ممبئی (شوبز ڈیسک) اپنی بہترین اداکاری سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں دھاک بٹھانے والے اداکار امیتابھ بچن والدہ کی آواز سن کر آبدیدہ ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میںانتطامیہ کی جانب سے امیتابھ کی سالگرہ کے موقع پرانہیں ان کی والدہ کی گنگناتی ہوئی آواز سنائی گئی جسے سن کر امیتابھ آنسوں پر قابو نہ رکھ سکے۔
