تازہ تر ین

ہاکی ورلڈکپ،قومی سکواڈ کی آج بھارت پرواز

لاہور (سپورٹس رپورٹر )ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا،قومی ٹیم آج صبح بھارت روانہ ہو گی،ٹیم کے کوچ ریحان بٹ اور سینئر کھلاڑی محمد عرفان سینئر میگاایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراونڈ نمبر دو پر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اڑھائی ہفتے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ۔کیمپ میں قومی ہاکی ٹیم کے دفاع اور پلنٹی کارنر کے شعبے میں بہتری کے ساتھ ساتھ فاروڈزکے گول کرنے کی استطاعت بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ،کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین ریحان بٹ اور ٹیم کے سینئر کھلاڑی سابق کپتان محمد عرفان سینئر کا کہنا تھا کہ کیمپ میں اپنی خامیوں پر قابوپانے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس وقت تمام کھلاڑی اچھے ردھم میں ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی ۔کیمپ کے آخری روز پاکستا ن ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے تمام واجبات اداکردئیے ،واجبات ملنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain