداکار ان سے نامناسب بات چیت کرتے نظر آئے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک صحافی نے شیئر کیا کہ ان سے فون پر بات کرنے کے دوران اداکار رجت کپور نے کہا کہ ’کیا آپ اتنی ہی دلکش (سیکسی) ہیں جتنی آپ ک آواز؟‘، جس کے بعد وہ پوری بات چیت کے دوران خاتون صحافی کو اپنی گفتگو سے پریشان کرتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain