تازہ تر ین

پور ی پا کستانی قو م اپنے کشمیری بھائیوں کے سا تھ ہے اور رہیگی،کشمیر یوں کا یو م سیاہ ٹو ئٹر پر ٹا پ ٹرینڈ بن گیا

لاہو ر (چو دھری شفیق سے) 27اکتوبر جموں و کشمیر کی پوری تاریخ میں ایک سیاہ ترین باب کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔70 سال پہلے آج ہی کے دن بھارتی افواج بیں الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارتی جموں و کشمیر کے معصوم عوام کو محکوم بنانے انکی آواز دبانے اور دہشت گردانہ طریقوں سے اپنا غیر انسانی تسلط جمانے کیلیے سری نگر میں اتری تھی۔ آج کا یہ دن ٹو ئٹر پر بھی ٹا پ ٹرینڈ بن گیا۔پور ی پا کستانی قو م اپنے کشمیری بھائیوں کے سا تھ ہے اور رہیگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادانہ منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کی توثیق کی ہے۔بین الاقوامی برادری کے ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے اپنے وعدوں کے باوجود بھارت آج تک اپنا جابرانہ تسلط قائم رکھنے اور کشمیری عوام کی نسل کشی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔جس کا تدارک کرنا مہذب دنیا کے دعوے داروں کا فرض بنتا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو پوری تفصیل کے ساتھ دستاویزی شکل دی ہے جسکی انسانی حقوق کے دیگر معتبر بین الاقوامی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے۔بھارت کو شاید آج بھی احساس نہیں ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے حصول کا تہیہ کرلے تو ا?ن کے جذبہ حریت کو کچلنا ناممکن ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف نوجوان نسل بیدار ہوچکی ہے۔پاکستان کی نوجوان نسل اس بات پر ایمان رکھتی ہے کہ برہان الدین وانی کے لہو سے توانا ہونے والی حریت کی اس آواز میں سارا پاکستان ہم آواز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain