ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے جو منصوبے جاری تھے وہ جاری رہیں گے، بس ان کو نئی سمت دینے کی کوشش کی ہے، آج جس جگہ پاکستان کھڑا ہے ہم اپنے گریبان میں جھانکیں کہ کون ذمے دار ہے، ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں، ملک کی موجودہ صورت حال پر سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بد قسمتی سے یمن میں جنگ کی کیفیت ہے خون خرابہ ہو رہا ہے ملک تقسیم ہو چکا ہے، فضائی حملے بھی ہو رہے ہیں، میڈیکل اور خوراک کے خطرناک حد تک مسائل درپیش ہیں، پاکستان کی صورتحال بہت نازک ہے سعودی عرب سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ایران ہمارا ہمسایہ ہے ایسی صورت میں ہمیں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، ہمارا فیصلہ رہا کہ دونوں ہمارے برادر ملک ہیں ہم اس جنگ میں حصے دار نہیں بن سکتے ، پاکستان اور عمران خان اس پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مدد کرنے میں ایک پیکج دیا، یہ پیکج کسی شرائط کے بدلے میں نہیں ملے، ہماری جانب سے کوئی ایسا وعدہ نہیں ہوا جو چھپایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور رہیں گے، لیکن کچھ عرصے سے سرد مہری تھی، اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، 2015 میں ایسے واقعات رونما ہوئے جو خلا کا باعث بنے۔

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی(ویب ڈیسک )پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے اور کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم لیے میدان میں اترے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوان میں ڈیموکریٹس اور سینیٹ میں ری پبلکن کامیاب

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن نے سینیٹ اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں مطلوبہ عددی نشستیں حاصل کرلیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں میں سے اب تک ڈیموکریٹس نے 221 اور ری پبلکن نے 199 نشستیں حاصل کیں جب کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار تھیں۔اسی طرح سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے حکمراں جماعت ری پبلکن نے 51 نشستیں حاصل کرلیں جب کہ ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 43 ہے۔گورنرز کے انتخابات میں 50 میں سے ری پبلکنز کے 21 اور ڈیمو کریٹس کے 18 گورنر کامیاب ہوگئے۔وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار 2 مسلمان خواتین بھی منتخب ہو کر کانگریس میں پہنچ گئیں، ڈیمو کریٹس امیدوار راشدہ طلائب مشی گن اور الہان عمر منی سوٹا سے منتخب ہوئیں۔کامیاب ہونے والی رکن راشدہ کے والدین فلسطینی ہیں اور وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، اسی طرح الہان عمر کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے، وہ اپنے ملک میں جاری سول جنگ کے دوران 8 سال کی عمر میں وہاں سے والدین کے ہمراہ فرار ہوئیں اور 4 سال تک کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم رہیں۔گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز سے گورنر کی 4 نشستیں چھین لیں جب کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 19 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں۔

پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے یمن کے سفیرمحمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے بعد 24 اکتوبر کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان حوثی باغیوں اور یمن میں سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

ای سی سی نے اسٹیل ملز ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ‎اقتصادی رابطہ کمیٹی (ویب ڈیسک (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دے دی۔ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کی ستمبر 2018 کی تنخواہوں کی مد میں 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل کے پینشنرز کی بیواؤں کے لیے بھی ایک ارب روپے کی نظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 3 ماہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہ کا معاملہ ای سی سی میں نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ای سی سی نے ہدایت کی کہ تنخواہوں کا معاملہ فنانس ڈویژن اور وزارت صنعت کی سطح پر حل کیا جائے۔دوسری جانب ای سی سی نے 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی۔اجلاس کے دوران وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ڈیلرز ملوث ہیں، جس پر ای سی سی نے صوبائی حکومتوں کو سیمنٹ کی قیمتیں چیک کرنے کی ہدایت کی۔

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

راولپنڈی:ویب ڈیسک ) فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے کیپٹن ضرغام رید مہمند ایجنسی میں شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

سپریم کورٹ: توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت پر فرد جرم عائد

سپریم کورٹ(ویب ڈیسک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی۔عدالت کی جانب سے عائد کیے جانے والے فرد جرم کے مطابق عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 (3) کے تحت توہین عدالت عائد کی گئی۔تاہم تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کو 29 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور نجی چینل کے پروگرام میں توہین عدالت کی، عامر لیاقت کا رویہ بھی درست نہیں تھا۔لاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی مسترد کردی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کردیا۔

کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری

کراچی: ویب ڈیسک )صدر اور اس کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن آج تیسرے روز بھی اری ہے جس میں کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل سمیت دیگر محکمے حصہ لے رہے ہیں جب کہ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری وجود ہے۔حکام کے مطابق ایمپریسں مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا، صدر میں ایک ہزار سے زائد دکانیں ہیں جو تجاوازت کے زمرے میں آتی ہیں۔ٹریفک پولیس کی ہدایتدوسری جانب آپریشن کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیپری سنیما سے صدر دواخانہ جانے والی سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ہیوی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر اور ٹاور کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

عراق: پرواز چھوٹنے سے 120 سے زائد پاکستانی بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

بغداد (ویب ڈیسک )عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا اور پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی بے یار و مددگار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے کو غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا۔تاہم پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہوگیا اور پرواز کی روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ ان کی مدد کرے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی

پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔پولیس کے مطابق نوشہرہ اور ہنگو میں پرتشدد واقعات پیش آئے جب کہ ہنگامہ آرائی اور جلاو¿ گھیراو¿ کرنے والے ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ہنگو میں 25 پرتشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سے تاحال 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے رشکئی انٹرچینج ٹول پلازا کو آگ لگائی جس کا مقدمہ رسالپور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاج: معاہدے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔پولیس کے مطابق رشکئی انٹر چینج واقعے میں نامزد 17 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے جس کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاو¿ گھیراو¿ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔