تازہ تر ین

پھلوں، سبزیوں اور پانی سے وزن کم کرنے کے آزمودہ طریقے

لاہور (ویب ڈیسک )کہا جاتا ہے کہ دنیا کے آسان ترین کاموں میں سے ایک وزن بڑھانا اور مشکل ترین کام وزن گھٹانا ہے۔ اس مشکل ترین کام کو سر انجام دینے کے لیے کوئی جِم جاتا ہے تو کوئی کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، کوئی اپنے غذائی پلان بناتا ہے ، تو کوئی ٹوٹکے آزماتا ہے لیکن وزن کا یہ جن مشکل سے ہی قابو میں آتا ہے۔موٹاپے کو کم کرنے کے لیے مستقل مزاجی، صحت مند غذاو¿ں اور کھانے کی کثرت کی بجائے ورزش نہایت ضروری ہے، لیکن کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
دودھ، دہی اور پنیر:
یہ نام پڑھتے ہی ذہن میں سب سے پہلے موٹاپا آتا ہے لیکن ماہرین تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دودھ میں موجود کیلشیم وزن بڑھانے والے ایک وٹامن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
سبز چائے:
گرین ٹی کو اگر آپ صرف نزلہ اور بخار کا علاج یا سردی میں پینا ضروری سمجھتے ہیں تو غلط سمجھتے ہیں۔

سبز چائے کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیٹی چنس (Catechins) نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ چربی پگھلانے میں مدد بھی کرتا ہے۔

اگر سبز چائے میں لیموں بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ بھی دوبالا ہوگا اور وزن گھٹانے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔
انڈے:
انڈا پروٹین سے بھرپور غذا تصور کی جاتی ہے اور یہ پروٹین وزن کم کرنے میں کئی طرح سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ کے مقابلے میں بھوک مٹانے میں زیادہ سودمند ثابت ہوسکتے ہیں اور اسے کھانے کے بعد اطمینان کا احساس بھی بڑھ جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain