دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کا آپریشن پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کا آپریشن پاکستان میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے 380 ایئر بس کی فلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔فیصل صفدر خان کو اے 380 کے فلائٹ آپریشن سیفٹی اسسمنٹ ٹیسٹ کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کوآرڈینیٹر سیفٹی اسسمنٹ کے لیے وقت، جگہ اور مقام کا تعین کرےگا۔کمیٹی کوارڈینیٹر تمام ممبران سے دستخطوں کے ساتھ سیفٹی اسسمنٹ رپورٹ انتظامیہ کو بھجوائے گا۔ایئر بس اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آزمائشی طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف کر چکی ہے۔

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی اور بورڈ کے موجودہ حالات پر پھٹ پڑے

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین منہ مانگی تنخواہ پر اپنے پسندیدہ افراد کی بورڈ میں بھرتیاں کر رہے ہیں۔نئے ڈائریکڑ میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس بارے میں فیصلہ ہو چکا ہے، سابق ڈائریکڑ میڈیا امجد حسین تین ساڑھے تین لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے البتہ اب جس شخص کو بطور ڈائریکڑ میڈیا پی سی بی میں لایا جا رہا ہے اس کی تنخواہ کیلئے انہیں نیا پے اسکیل بنانا پڑے گا کیوں کہ اس معاملے میں جو تنخواہ رکھی جارہی ہے شاید وہ پی سی بی ملازمین کے حوالے سے ایک بہت بڑی رقم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکڑ کے عہدے کیلئے اشتہار دینا ایک ڈرامہ ہے، اس عہدے پر چئیرمین اپنے قریبی دوست کو لا رہے ہیں جس کیلئے پہلے تو آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، پھر ایسا ممکن ہوگا۔ مینجنگ ڈائریکڑ بھی پی سی بی کیلئے چیلنج ہوگا۔پی سی بی کر کٹ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکڑ محسن خان کے بارے میں سابق چئیرمین نے کہا کہ جب وہ چیئرمین تھے تو محسن خان نے ملازمت کیلئے پی سی بی میں کئی موقعے تلاش کیے، البتہ اب وہ متنازع کرکڑز کے ساتھ کام کرکے خود کو متنازع بنا چکے ہیں۔نجم عزیز سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے پی سی بی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن خان کو پی سی بی میں ملازمت نہیں دی تھی لیکن ان کے جاتے ہی محسن خان کی نوکری لگ گئی۔ڈائریکڑ انڑنینشل کرکٹ ذاکر خان کے حوالے سے سوال پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وہ اس عہدے کے لیے اہل ہی نہیں، وہ جب سے ڈائریکڑ بنے ہیں دبئی میں اپنے اسسٹنٹ کو لے کر بیٹھے ہیں ان پر کم ازکم پی سی بی کے 35 سے 40 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہوں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ذاکر خان وزیراعظم عمران خان کے قریب ہونے کی وجہ سے پی سی بی میں موجود ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمران خان کی وجہ سے کہا کہ انہیں نہ چھیڑا جائے، اس لیے ان کے خلاف رپورٹ سامنے آنے کے باوجود ان کو نوکری سے نہیں نکالا گیا۔سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ چیئرمین بننے کے بعد احسان مانی ان کے گھر چائے پینے آئے، میں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا البتہ اب محسوس ہوتا ہے کہ وہ میرے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولر جنید خان ان فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان ان فٹ ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔پی سی بی کی جانب سے کیے گئے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم فزیو نے جنید خان کا معائنہ کیا، جنید خان کو دائیں پاو¿ں کی دوسری انگلی میں انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ اور سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنید خان کے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑنے پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے کھیل رہا ہے۔تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو گرین شرٹس پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

لاہور(ویب ڈیسک)نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

ضیا شاہد،امتنان شاہد کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاﺅس ملاقات ،ملکی ،اہم قومی امور،میڈیا کے مسائل پر گفتگو ،ضیا شاہد کی طرف سے نئی کُتب ”سچا اورکھرا لیڈر“اور” میرا دوست نواز شریف “گورنر پنجاب کو پیش کی گئیں

لاہور (ویب ڈیسک)چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد اورسی ای اوچینل ۵ امتنان شاہد کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس پنجاب میں ملاقات ۔ملکی مسائل اور بہت اہم قومی امور پر گفتگو کی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر ضیا شاہد نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو اپنی کُتب ”سچا اور کھرا لیڈر “اور ”میرا دوست نواز شریف “کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شریف خاندان کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔ڈی جی نیب کے انٹرویو پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپوزیشن نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی ہے۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام نشریاتی اداروں سے ڈی جی نیب لاہور کی گفتگو کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نیب کی گفتگو کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا کہ یہ دیکھنا مقصودہے کہ کیا حقائق کے برعکس ڈی جی نیب نےکوئی بات کی؟ اور قانون کی روشنی میں کارروائی کی جاسکے۔ترجمان نیب نے کہا ہےکہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتاہے، اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کیسے ہوا۔

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارتی روابط برقرار رہیں گے، پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے۔سینیٹر طاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی کمیٹی برائے فورم خارجہ پالیسی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان امریکی پابندیوں سے متاثر نہیں ہو گا، ایران پر پابندیاں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ہیں اور پاکستان ایران سے تیل نہیں لے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے تعلقات اچھے ہیں اور رہیں گے، ہم کسی دوسرے ملک کی ایما پر ایران سے تعلقات خراب نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے، ہماری خواہش ہے گوادر اور چاہ بہار بندر گاہیں ساتھ مل کر تجارت کریں۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات پاکستان کے خلاف نعرے پر لڑے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کیلئے خط لکھا، بھارت نے مذاکرات کی حامی بھری لیکن پھر پیچھے ہٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ نریندر مودی آئیں اور مذاکرات کریں لیکن بھارتی وزیراعظم مذاکرات پر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔امریکا کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ افغانستان کے علاوہ بات چیت نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغانستان سے حالات مشکل رہے ہیں جب کہ امریکا کھربوں ڈالر خرچ کر کے بھی افغانستان میں امن نہیں لا سکا۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں افغان امن عمل پر کانفرس جاری ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کے لیے پاک چین افغانستان کا سہ فریقی اجلاس آئندہ ماہ کابل میں ہو گا۔سعودی عرب پر بات کرتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، سعودی عرب کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے پاکستان پ±رعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کو ا±س قرارداد کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان اب بھی ا±سی پالیسی پر کاربند ہے۔چین کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ امریکا سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے سی ون تھرٹی میں دوران پرواز آگ لگ گئی اور پھر ۔۔۔ کتنے افراد سوا ر تھے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کے باعث خاکستر ہوگیا۔بینظیر ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ واقعہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ پاک فوج کے زیر استعمال نور خان ایئربیس پر پیش آیا ہے۔

وفاق کی صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران شرکاءکو ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزراءاعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ا±ن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

سابق حکومت نے پاناما میں شامل 242 کیسز کو فالو نہیں کیا جسے ہم کرینگے: حماد اظہر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہےکہ سابق حکومت نے پاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کی نشاندہی ہوئی اور 294 کو نوٹسز جاری کیے، 150 کیسز میں نامکمل کوائف کے باعث نوٹسز جاری نہیں کیے گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 کیسز میں کارروائی مکمل کی گئی جن میں 6 ارب 20 کروڑ روپے وصول کیے، 4 افراد کے غیر مقیم ہونے کی بنیاد پر کارروائی روک دی گئی جب کہ 12 افراد وفات پاچکے ہیں تاہم پاناما لیکس کے باقی کیسز میں کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نےپاناما لیکس میں شامل 242 کیسز کی پیروی نہیں کی جسے ہم فالو کریں گے۔وزیر مملکت نے بتایا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک 96 ہزار پاکستانیوں کے اکاو¿نٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رکن محسن شاہنواز کی جانب سے پوچھا گیا کہ بتایا جائے علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے؟حماد اظہر نے کہا کہ کوئی خاتون ہو یا مجھ سمیت کوئی شخص، جس کا نام بھی آیا کارروائی ہوگی۔