پشاورمیں پولیس کاچھاپہ،6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد،3 ملزمان گرفتار

پشاور(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ روڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کے 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزید 9 کڑور مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

روس میں افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق کانفرنس، طالبان کا وفد بھی شریک

ماسکو(ویب ڈیسک) روس افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 12 ممالک کے وفود سمیت افغان طالبان کا وفد بھی شریک ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 3 رکنی وفد کانفرنس میں شریک ہے جس کی سربراہی دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان محمد اعجاز کر رہے ہیں۔’ماسکو فورمیٹ’ کے نام سے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد، افغانستان امن کونسل کا وفد اور پاکستان سمیت دیگر 12 ممالک کے وفود شریک ہیں۔افغان امن عمل سے متعلق ہونے والے مذ اکرات میں پہلی بار بھارت کا غیر سرکاری وفد بھی شریک ہے۔مذاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی تقریر سے ہوا، جن کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ماسکو اجلاس میں افغانستان امن عمل سے متعلق سنجیدہ اور تعمیراتی بات چیت ہوگی۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں گزشتہ 17 سالوں سے جاری خانہ جنگی کے حل کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین (حکومت اور طالبان) کی موجودگی براہ راست مذاکرات کے لیے کارآمد ہوگی۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ

ابوظہبی(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو قومی ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرے گی۔آج کے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں۔قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس روانہ ہوگئے، جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساو¿تھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

رہا ئی کے بعد پہلی مر تبہ شوہر کی آسیہ سے ملا قات کا انکشاف

لام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے بریت کے نتیجہ میں ملتان جیل سے رہا ہونے والی آسیہ بی بی کا شوہر عاشق مسیح دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔جن کی جمعرات کو ایک محفوظ مقام پر آسیہ بی بی سے ملاقات کرائی گئی۔وفاقی دارالحکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی سپیشل بیٹی کی ابھی اپنی والدہ سے ملاقا ت نہیں ہوئی ا±سے بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو سخت سکیورٹی میں محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔

عامر خان اور امیتابھ کی ” ٹھگز آف ہندوستان“آج ریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ اکٹھے پہلی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان “ سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ہیوی بجٹ فلم میں بیوٹی کوئین کترینہ کیف رقاصہ جبکہ فاطمہ ثنا ءشیخ لڑاکا ٹھگ کے کردار میں جلوہ گر نظر آئیں گی ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے ساتھ ساتھ آٹھ نومبر کو پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ ثقافتی تہوار دیوالی کے موقع ریلیز کی جانے والی فلم کا مجموعی بجٹ تین سو کروڑ سے زائد ہے جبکہ اس تاریخی فلم کی عکسبندی یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر کی گئی ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن نے ابوبکر آزادنامی لڑاکا لیڈرکا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان فرنگی ملاح نامی ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے جسے انگریز سرکار اور ٹھگوں کے گروپ کے درمیان صلح کا معاہدہ کروانے کا ٹاسک ملتا ہے۔ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی زیر ہدایت بنی اس فلم کی عکسبندی خصوصی طور پر تیار کئے گئے سینکڑوں ٹن وزنی دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے۔
جسے فلم کے کلائمکس سین میں دھماکے سے اڑا دیا جاتا ہے ۔ فلم میں قطرینہ کیف کے دو سپر ہٹ ڈانس نمبرز بھی شامل ہیں جو میوزک چارٹس پر سر فہرست جا رہے ہیں ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہوراور کراچی میں فلم کے پریس شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

سشمیتا سین ماڈل روہمن شاول کے ساتھ آئندہ سال شادی کریں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور سابقہ حسینہ عالم سشمیتا سین 27سالہ ماڈل روہمن شاول کے ساتھ آئندہ سال شادی کریں گی۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے پیار کا اعلان کر دیا ہے،سشمیتاسین کی دو ماہ قبل ماڈل روہمن شاول سے فیشن گالا میں ملاقات ہوئی اور اب انہوں نے روہمن شاول کے ساتھ بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں آئندہ سال شادی کریں گے۔

سکھوں کے بعد کانگریس بھی فلم زیرو کے خلاف میدان میں آگئی

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت میں سکھوں کے بعد اب ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس بھی فلم زیرو کے خلاف میدان میں آگئی۔ گزشتہ روز بھارتی سکھ کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری نے شاہ رخ خان اور فلم زیرو کے ہدایتکار آنند لال رائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا فورا پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹایا جائے۔سکھوں کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر چرن سنگھ ساپرا نے بھی سکھوں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے۔ اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ساپرا نے پروڈکشن کمپنیز ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور کلر یلو پروڈکشن کو فورا پوسٹر ہٹانے کی بھی تنبیہ کی ہے۔واضح رہے کہ فلم زیرو کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور 4 دن میں 100 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم زیرو کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کبریٰ خان گرم ملبوسات کے بغیر نتھیا گلی میں ٹھٹھرتی رہیں

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ کبری خان کو گرم ملبوسات کے بغیر نتھیا گلی جانا مہنگا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبری خان دیگر فنکاروں کے ہمراہ ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی پہنچیں جو ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اپنے ہمراہ گرم ملبوسات نہیں لائی تھیں اور شدید سردی کی وجہ سے اداکارہ کپکپاتی رہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں نتھیا گلی میں بھی معمول کا موسم ہوگا لیکن مجھے یہاں آکر اپنی غلطی کا احساس ہوا ۔ آئندہ میں نے کسی بھی سفر پر روانہ ہونے سے قبل متعلقہ مقام پر موسم کی شدت بارے پیشگی آگاہی حاصل کرنے کا سبق یاد کر لیا ہے ۔

”پروفیسر“ نے پشاورزلمی کوخیرباد کہہ دیا

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر کھلاڑی محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا۔آل رانڈر محمد حفیظ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے ٹیم پشاور زلمی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ساتھ تین سالہ سفر بہت یادگار گزرا، آپ لوگوں کے ساتھ میں نے بہت اچھا وقت گزارا اور اب میں نے ٹیم کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی حفیظ نے پشاور زلمی کے سپورٹرز اورمداحوں کا بھی بے پناہ محبت اور پیار دینے کا شکریہ اداکیا اور پشاور زلمی کی ٹیم کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ آل رانڈر محمد حفیظ پی ایس ایل فور میں کسی دوسری فرنچائز کی نمائندگی کریں گے،محمد حفیظ گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آتے رہے ہیں۔

شعیب ملک ون ڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرنےوالے چوتھے کرکٹر

لاہور(آئی این پی) شعیب ملک ون ڈے کیریئر کے 19سال مکمل کرنےوالے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔شعیب ملک نے ون ڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرلیے، وہ دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سور یا 21اورجاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔پاکستانی آل رانڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے کرایا ہے۔ انھوں نے ایک روزہ مقابلوں میں ڈیبیواکتوبر 1999میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں کیا تھا،نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا جانے والے میچ شعیب کے کیریئر کا 272 واں مقابلہ تھا۔