پاکستانیوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا تصور بھی نہیں کرسکتے: شہریار آفریدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہےکہ پاکستانیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان میں شہریوں پر گولی اور ڈنڈے نہیں چلیں گے، پاکستانیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا تصور بھی نہیں کرسکتے، ہم انہیں گلے لگائیں گے جب کہ حالیہ احتجاج کےبعد گرفتاریاں نمبر بڑھانے کے لیے نہیں کی جارہیں۔انہوں نےکہا کہ جو ایوان میں تعاون کا کہتے ہیں ان کے کارکنان باہر ہنگامہ آرائی کرتے ہیں، احتجاج میں کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے جلاو¿ گھیراو¿ کیا، تحریک لبیک والوں نے شر پسندوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس ملک میں امن قائم نہ ہوں، ان حکومتوں کی عزت نہیں ہوتی، جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، وزیراعظم کا واضح پیغام ہےکہ قانون توڑنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
آسیہ بی بی کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شہر آفریدی نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل میں جانا ہر پاکستانی کا حق ہے،اگر سپریم کورٹ فیصلہ دے گی تو اس پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

سوشل میڈیا کی سب سے معروف شخصیت شام ادریس نے منگنی کر لی ، لڑکی کون ہے ؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی دوست فروگی نے منگنی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس جو کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتے ہیں، نے اپنی قریبی دوست فروگی سے منگنی کر لی ہے، اس بات کا اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا۔ شام ادریس کا کہنا تھا کہ انہوں منگنی کر لی ہے اور وہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام ادریس کے یوٹیوب پر دس لاکھ سبسکرائبر ہیں جبکہ ان کے فیس بک پر مداحوں کی تعداد 65 لاکھ ہے۔

شیخ رشید نے انٹرویو کے بعد معروف اداکارہ کا نمبر کیوں مانگا؟

لاہور(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے انٹرویو کے بعد معروف اداکارہ کا نمبر کیوں مانگا؟ معروف اداکارہ سعدیہ امام کو شیخ رشید کے سگار پینے کا انداز بھا گیا، ماضی میں انٹرویو کے دوران پیش آیا دلچسپ قصہ بھی سنا دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عید کے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی تھی۔میزبان کی جانب سے سعدیہ امام سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے زیادہ کس کا انٹرویو کرنے میں مزا آیا جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کے انٹرویوز کیے لیکن سب سے زیادہ مزا شیخ رشید کے انٹرویو کرنے کا آیا۔شیخ رشید کا سگار پینے کا انداز ہی الگ ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جس نے شیخ رشید سے پانچ ہزار روپے کی عیدی وصول کیی اور ان پیسوں کو فریم کرا کے رکھ لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو مکمل کیا تو اس کے بعد مجھے پروڈیوسر کا فون آیا کہ شیخ صاحب آپ کانمبر مانگ رہے ہیں۔میں نے پوچھا کہ کہیں وہ پیسے واپس تو نہیں مانگ رہے۔بعد میں شیخ رشید صاحب کو فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا کہ بیٹا وہ ایڈیٹ کروا دینا۔خیال رہے عو امی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کے عوامی انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس عوامی انداز کی وجہ سے وہ لوگوں میں خاصے مقبول بھی ہیں۔

پارلیمنٹ حملہ کیس: اے ٹی سی کا 4 وفاقی وزرا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزرا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظوراسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور جہانگیر ترین کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے موقع پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں جس میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔

دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

دادو (ویب ڈیسک ) دادو کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ بدقسمت کوچ کو حادثہ کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہوئے سندھ کے ضلع دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ پیچھے سے ٹکرا کر چاول کی بوریوں سے بھرے ٹریلر کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس ایس پی پرویز عمرانی نے بتایا کہ مسافر کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا تاہم حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹھٹھرتی رات میں سڑک کنارے سونے والے باپ بیٹوں کی قسمت کھُل گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس نے ہر سوشل میڈیا صارف کی آنکھ نم کر دی۔ اس تصویر میں سردی کے موسم میں سڑک کنارے سوئے ہوئے باپ بیٹوں کو دیکھا گیا۔ موسم کی تلخی اور ٹھٹھرتی رات میں گرم چادر اوڑھے ایک باپ اپنے دو کم سن بیٹوں کے ہمراہ ٹوکریاں فروخت کرتے کرتے کب نیند کی آغوش میں چلا گیا پتہ ہی نہیں چلا اور تب ہی کسی راہ گزر نے ان کی تصویر ا±تاری اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ہی ایک فرشتہ صفت انسان نے باپ بیٹوں کی مدد کرنے کی ٹھانی اور نہ صرف انہیں نئے کپڑے دلوائے اور کھانا کھلایا بلکہ بچوں کی پڑھائی کے اخراجات ا±ٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔فیس ب±ک پر موجود ایک فوڈ گروپ میں ایک شخص نے بتایا کہ میں نے سڑک کنارے بیٹھے باپ کو کئی مرتبہ وارننگ دی کہ اپنے ساتھ بچوں کو نہ لایا کرے لیکن ا±س نے میری بات نہیں مانی۔مذکورہ شخص ایک ہاتھ سے معذور اور زخمی ہے۔ تاہم آج میں ان کو اپنے ساتھ لے کر گیا ان کو کھانا کھلایا اور نئے کپڑے دلوائے جس پر ا±س شخص نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ سڑک کنارے بیٹھ پر ٹوکریاں فروخت کرنے کے لیے اپنے بچوں کو ساتھ نہیں لائے گا۔ عمر حسن نامی شہری کا کہنا تھا کہ تعلیم دلوانے کے لیے میں ان کم سن بچوں کا ایک قریبی اسکول میں داخلہ کروارہا ہوں ساتھ ہی انہوں نے اس غریب گھرانے کی مدد کرنے کے خواہشمند افراد سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنا عطیہ ان کو جمع کروا سکتے ہیں۔یاد رہےکہ اس تصویر پر کئی تبصرے کیے گئے اور فیس ب±ک سمیت ٹویٹر پر بھی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی۔ اس تصویر کو لے کر ناقدین نے حکومت کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کے منصوبے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن حکومت کو سب سے پہلے ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئیے جو گزر بسر کے لیے محنت کرتے ہیں اور کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

وزیراعظم کا دورۂ چین: معاملات کو حتمی شکل دینے اعلیٰ سطح کا وفد چین روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کے دورہ چین میں مالی پیکیج سمیت دیگر طے شدہ معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد چین روانہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چین جانے والے وفد میں خزانہ، تجارت اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز سمیت گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کا دورہ چین وزیراعظم کے دورے کا فالواپ ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران طے کیے گئے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں برآمدات کے لیے چینی مارکیٹ تک رسائی اور ممکنہ طور پر مالی پیکیج بھی شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں چین کا پانچ روزہ دورہ کرکے آئے ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

امریکہ عمران خان کی حکومت میں عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی ایک بار پھر سے خبروں میں آ رہی ہیں۔انہوں نے عمران خان کو خط لکھا ہے۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ آج کی تاریخ میں امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کو تیار ہے۔امریکہ عمران خان کی حکومت میں ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار ہے۔اس حوالے سے قانونی تقاضے دیکھے جا رہے ہیں۔امریکہ نے اتنی خاص شرائط نہیں رکھیں وہ شکیل آفریدی کے بغیر بھی عافیہ صدیقی کو رہا کرنے پر تیار ہیں۔خیال رہے ق حکومت پاکستان امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی سے بھی مثبت ردعمل آیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی۔امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کو ضرور مدنظر رکھے۔ وزیر خارجہ نے عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھائے جانے پر امریکی حکومت نے مثبت ردعمل دیا ہے۔ امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی معاملے پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کے نام اپنا خصوصی پیغام ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقینے وزیراعظم کو لکھے گئے خصوصی خط کے متن میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کرکے امریکا لے جایا گیا تھا۔عافیہ صدیقی نے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میری رہائی میں مدد کریں۔ لکھے گئے خط میں عافیہ صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے۔

بھارت، پولیس نے روینہ ٹنڈن کے خلاف ٹریفک جام کرنے پر شکایت درج کرلی

مظفر پور (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفک جام کرنے پر شکایت درج کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔ وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔ وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس سٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مصر ی فٹبالر محمد صالح کا مجسمہ تنقید کی زد میں آگیا

شرم الشیخ ) آن لائن ) مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کے نئے مجسمے کو شدید تنقید کا سامنا ہے. محمد صلاح کے مجسمے کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ورلڈ یوتھ فورم میں نقاب کشائی ہوئی . آرٹسٹ نے مصری اسٹار کے گول اسکور کرنے کے بعد جشن منانے کے مخصوص انداز کو مجسمے میں ڈھالا۔، البتہ مداحوں کو یہ مجسمہ قطعی پسند نہیں آیا اور اس پر ہر طرف سے تنقید کے تیر برسنے لگے.سوشل میڈیا پر اسے ممتاز پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے گذشتہ برس سامنے آنے والے مجسمے سے بھی بدتر قرار دیا گیا.یاد رہے کہ گذشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر ایمانیوئل کا بنایا ہوا رونالڈو کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا، جس پر کڑی تنقید کی گئی.کچھ ایسا ہی معاملہ محمد صلاح کا مجسمہ بنانے والے فن کار مائے عبداللہ کے ساتھ پیش آیا، مجسمہ ساز کا موقف تھا کہ فن پارے کے پیچھے یہ خیال تھا کہ محمد صلاح مصری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔نقاب کشائی کے موقع پر یوتھ فورم میں مصری صدر عبدالفتح السیسی سمیت ہزاروں لوگ شریک تھے.مداحوں کو شکوہ تھا کہ یہ مجسمہ مصری اسٹار محمد صلاح کے بجائے گلوکار لیو سیئر یا فلم ہوم الون کے کردار مارﺅو سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔