’کیک‘ ساﺅتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم قرار

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم ’کیک‘ نے کینیڈا میں منعقدہ ساو¿تھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔رشتوں میں آنے والے اتار چڑھاﺅ پر مبنی ڈراما فلم ’کیک‘ کو کینیڈا کے شہر مانٹریال ہونے والے ساﺅتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا جہاں فلم بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ’کیک‘ کو پاکستان کی جانب سے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کے لیے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیک‘ کو رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کیاگیا تھا، فلم میں آمنہ شیخ، صنم سعید، عدنان ملک، فارس خان اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

’زیرو‘ میں انوشکا کا کردار پانے کے لیے کترینہ نے کیا جتن کئے؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا اور وہ یہ کردار خود کرنا چاہتی تھیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اور فلم کے ہدایت کار آنند لال رائے فلم میں اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم میں بوا سنگھ کا کردار نبھارہے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ کترینہ کیف کا کردار پسند تھا اور وہ خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے۔ کترینہ کیف نے فلم میں ببیتا کماری نامی سپر اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا انہوں نے جب اسکرپٹ میں اس کردار سے متعلق پڑھا تو وہ آنند لال رائے کے سامنے رو پڑیں کہ مجھے یہ کردار کرنے دیں، تاہم ان کے حصے میں ببیتا کماری کا کردار آیا۔ انوشکا نے فلم میں دماغی فالج میں مبتلا سائنسدان عافیہ یوسفزئی کا کردار نبھایا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے فلم میں اپنا پسندیدہ کردار بوا سنگھ کو قرار دیا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بوا سنگھ کا کردارکرنا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ مزاح، جذبات اور دلچسپ مکالمات سے بھرپور فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

’زیرو‘ میں کرپان پہننے پر شاہ رخ خان کے خلاف بھارتی سکھ میدان میں آگئے

نئی دلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خلاف سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم’زیرو‘کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مشکل کا شکار ہوگئے، بھارت میں سکھوں نے شاہ رخ خان اور ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔دراصل فلم ’زیرو‘کے پوسٹر اورٹریلر میں شاہ رخ خان کو سکھوں کی کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، دلی کے سکھ گردوارے کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیندر ایس سرسا نے شاہ رخ خان اورآنند لال رائے کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نےٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔منجیندر ایس سرسا نے فیس بک پر شاہ رخ خان کو کرپان غلط انداز میں پہننے پر شرم دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان نے کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح استعمال کرکے سکھ کمیونٹی کو چھوٹا دکھایا ہے جس سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان اورفلم کی پروڈیوسر گوری خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹادیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں فلم کی ٹیم کے خلاف قانونی ایکشن لینا پڑے گا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیساتھ ساتھ 2 روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس منعقدکرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے اور 2 روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی ہے کی جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے حالیہ احتجاج اور اس سے نمٹنے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی تمام صوبوں کو ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامع الاظہر اور شام کے مفتی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام کے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 5 نکاتی معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر میں دھرنے ختم کردیئے گئے تھے۔

ون ڈے سیریز سے قبل کیویز کو انجریز نے گھیر لیا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیویز کو انجریز نے گھیر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڑی کی تکلیف کا شکار کورے اینڈرسن وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ٹوڈ ایسٹل بھی گھٹنے میں درد کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے، ایسٹل کے کور کے طور پر اعجاز پٹیل کو یو اے ای میں ہی روک لیا گیا ہے، کیوی اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیبیو کیا تھا، مختصر فارمیٹ کے میچز کے لئے منتخب چارج ورکر اور لوکی فرگوسن کو بھی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب نہ ہونے والے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری یو اے ای پہنچ چکے ہیں اور ایک روزہ میچز کے لئے مہمان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ جارج ورکر نے 2015 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور ابھی تک صرف 7 میچ ہی کھیل پائے ہیں، مارٹن گپٹل اور کورے اینڈرسن کی انجریز نے انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم منیجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم منیجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔محمد ثقلین کی جگہ سابق اولیمپئن دانش کلیم کو کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاس اینجلس 1984 اولمپکس کی فاتح ٹیم کے اہم رکن توقیر ڈار کا بطور چیف کوچ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ حسن سردار قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ سابق قومی کپتان ریحان بٹ بدستور کوچ ہیں۔ادھر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لئے قومی ٹیم 20 نومبر کو بھارت کے لئے روانہ ہو گی۔28 نومبر سے شروع ہونے والے عالمی کپ میں گرین شرٹس کو گروپ ڈی میں جرمنی، ہالینڈ اور ملائشیا کا چیلنج درپیش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملکی میں امن و امان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت کئی معاملات پر غور کیا گیا۔وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، وفاقی وزرا، کونسل ممبران اور سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال سمیت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاءکو دورہ چین سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے چینی صدر اور روسی وزیراعظم سے ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن رد الفساد سے متعلق سینئر حکام نے بریفنگ دی۔اجلاس میں حالیہ پر تشدد احتجاج اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات پر بھی غور کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی، امن و استحکام اور قانون کی بالادستی میں ہے۔

افغانستان میں فوجی اڈے پر حملے میں 25 اہلکار ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان کے حملے میں کم از کم 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ایرانی سرحد کے قریب واقع فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سینئر فوجی افسر نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔صوبائی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لے گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں 500 سیکیورٹی اہلکار مختلف حملوں اور جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

دوٹوک کہہ رہا ہوں اب ادائیگیوں کے توازن کا بحران نہیں رہا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں پائے جانے والے بحران کے دور ہونے کا اعلان کردیا۔دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ دو ٹوک الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ادائیگیوں کے توازن میں پایا جانے والا بحران اب دور ہوچکا ہے اور مستقل توازن لانے کیلئے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 ارب ڈالر درکار تھے، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر فراہم کیے اور باقی کچھ رقم چین سے آئی ہے جس کے بعد پاکستان فوری طور پر بحران سے نکل چکا ہے تاہم توجہ طویل المعیاد استحکام پر مرکوز ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کا وفد 9 نومبر کو چین جارہا ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے اور یہ وفد چین میں ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے خدوخال طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے شور مچا ہے کہ معیشت تباہ کردی لیکن برآمدات کیلئے ہم نے دو ڈھائی ماہ میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر دورے پر صرف یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے؟ دوروں میں کچھ اور بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین مفید رہا، دورہ چین کے چار مقاصد تھے، چین کی بھی خواہش تھی کہ ہم دورہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت منفرد ہے، چین کے ساتھ تعلقات اسٹریٹیجک تو تھے ہی تجارت تک لے جانا چاہتے تھے، اسٹریٹجک تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دورے کے اختتام پر 15 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے اور اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھا کر وزارئے خارجہ سطح پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسا ملک ہے جس نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، چین سے زرعی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے میں پیشرفت ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چین سے تعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ پہلے سے بہتر ہونے کے امکان روشن ہیں اور ہم اپنی برآمدات دگنی کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین کی سطح کے مذاکرات 9 نومبر کو بیجنگ میں ہوں گے، چینی قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور گوادر کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں، ہم نے خوشحالی کیلئے سی پیک کو گیٹ وے بنانا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ جے سی سی کی اگلی میٹنگ دسمبر میں کریں گے، اور طے کیا ہے کہ کس طرح گوادر پورٹ کو فاسٹ ٹریک کیا جاسکتا ہے۔