لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد کے کوک اسٹوڈیو میں ری مکس گانے لڈی ہیج مالو پاﺅ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اور گلوکار علی سیٹھی نے ملکر ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور زمانہ گا یا ہوا گانا لڈی ہیج مالو پاﺅکو ری مکس کر کے ریکارڈ کروایا تھا اس گانے کو گزشتہ روزسوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا۔ گانا ریلیز ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے ڈاﺅن لوڈ بھی کرلیا ہے جبکہ گانے کو ہزاروں لائکس بھی مل رہے ہیں ۔گانے کو ایک دو روز میں مختلف نجی ٹی وی چینل سے بھی آن ایئر بھی کردیا جائے گا ۔
