تازہ تر ین

بالی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا رواں سال امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ان دونوں کی شادی دسمبر کی 2 تاریخ کو بھارتی شہر جے پور میں ہوگی، تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ابھی سے ہوچکا ہے۔پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر نیویارک میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا۔ یہ برائیڈل شاور کی تقریب ہونے والی دلہن کے لیے منعقد کی جاتی ہے، جس میں لڑکی کو شادی سے قبل کافی توجہ دےکر خاص محسوس کروایا جاتا ہے، جبکہ اس موقع پر خوبصورت ملبوسات اور ڈانس کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔اداکارہ نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر اس ایونٹ کی یادگار تصاویر شیئر کی۔ والدہ مدھو چوپڑا ساس ڈینس ملر جونس بھی شریک ہوئیں ۔ور ہونے والی جیٹھانی ڈینیئل بھی موجود تھیں۔اپنے برائیڈل شاور میں پریانکا چوپڑا نے مرچیسا برینڈ کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا خوبصورت گان زیب تن کیا۔ اس ایونٹ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جبکہ اداکارہ کی ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain