تازہ تر ین

بالی وڈ اداکاردلیپ کمارکو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

ممبئی(شوبز ڈےسک) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار کو نمونیا کے باعث اتوار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہونے کے باعث جمعرات کو ڈسچارج کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست فیصل فارقی کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ دلیپ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر آگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انفیکشن سے بچنے کے لئے انہیں چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،ہم ان کے لئے دعائیں کرنے اور محبتیں نچاور کرنے پر ان کے مداحوں کے شکرگزار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain