ہیلری کلنٹن کے بعد شاہ محمود کا ایک اور کارنامہ کرتار پور بارڈر کی تقریب میں بھارتی خاتون وزیرخارجہ کو دعوت دیکر عوام کے دل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو کرتار پور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ،منصب سنبھالنے کے بعد بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی اور ہم آج بھی ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے 28 نومبر کی تقریب کے دعوت نامے بھارت ارسال کردیے گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ اور نووجوت سنگھ سدھو کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی،اس حوالے سے بھارت وزیر خارجہ کو دعوت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کے ساتھ تصاویر بے حد مشہور ہوئی تھیں کیونکہ اس سے قبل سفارتکاری میں ایسے مناظر نہیں دیکھے گئے تھے۔

پاکپتن میں بھتا نہ دینے پر مافیا نے مسافروں سے بھری بس کو آگ لگادی

پاکپتن(ویب ڈیسک)پاکپتن کے علاقے چوک جمال میں بھتا نہ دینے پر بااثر گروپ کے افراد نے مسافروں سے بھری بس کو آگ لگا دی۔چوک جمال میں اس وقت بھتا مافیا نے مسافر بس کو آگ لگائی جب بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔واقعے میں بس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق چوک جمال میں دو گروپوں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے 200 روپے فی بس بھتا وصول کیا جاتا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا الزام ہے کہ بھتا خوروں کے دو گروپوں میں چوک جمال میں ر±کنے والی بسوں سے بھتا لینے پر کافی عرصے سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بھتا مافیا کیخلاف متعدد بار پولیس کو درخواستیں بھی دی ہیں لیکن پولیس کسی بھی کارروائی سے گریزاں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھتے کا کوئی معاملہ نہیں ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں وقت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا جب کہ واقعے کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

اچھا کھیل کربھی جیت تو نہیں سکتے لیکن مقابلہ ضرور کر سکتے ہیں، روز ٹیلر

دبئی (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین روز ٹیلر نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ ابھی ختم نہیں ہوا، اچھا کھیل کر جیت تو نہیں سکتے لیکن مقابلہ ضرور کر سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روز ٹیلر نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 53 گیندوں پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے چھ چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ 49رنز بنانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے کمال بولنگ کی، وہ بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ دبئی ٹیسٹ کیا نیوزی لینڈ کیلئے ختم ہوگیا؟ تو روز ٹیلر نے کچھ توقف کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ آپ ایسا سوچ سکتے ہیں،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہماری آٹھ وکٹیں باقی ہیں، ہم اچھا کھیل کر جیت تو نہیں سکتے البتہ مقابلہ ضرور کرسکتے ہیں۔’پریس کانفرنس میں سابق کیوی کپتان نے حارث سہیل اور بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے لاجواب بیٹنگ کی اور ان کی پرفارمنس کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل میں پڑگئی۔روز ٹیلر نے مزید کہا کہ کرکٹ میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ اچھا نہیں کھیلتے اور پہلی اننگز میں ہمارے ساتھ ایسا ہی ہوا، ہمارے بیٹسمین توقعات پر پورا نہیں اترے اور ہم 100 رنز کے ہندسے کو بھی عبور نہیں کر پائے۔34سالہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین نے کہا کہ دبئی میں بارش کے بارے میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ صحرا میں بھی ایسا ہو سکتا ہے لیکن اب جب ہم شکست کے دہانے پر ہیں تو خواہش رکھتے ہیں کہ دبئی میں بارش ہو اور میچ بے نتیجہ ختم ہو جائے۔

مرنے کے بعد دماغ کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟نئی تحقیق نے پرانے دعوے جھوٹے ثابت کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک)مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ یہ سوال انسانی زندگی کا کے اہم سوالوں میں سے ایک ہے کیا ہم سفید روشنی دیکھتے ہیں؟ یا ہماری زندگی کے روز و شب کی جھلکیاں ہمارے نظروں کے سامنے ہوتی ہیں؟ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جب انسان کا دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے تو انسان کا دماغ کچھ دیر تک کام کرتا رہتا ہے۔ڈاکٹر سام پرنیا کا تعلق سٹونی بروک یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے ہے۔وہ یورپ اور امریکا میں بندش قلب سے ہونےوالی اموات کے بعد شعور کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بندش قلب سے ”وفات“ پانے والے حرکت قلب بحال ہونے کے بعد ہوش میں آئے تو انہیں اپنی ”موت“ کے دوران ارد گرد ہونے والی تمام باتیں یاد تھیں۔ڈاکٹر پرنیا نے لائیو سائنس کو بتایا کہ ان مریضوں نے اپنے ارد گرد ڈاکٹروں اور نرسوں کو کام کرتے دیکھا، حتی کہ ڈاکٹروں کو خود کو مردہ قرار دیتے ہوئے بھی سنا۔طب کی دنیا میں موت کا وقت تب شروع ہوتا ہے جب دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے۔ جب یہ ہوتا ہے تو دماغ فوری طور پر اپنے کام بند کر دیتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دماغ کا سوچنے کا حصہ سست ہوتے ہوئے بتدریج کام کرنا بند کر دیتا ہے لیکن دماغ کے خلیے دل کی دھڑکن بند ہونے کے بعد بھی گھنٹوں کام کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آر کے دوران دماغ کو کام کرنے کی ضرورت کے لیے ضروری خون کا 50 فیصد مل جاتا ہے، جس سے وہ پھر سے کام کرنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر پرنیا نے بتایا کہ اگر سی پی آر سے دل کی دھڑکن بحال کر دی جائے تو دماغ بتدریج دوبارہ سے کام کرنے لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آر سے دماغ کے خلیوں کے ختم ہونے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

بغیر پگڑی ،بغیرجوتوں کے مولانا فضل الرحمان کے بیڈ روم کی تصاویر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں کافی سرگرم رہتے ہیں مگر آج کل وہ منظرعام سے غائب ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی کم حصہ لے رہے ہیں۔سیاست میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر مولانا فضل الرحمان کدھر ہیں اور اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ ہر وقت قومی لباس شلوار قمیص اور پگڑی میں نظر آنے والے مولانا فضل الرحمان کی ’بیڈ روم‘ سے ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔اس تصویر میں مولانا فضل الرحمان کو بغیر پگڑی کے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے سر پر سندھی ٹوپی پہن رکھی ہے اور گلے میں سندھی اجرک بھی ڈال رکھی ہے جبکہ چہرے پر خوبصورت مسکان ہے۔

بیویوں کے لئے رول ماڈل شوہروں کی تصویری نمائش،دلچسپ خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ویسے تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی دیکھ بھال کے امور زیادہ تر خواتین یعنی ان کی مائیں ہی سر انجام دیتی ہیں۔لیکن ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے لوگ بھی مرد یعنی والد موجود ہیں جو بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنی بیویوں سے بھی آگے ہیں۔اور پاکستان میں موجود یورپی ملک سویڈن کی جانب سے ایک نجی تنظیم کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک ایسی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان والدین کے کام کو دکھایا گیا جو اپنی بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود سویڈن کے سفارتخانے اور شرکت نامی سماجی تنظیم کی جانب اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں تصویر نمائش کا اہتمام کیا گیا۔تصویری نمائش کا افتتاح پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفارتکار انگرڈ جوہنسن نے کیا۔تصویری نمائش میں پاکستان بھر کے 15 ایسے والدوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔تصاویر میں پاکستان کے رول ماڈل والد حضرات کو بچوں کو تیار کرتے، ان کی صفائی کرتے اور انہیں غذائیں کھلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تصویری نمائش میں جہاں مرد حضرات نے بھرپور شرکت کی، وہیں اس منفرد نمائش کو دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اپنی طرز کی اس منفرد نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والے اہل خانہ نے تصاویر کے ذریعے پاکستانی مرد حضرات کا مثبت چہرہ دکھانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے آنے والے اہل خانہ میں سویڈن سفارت خانے کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ذرائعکے مطابق یہ تصویری نمائش سویڈین کے ایک فوٹو گرافر کی تصاویر سے متاثر ہونے کے بعد رکھی گئی۔یہ نمائش سویڈن کے فوٹو گرافر جوہن بیومن کی ان تصاویر کو دیکھ کر منعقد کی گئی، جن تصاویر میں انہوں نے سویڈن کے ان والدوں کو دکھایا ہے، جو اپنی ملازمتوں کی وجہ سے بچوں کے ساتھ وقت نہیں گزار سکتے۔سویڈن فوٹو گرافر نے یہ تصاویر سویڈن میں والدوں کی چھٹیوں کے حوالے سے شعور اجاگر پیدا کرنے کے لیے بنائی تھیں، جنہوں نے بھرپور توجہ حاصل کی۔

”ایڈاتوُں ہیرو“شیریں مزاری کی بیٹی نے فیصل واوڈا کو ٹوئیٹرپر کھری کھری سنا دیں

لندن(ویب ڈیسک)شہر قائد میں چینی سفارتخانے پر حملے کے دوران وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واڈا بلٹ پروف جیکٹ پہن کر پستول کے ساتھ موقع پر پہنچے تو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے فیصل واڈا کو کھری کھری سنا دیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واڈا نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں اس کام پر شرمندہ نہیں ہوں ،مجھے حق حاصل ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے لائسنس اسلحہ رکھ سکوں ،کم سے کم میں ان لوگوں کی طرح بزدل نہیں ہوں جو کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر بکواس کرتے ہیں۔اس پر ایمان مزاری نے جواب دیا تم پر کوئی حملہ نہیں ہوا تھا توسیلف ڈیفنس کی بات نہیں کی جا سکتی ،اگر آپ کو کسی نے اطلاع دی تھی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ موقع پر جا کر جاری آپریشن کے دوران اپنا آپ دکھائیں ، ایسی صورتحال میں آپ کولائسنس اسلحہ رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے کیونکہ آپ قانون نافذ کرنے والے افسر نہیں ہیں ،ایڈا تو ہیرو۔
فیصل واڈا کی اس طرح کی موجودگی کی صرف ایک ہی وضاحت ہے کہ وہ شودے چیئر لیڈر کے طور پر گیا تاکہ پولیس کا جذبہ بڑھا سکے۔

”سعد رفیق پھنس گئے“قیصر امین بٹ نے چونکا دینے والا کام کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے خلاف ان کے قریبی ساتھی قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرادیا۔آشیانہ اسکینڈل اور پیراگون کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ چیئرمین نیب نے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا۔قیصر امین بٹ نے بیان حلفی میں کہا کہ 1998 میں پراپرٹی کا کاروبار شروع کیا، 2002 میں سعد رفیق نے ندیم ضیاء نامی شخص سے رابطہ کرایا اور 2006 میں میرا 50 فیصد حصہ داری پر کاروبار شروع ہوگیا۔ لیکن بعد ازاں ندیم ضیاء 92 فیصد پر کاروبار میں شیئر ہولڈر ہوگیا، میں نے شکوہ بھی کیا کہ میں 50 فیصد کا حصہ دار ہوں لیکن میری بات کو اہمیت نہ دی گئی اور ناانصافی کی گئی۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعد رفیق نے کہا تھا کہ نیب انتقامی کارروائی کے لئے استعمال ہو رہا ہے اور اس کے کالے قانون کے نیچے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو قیصر امین بٹ کو پکڑ لیا، جسے ممنوع ادویات دی جا رہی ہیں، جن سے قوت مدافعت توڑی جاتی ہے تاکہ وہ عدالت میں بیان نہ دے سکے، قیصر امین بٹ کے ٹیسٹ کرا کر ادویات استعمال کرانے کی حقیقت معلوم کی جائے۔

’مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے‘

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ سارہ خان جتنی مقبول بھارت میں ہیں، انتا ہی لوگ انہیں پاکستان میں بھی جانتے ہیں۔سارہ خان نے اسٹار پلس کے ڈرامے ’سپنا بابل کا، بدائی‘ کے ساتھ ٹیلی ویڑن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔تاہم اب اداکارہ گلوکاری کی جانب بھی اپنے کیریئر کو موڑ رہی ہیں۔سارہ خان کا پہلا گانا ’بلیک ہارٹ‘ بھی سامنے آگیا، اس گانے میں انہوں نے خود ہی اداکاری بھی کی، جبکہ ان کے بولڈ انداز کو سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں اداکارہ کافی بولڈ ملبوسات میں نظر آئیں، جبکہ ایک سین میں اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریباً لباس کے بغیر نظر ا? رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ کو اس قسم کے انداز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے کو حال ہی میں آنل لائن لانچ کرنے کے علاوہ اس کی لانچنگ کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں سارہ کے قریبی دوست شریک ہوئے۔ان دوستوں میں راکھی ساونت بھی موجود تھیں جو خود کئی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔تقریب کے دوران راکھی ساونت نے سارہ خان سے گانے میں ان کے نیم عریاں انداز پر لوگوں کے کمنٹس پر سوال کیا تو سارہ نے نہایت متنازع بیان دے دیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’لڑکوں کو کیوں نہیں کہا جاتا کہ انہیں آنکھوں کا پردہ کرنا چاہیے؟‘سارہ نے مزید کہا کہ ’میری صرف ایک ہی شکایت ہے ان لوگوں سے جو خواتین پر انگلی اٹھاتے ہیں، میں ان سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی آنکھوں پر شرم کریں کہ وہ یہ سب دیکھ ہی کیوں رہے ہیں؟ ایسے لوگوں کو پردہ کرنا چاہیے، ہم کیوں کریں؟‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہونی چاہیے، کیوں کہ ہم نے ہی مردوں کو پیدا کیا ہے، ورنہ یہ لوگ اس دنیا میں آتے کہاں سے‘۔سارہ خان نے راکھی ساونت کے ساتھ مذاق اڑاتے ہوئے یہ تک کہا کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے۔یاد رہے کہ سارہ خان نے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔سارہ پاکستانی ڈرامے ’بےخودی‘ اور ’لیکن‘ میں کام کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ وہ پاکستانی میک اپ آرٹس کاشف اسلم (کاشیز) کے ساتھ بھی میک اپ ویڈیوز پر کام کرچکی ہیں۔

سدھو کی بھارتی ٹی وی پر پاکستانی وزیراعظم کی تعریفیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور بارڈر کھلنے کو عمران خان کی نیک نیتی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہویے کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتاپور بارڈر کھول کر سکھوں کے دل جیت لیے۔عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان میرے نہ صرف دوست ہیں بلکہ بڑے بھائی بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے جو کام کیا ہے ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جادو کی جھپی نے امن کا دروازہ کھول دیا۔نوجوت سکھ سدھو نے کہا کہ عمران خان کی نیت کا نتیجہ ہے وہ خون خرابہ نہیں چاہتے،عمران خان امن چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھے گا تو ہم دو قدم بڑھیں گے۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے جب وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا تو اس وقت بھارت سے آئے معروف بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں کرتار پور بارڈر کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تاہم سکھ برادری کا یہ دیرینہ خواب پورا ہو چکا ہے۔پاکستانی حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ قدم اٹھاتے ہوئے کرتار پور بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد بھارت میں مقیم سکھ کم یونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ 28 نومبر کو کرتار پور بارڈر کھولے گا اور اس حوالے سے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے اعلٰی اور حکومتی حکام شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کی کہ اس ٹوئیٹ میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو باقاعدہ دعوت دی ہے کہ وہ کرتار پور بارڈر کھولنے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میرے جیسے کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کو لگتا ہے کہ انہیں سب کچھ مل گیا ہے۔دنیا سمٹ کر انکی جھولی میں آچکی ہے۔جیسے ہی یہ پگڑی گرونانک کے دوارے پر جھکے گی یہ زندگی کامیاب ہو جائے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک بار پھر پاکستان آ رہے ہیں تو کوئی نئی فرمائش تو نہیں لارہے ، جس پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ مانگنے کو اب رہ ہی کچھ نہیں گیا ، سب کچھ تو مل چکا ہے۔عمران خان نے میری اور 12 کروڑ لوگوں کی جھولی ایسی چیز سے بھر دی ہے کہ اب مانگنے کو کچھ نہیں رہا۔اب تو بس شکرانا کرنا ہے۔عمران خان کے گلے لگنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کسی کو تو قدم اٹھانا پڑے گا ، کسی کو محبت کا پیغام لے کر چلنا ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جوڑنے والے کو عزت ملتی ہے اور توڑنے والے کو بے عزتی ملتی ہے۔