”اس آدمی نے عثمان بزدار کو چلنے نہیں دینا “ جہانگیر ترین اور پرویز الہیٰ کی ملاقات کی ویڈیو لیک، تہلکہ برپا ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طاہر چیمہ بھی شریک تھے۔ویڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے ا? گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میںوفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الہیٰ میدان میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طاہر بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین ، پرویز الہیٰ اور طاہر بشیر چیمہ کے درمیان ملاقات ابھی کچھ دیر قبل ہی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان بزدار میں پارٹی میں پائے جانے والے تحفظات سے متعلق خبریں ا?تی رہیں تاہم عمران خان نے ہمیشہ اپنے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعظم کو شیلٹر ہوم منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیلٹرہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،شیلٹرہوم بے سہارااورغریب افرادکیلئے بنائے جائیں گے، وزیراعظم کو شیلٹر ہوم منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ، منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی،تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شریک ہوئے۔دورہ لاہور میں وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ بھی جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی کارکردگی بارے بریف کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے محکموں بارے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ، صوبائی وزرا کی 70 روزہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزرا کے مستقبل اور انکے محکموں کی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔وزیر اعظم 100روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے۔ وزیر اعظم کی بیور و کریسی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔

بہن نے اپنے عاشق سے شادی رکوانے کے لیے بڑی بہن پر تیزاب پھینکوا دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بہن نے اپنے عاشق سے شادی رکوانے کے لیے بڑی بہن پر تیزاب پھینکوا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کوئٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب نا معلوم افراد ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دو دیگر افراد مردہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ارم،اعجاز اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ 26اکتوبر کو پیش آیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران جو بات آئی اس کے مطابق گرفتار ہونے والی لڑکی اعجاز نامی مرد کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم رشتہ دار اعجاز کی شادی ارم کی بڑی بہن کرن سے کروانا چاہتے تھے۔بہن کی اعجاز سے شادی رکوانے کے لیے ارم نے بہن پر تیزاب پھیکنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم اعجاز کا کہنا ہے کہ ارم نے اسے یہ کام کرنے پر مجبور کیاتھا اور کہا تھا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔واضح رہے کرن کی والدہ فرزانہ بی بی 20 سال سے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کی کفالت کر تی ہے کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی اس طرح واقعات رونما ہوئے جس پر اب تک ملزمان کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ فرزانہ بی بی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو ٹیوشن سے گھر لے جا رہی تھی کہ راستہ میں دو افراد کھڑے تھے اور انہوں نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ہم دونوں جھلس گئے اور زخمی حالت میں بی ایم سی منتقل کیا گیا۔

برطانیہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی شامت آگئی، تاریخ کے شرمناک ترین مقدمے میں نام آگئے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی شہری رودرہیم میں کچھ عرصہ قبل پاکستانی نڑاد مردوں کا ایک گروہ پکڑا گیا تھا جو کم عمر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس کر منشیات کا عادی بناتا، ان سے جنسی زیادتی کرتا اور پھر انہیں جسم فروشی پر لگا دیتا تھا۔ اب اس حوالے سے سینکڑوں پاکستانیوں کی شامت آ گئی ہے اور ان کا نام بھی اس گینگ میں شامل ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ اس گینگ کے اراکین کی تعداد ڈیڑھ درجن درندہ صفت انسانوں پر مشتمل ہے لیکن اب یہ تعداد 426تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اس برطانوی تاریخ کے شاید سب سے بڑے اور شرمناک جنسی سکینڈل کی تفتیش کر رہی ہے اور اب تک 13مجرموں کو عدالتوں سے سزا دلوا چکی ہے۔ ایجنسی کی تفتیش کے مطابق یہ گینگ 1997ئ سے 2013ئ تک اپنا مکروہ دھندا چلاتا رہا اور اس دوران 1500سے زائد کم عمر لڑکیاں ان کا نشانہ بنی، جن میں سے اکثر کی عمریں 11اور 12سال تک تھیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک 151افراد کے اس گینگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں جبکہ 275مزید ایسے پاکستانی نڑاد مرد ہیں جو مشکوک ہیں اور اس فہرست میں شامل ہیں۔اس وقت اس سکینڈل سے متعلق 22مختلف تحقیقات چل رہی ہیں اور اس گینگ کی بربریت کا نشانہ بننے والی 290سے زائد لڑکیاں ان تحقیقات کا حصہ ہیں۔ایجنسی کے سینئر تفتیشی افسر پاﺅل ویلیم سن کا کہنا تھا کہ ”یہ جنسی سکینڈل اس نوعیت کا بدترین سکینڈل ہے اور ہم تمام ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

برطانیہ نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کردیا

لندن (ویب ڈیسک ) توہین رسالت کیس سے بری ہونیوالی آسیہ بی بی کو بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پناہ دینے سے انکار کردیا۔غیرملکی جریدے”ہف پوسٹ ‘ ‘ کے مطابق برطانیہ نے آسیہ بی بی کی اپیل مسترد کردی کیونکہ انہیں توہین رسالت کے الزام میں 9سال قید کاٹنے والی خاتون کو پناہ دینے پر بیرون ملک اپنے سفارتکاروں کی سکیورٹی کے خدشات ہیں۔رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی کو پاکستان سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے کام کرنے والے عالمی مہم جووں کے مطابق برطانوی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں پناہ دینے کی پیشکش کردی۔برٹش پاکستانی کرسچئن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولسن چودھری نے بتایاکہ دو ممالک نے آسیہ بی بی کو پناہ کی پیشکش کی ہے لیکن برطانیہ ان میں نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ” مجھے یقین ہے کہ برطانوی حکومت کو تحفظات ہیں کیونکہ خاتون کی برطانیہ منتقلی سے سیکیورٹی خدشات اور کمیونٹی کے کئی افراد میں بے چینی پھیلے گی اور بیرون ملک برطانوی سفارتکاروں کو بھی خدشات لاحق ہوں گے جن پر لوگ حملہ کرسکتے ہیں۔ولسن چودھری نے تصدیق کی ہے کہ آسیہ اور اس کی فیملی سخت سیکیورٹی میں تاحال پاکستان میں ہیں اور اب پناہ کی پیشکش کرنیوالے دو مغربی ممالک میں سے ایک کی آفر قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پناہ دینے سے انکار کی سفارتی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی لیکن برطانوی ہوم آفس کاکہناہے کہ وہ انفرادی معاملات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے،چرسیوں اور شرابیوں کی موجیں لگ گئیں، ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ اب ہر سڑک پر ’جہاز‘ لینڈ کرتے نظر آئیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نئے پاکستان میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ اے آئی جی اسلام آباد نے چرسیوں اور شرابیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اب کسی سے شراب پکڑی جائے یا چرس، وہ جیل کی ہوا نہیں کھائے گا ، ہاں البتہ پولیس والوں کے ساتھ مل کر جوڑا بنالے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔عمران خان کی حکومت کے آغاز میں ایک چرسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کپتان سے افغانستان سے سستا مال منگوانے کی اپیل کی تھی۔ اب لگتا ہے کہ تبدیلی سرکار نے اس چرسی کی پکار پر لبیک کہہ دیا ہے کیونکہ نئے پاکستان میں شراب پکڑی جائے یا چرس، اس پر نہ تو مقدمہ ہوگا اور نہ ہی کوئی سو موٹو نوٹس لیا جائے گا۔ اے آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے پولیس اہلکاروں کو تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک بوتل شراب کی لے کر جارہا ہو تو اسے ناکے پر نہ روکا جائے اور نہ ہی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ حکمنامے میں چرس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا گیا ہے ، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ چرس کی کتنی مقدار وفاقی دارالحکومت میں ’ حلال‘ قرار دی گئی ہے۔ایک وہ وقت بھی تھا جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب کی بوتل برآمد ہونے پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا جس کے نتیجے میں اداکارہ آج تک بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے۔ لیکن اب زمانہ بدل چکا ہے کیونکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔

سندھ بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور استعمال جرم ہے۔جس پر کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق 3 ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔اجلاس کے دوران بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر 3 ماہ میں نئی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جیل کی میڈیکل کمیٹی معمر قیدیوں کی تفصیلات کابینہ کو ارسال کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے رہائی پانے والے قیدیوں پر نظر رکھی جائے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے غیرملکی اور زرِ ضمانت نہ ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق قیدیوں کو سندھ حکومت ضمانت ادا کرکے رہا کرے گی ۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، اسپیکر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور 2 ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی منظوری بھی دی گئی۔دوسری جانب کابینہ نے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں سندھ پولیس میں تقرری و تعنیاتی ڈرافٹ رولز پر غور کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس میں امتیاز شیخ، شبیر بجار، آئی جی پولیس اور سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کمیٹی سندھ پولیس رولز کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ دےگی۔

ماڈل ٹاؤن کیس: شریف برادران کی طلبی سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاو¿ن کیس میں شریف برادران کی طلبی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاو¿ن کیس میں نوازشریف، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو طلب کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی جس پر درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد درخواستگزار کی اپیل جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل عدالتِ عظمیٰ کا 2 رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرےگا جس کے لیے درخواست گزار سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

پیپلزپارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر (ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان بالا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پارلیمانی جماعتوں نے آپس میں رابطے تیز کردیے، حکومتی جماعت تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچا لیا۔پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے جن کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب کی دو سینیٹ نشستوں پر ضمنی انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔