لندن(ویب ڈیسک)شہر قائد میں چینی سفارتخانے پر حملے کے دوران وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واڈا بلٹ پروف جیکٹ پہن کر پستول کے ساتھ موقع پر پہنچے تو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے فیصل واڈا کو کھری کھری سنا دیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واڈا نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں اس کام پر شرمندہ نہیں ہوں ،مجھے حق حاصل ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے لائسنس اسلحہ رکھ سکوں ،کم سے کم میں ان لوگوں کی طرح بزدل نہیں ہوں جو کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر بکواس کرتے ہیں۔اس پر ایمان مزاری نے جواب دیا تم پر کوئی حملہ نہیں ہوا تھا توسیلف ڈیفنس کی بات نہیں کی جا سکتی ،اگر آپ کو کسی نے اطلاع دی تھی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ موقع پر جا کر جاری آپریشن کے دوران اپنا آپ دکھائیں ، ایسی صورتحال میں آپ کولائسنس اسلحہ رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے کیونکہ آپ قانون نافذ کرنے والے افسر نہیں ہیں ،ایڈا تو ہیرو۔
فیصل واڈا کی اس طرح کی موجودگی کی صرف ایک ہی وضاحت ہے کہ وہ شودے چیئر لیڈر کے طور پر گیا تاکہ پولیس کا جذبہ بڑھا سکے۔