
Monthly Archives: November 2018


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

کابینہ میں وہ لوگ ہیں جن پر نیب کے کیسزہیں

قاتلوں اور ڈکیتوں کو بھاگنے نہیں دیں گے

آسیہ بی بی کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے

کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں واقع’ تھاو¿زنڈ اوکس‘ بار میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلادیں جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں لگ گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مسلح شخص بھی ہلاک ہوچکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر جب وہ بار میں داخل ہوئے تو حملہ آور بھی مردہ پایا گیا،اب تک حملہ آور کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،حملے کے وقت بار میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی جب کہ مسلح شخص نے درجنوں گولیاں فائر کیں۔فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور اسپیشل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور تمام تر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ٹرمپ صحافی پر بھڑک اٹھے، مائیک چھین لیا اور وائٹ ہاﺅس میں داخلے پر پابندی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوال پوچھنے پر چراغ پا ہوگئے اور وائٹ ہاﺅس میں صحافی کے داخلے پر پابندی لگادی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے پناہ گزینوں سے متعلق سوال کیا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پناہ گزین امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل نہ ہوں بلکہ قانونی طور پر آئیں۔جم اکوسٹا نے ٹرمپ کو توجہ دلائی کہ انہوں نے وسطی امریکا سے جنوبی امریکی سرحد کی جانب آنے والے پناہ گزینوں کے قافلے کو امریکا پر حملہ قرار دیا تھا۔ جم اکوسٹا نے کہا کہ یہ کوئی حملہ نہیں بلکہ مہاجرین کا قافلہ تھا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسے امریکا پر دھاوا ہی سمجھتے ہیں۔ جم اکوسٹا نے اس حوالے سے دوبارہ اعتراض کرنا چاہا تو ٹرمپ نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ تم مجھے ملک چلانے دو اور خود سی این این چلاو¿۔صحافی نے دوبارہ کوئی سوال کرنا چاہا تو امریکی صدر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور اشارہ کیا جس پر وائٹ ہاﺅس کی خاتون رضاکار نے آگے بڑھ کر اکوسٹا سے مائیک چھیننا چاہا تو اکوسٹا نے مائیک کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور نہیں دیا۔ پھر اکوسٹا نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر سوال پوچھا تو ٹرمپ بولے یہ صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں، بس کافی ہے، مائیک رکھ دو۔ٹرمپ نے کہا کہ سی این این کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ تم جیسے لوگ اس میں کام کررہے ہیں، تم ایک گھٹیا اور بدتمیز شخص ہو۔ بعدازاں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جم اکوسٹا کا وائٹ ہاﺅس میں داخلے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ صحافی نے نوجوان خاتون سے دست درازی کی۔

امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے استعفیٰ دے دیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے عہدے سے استعفیٰ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر دیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں آپ کے حکم پر مستعفی ہورہاہوں۔

زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 47 افراد ہلاک
ہرارے(ویب ڈیسک) زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روکا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چین کی جانب سے امدادی رقم سے متعلق سوالات پر وزیر اعظم نے جواب سے معذرت کر لی اور کہا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے، دراصل چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے، کیونکہ اس سے چین کے دیگر پارٹنرز تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا، اور میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے اور مظاہروں کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومتیں ختم ہو سکتی تھیں۔عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کوئی بھی رکن قومی اسمبلی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر ایوان میں تقریر نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔