تازہ تر ین

اداکارہ سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون ویرما دیوی نام سے آنے والی ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں ،فلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی ،اب انکا یہ کردار کنٹر گروپ کرناٹک رکشناوید کو بالکل پسند نہیں آیا۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی فحش فلموں کی اداکارہ کو تاریخی کردار نہیں کرنے دیں گے۔ سنی لیونی کی فلم کی کاسٹنگ کی مخالفت کو لیکر ریلیاں نکالی گئیں ۔، معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلاکر مخالفت کی گئی۔تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔یاد رہے کہ یہ وہ ہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain