کیادنیا کے تمام انسان ایک ہی آدم اور خاتون کی اولاد ہیں؟تازہ تحقیق نے تمام بھید کھول کے رکھ دیئے

نیویارک(ویب ڈیسک) اسلام نے سینکڑوں سال پہلے بتادیا کہ تمام انسان آدم و حوا کی اولاد ہیں، اب سائنسدانوں نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک حیران کن دعویٰ بھی کر دیا ہے جس پر یقین کرنا آپ کے لیے مشکل ہو جائے گا۔میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 50لاکھ جانوروں (ایک لاکھ مختلف انواع کے جانور)اور انسانوں کے جینیاتی بارکوڈز کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ روئے زمین پر موجود تمام انسان ایک ہی جوڑے کی اولاد ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسان ہی نہیں بلکہ 90فیصد انواع کے جانور بھی اسی جوڑے کی نسل سے ہیں۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہماری زمین ایک سے دو لاکھ سال قبل آخری برفانی دور کے بعد ایک قیامت خیز تباہی سے دوچار ہوئی جس میں تمام جانور اور انسان صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ تب یہ ایک جوڑا زندہ رہا اور پھر ان کی نسل بڑھی۔آج کے تمام انسان اور جانور اسی جوڑے کی آل اولاد ہیں۔یہ تحقیق امریکہ کی راک فیلر یونیورسٹی اور سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف باسل کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہوں مارک سٹوئیکل اور ڈیوڈ تھیلر کا کہنا ہے کہ ”تحقیق میں جتنے جانوروں(بشمول انسان)کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا ان کے جینیاتی بارکوڈز سے یہ بات معلوم ہوئی کہ آج کی دنیا میں پائے جانے والے 90فیصد جانور ایک ہی زندہ جوڑے کی نسل سے ہیں، جو لگ بھگ 2لاکھ سال قبل اس دنیا میں رہتا تھا۔ ان 90فیصد جانوروں اور انسانوں کا مائیٹوکانڈرئیل ڈی این اے بالکل ایک جیسا ہے اور یہ مائیں نسل درنسل اگلی پیڑھی کو منتقل کرتی ہیں اور کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔“ تھیلر کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق کے نتائج انتہائی حیران کن اور ناقابل یقین ہیں، چنانچہ ہم نے ان کو بار بار پرکھا اور ہر بار وہی نتائج سامنے آئے۔ ہماری اس تحقیق سے انسان کے ارتقاءکے بارے میں جو نظریہ پہلے سے پایا جاتا ہے اس پر شکوک و شبہات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ہم نے اس تحقیق میں دنیا کے سب سے بڑے جینیاتی ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا اور ڈارون سمیت دیگر ارتقائی نظریات کو بھی مدنظر رکھا۔ اس تحقیق سے انسانوں کے اندرجبلی (Inbuilt)ارتقائی طریقہ کار کی موجودگی کے امکانات واضح ہوئے ہیں، جس کے سب انسان شکست و ریخت کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوتا ہے اور پھر اسے واپس صفر سے اپنا سفر شروع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔“

عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہےاحتساب یہ نہیں کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے بھی نیب کی کارروائیوں کے خلاف بیان دے دیا۔ چودھری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے لیکن یہ احتساب نہیں ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف ہی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے، ایسی وکٹ شاید مسلم لیگ ق کو اس سے پہلے ملی تھی۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ سیدھا کھیلیں اور اچھی ٹیم میدان میں ا±تاریں۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان کے پارٹی پالیسی پر نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آج بھی مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان جلد ہی مسلم لیگ ن میں واپس چلے جائیں گے۔ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ئ میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ئ میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں ا±ٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور وہیں رہیں گے لیکن 14 اکتوبر کو چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی نے سیاسی پنڈتوں کے تمام اندازے غلط ثابت کر دئے۔

پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ، عمران خان کے مدمقابل سینکڑوںامیدوار

لاہور (ویب ڈیسک) کارکنوں نے چیئرمین کے عہدے کیلئے اپنے طور پر درخواستیں دیں ، اعجاز چودھری ،تحصیل کی سطح تک عہدوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل 200 سے زائد امیدوار سامنے آ گئے ، تحریک انصاف کے خالی عہدوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا کل آخری روز تھا،چیئرمین تحریک انصاف کے عہدہ کے لئے پارٹی کارکنان نے آن لائن غلطی سے درخواستیں جمع کر ائیں ، بعض عہدوں کے لئے سینکڑوں درخواستیں بھی آ گئیں ، ہر امیدوار کو اس کی مہارت اور تجربہ کو مدنظر رکھتے ہوئے عہدہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے عام انتخابات کے بعد ارکان اسمبلی منتخب ہونے والوں سے پارٹی عہدے واپس لے لئے تھے جبکہ کچھ دیگر پارٹی عہدے جو تاحال خالی تھے اور پنجاب کے سرکاری محکموں میں 44ہزار عہدے بھی خالی ہیں جو سیاسی لوگوں کو دئیے جاتے ہیں جن پر مسلم لیگ ن کے کارکن کام کر رہے تھے کو پر کرنے کے لئے پارٹی کارکنا ن سے آن لائن اور دستی درخواستیں مانگی تھیں جن کی آخری تاریخ گزشتہ روز رات بارہ بجے تک تھی ،یہ درخواستیں مرکز سے لے کر ضلع اور ریجن کی سطح تک کے عہدوں کے لئے طلب کی گئی تھیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف کا عہدہ وزیر اعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل کا عہدہ ارشد داد کے پاس ہے ، اسی طرح جو دیگر عہدے خالی نہیں ہیں ان کے لئے درخواستیں طلب ہی نہیں کی گئی تھیں مگر کچھ پارٹی کارکنان نے غلطی سے یا جان بوجھ کر ان عہدوں کے لئے بھی آن لائن درخواستیں جمع کر ا دی ہیں جن میں چیئرمین تحریک انصاف کے لئے 200 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ تحصیل کی سطح تک درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 دسمبر ہے اور یوسی اور بلاک کوڈ (پولنگ سٹیشن ) کی سطح تک درخواستیں جمع کرانے کے لئے مزید 60 روز درکار ہوں گے ، بلدیاتی الیکشن سے قبل تمام عہدے پر کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چودھری نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خالی عہدے پر کرنے کے لئے جو آن لائن فارم اپ لوڈ کیا گیاہے اس میں خالی پارٹی عہدوں کا باقاعدہ ذکر موجود ہے تاہم اگر کچھ کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کے لئے اپنے طور پر درخواستیں آن لائن بھیج دی ہیں اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

خاتون نے اپنے ناخن اتنے لمبے کیوں بنائے؟اب مرد اس خاتون سے کس کام کے خواہشمند رہتے ہیں؟دلچسپ خبر

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں ایک خاتون نے گزشتہ چار سال سے اپنے ناخن نہیں کٹوائے اور اب ان کی یہ حالت ہو چکی ہے کہ آپ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق 35سالہ الینا شیلنکووا نامی یہ خاتون ناخنوں کو اپنے بچے قرار دیتی ہے اور اسی طرح ان کی دیکھ بھال کرتی ہے جو اب بڑھ کر 4.7انچ کے ہو چکے ہیں۔ اس نے ابتدائی طور پر اپنی ایک دوست کے ساتھ شرط کی وجہ سے ناخن لمبے کرناشروع کیے تھے تاہم اب وہ کہتی ہے کہ یہ اس کا شوق بن چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان ناخنوں کی وجہ سے اب وہ مردوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ ہر مرد اس کے ناخنوں سے سر میں مساج کروانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ الینا کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے ناخنوں کی وجہ سے سمندر میں پیراکی نہیں کر سکتی، ٹینس نہیں کھیل سکتی اور روس کے انتہائی سرد درجہ حرارت کے باوجود دستانے نہیں پہن سکتی لیکن اس کے باوجود میں اپنے ناخن نہیں کٹواﺅں گی۔ یہ اب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔“ اس کا کہنا تھا کہ ”مجھے ایک سوشل خاتون ہوں، خاص طور پر مردوں کے حوالے سے، اور اب میرے ناخن اس میں بھی میری بہت مدد کر رہے ہیں۔ مجھے جو مرد بھی ملتا ہے وہ میرے ناخنوں کی وجہ سے میرے بہت قریب ہو جاتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے ناخن ان کے بالوں میں پھیروں تو انہیں بہت سکون ملتا ہے۔“

رجنی کانت کا رقص عامر خان کی پوری فلم سے مہنگا

ممبئی (ویب ڈیسک)اگرچہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو اب تک سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔اس فلم کو بنانے میں تقریبا ساڑھے 300 کروڑ روپے کا خرچہ آیا، جو اب تک ہندی فلموں میں سب سے زیادہ خرچہ ہے۔‘ٹھگس آف ہندوستان’ سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ’پدماوت’ کو سب سے مہنگی فلم کا درجہ حاصل تھا۔تاہم بولی وڈ کی یہ مہنگی سے مہنگی فلمیں بھی بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں یعنی ’باہو بلی’ اور رجنی کانت کی ’ روبوٹ’ یا پھر آنے والی فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ سے کم خرچے میں تیار ہوئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور رجنی کانت کی آنے والی ایکشن سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ لاگت میں تیار ہوئی۔تاہم اب اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس میں رجنی کانت کے رقص کے سین کو شوٹ کرنے پر بھی اتنے زیادہ پیسے خرچ کیے گئے، جتنے عامر خان کی کئی فلموں پر بھی خرچ نہیں کیے گئے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’پوائنٹ ٹو زیرو’ کے صرف ایک گانے کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے اور یہ بجٹ بولی وڈ کی کئی فلموں سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کے گانے ’اندھرا لگاتھو سندریا‘ پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔یہ گانا تامل زبان میں بنایا گیا ہے، جس کی موسیقی معروف موسیقار اے آر رحمٰن نے ترتیب دی ہے، جب کہ اسی گانے کا ہندی ورڑن بھی بنایا گیا ہے، جس میں تامل زبان کے الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس گانے میں رجنی کانت کے روبوٹ کو اداکارہ ایمی جیکسن کے روبوٹ کے ساتھ نہ صرف رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بلکہ انہیں رومانس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘پوائنٹ ٹو زیرو’ کے صرف اسی ایک گانے کی شوٹنگ پر 20 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔یعنی رجنی کانت کے رقص پر عامر خان کی سب سے مقبول فلموں میں شمار ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر’ سے بھی زیادہ خرچ کیا گیا۔عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ محض 2 کروڑ روپے میں بنی تھی اور اس نے 88 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔انٹر ٹیلس کے مطابق یہی نہیں بلکہ رجنی کانت اور ایمی جیکسن کے گانے پر اکشے کمار کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا’ سے بھی زیادہ خرچہ کیا گیا۔اکشے کمار کی اس فلم پر مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔اسی طرح پوائنٹ ٹو زیرو کا یہ گانا معروف بولی وڈ فلم ‘عاشقی، کوئین، تنو ویڈز منو، وکی ڈونر، پیپلی لائیو، کہانی اور پان سنگھ تومر’ جیسی فلموں سے بھی زیادہ قیمت پر تیار ہوا۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ کو 500 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ پر تیار کیا گیا، وہیں اس فلم کے لڑائی کے ایک سین کو بھی 20 کروڑ روپے کے خرچ سے تیار کیا گیا۔ٹائمز ا?ف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’پوائنٹ ٹو زیرو‘ میں رجنی کانت اور اکشے کمار کے درمیان ہونے والی لڑائی کے چند مناظر کو بھی کئی فلموں کی مجموعی بجٹ سے زیادہ بجٹ پر تیار کیا گیا۔فلم میں رجنی کانت اور اکشے کمار کی لڑائی کے مناظر کو بھی 20 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا۔

فنون لطیفہ کی ترقی حکومتی پالیسیوں کا لازمی جز وہے،فیاض الحسن چوہان کا الحمراءمیں تصویر ی نمائش کی تقریب سے خطاب

لاہور(صدف نعیم سے)وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے الحمراءمیں نیشنل ایگزی بیشن آف وژول آرٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی ترقی حکومتی پالیسیوں کا لازمی جزو ہے۔جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔چئیرمین توقیر ناصر نے بتایا کہ اس نمائش میں پنہاں احساسات کو سمجھ کر ہی ہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے کہاکہ عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹوں کا الحمراءآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر اعتماد قابل فخر ہے۔نمائش میں سینئر آرٹسٹوں سید اختر،راحت نوید مسعود،قدوس مرزا،کارٹونسٹ جاوید اقبال سمیت فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب یو اے ای،سعودی عرب اور چائنا سے ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں اور ا سکے بعد جو نتیجہ آیا تو پاکستان کو فوری طور پر حل ہونے والے جو مسائل تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔اب ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے ہیں لیکن اب ہمیں ہر صورت میں آئی ایف ایم کی سپورٹ نہیں چاہئیے۔پہلے تو یہ حالات تھے کہ ہمیں ہر صورت میں آئی ایف کی سپورٹ چاہئیے تھی تاہم اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ہم پر تنقید کی گئی کہ آپ فوری طور پر آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں گئے تو وہ ہم اس لیے نہیں گئے کیونکہ آئی ایم ایف کی ڈالر مہنگا کرنے کی ڈیمانڈ تھی جو کہ ہم پوری نہیں کر سکتے تھے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلدی‘ مشکل یا کسی دباﺅ میں آکر نہیں کریں گے‘ ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں‘ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا‘۔ آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے تناظر میں ہم نے کہا تھا کہ پہلے ہم دوست ممالک کے پاس جائیں گے۔سعودی عرب سے معاہدہ ہو چکا ہے۔ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے کیا اقدامات اٹھانے ہیں اس حوالے سے کوئی دورائے نہیں ہے۔ ملکی معیشت کو 35 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ 19 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ہے۔ 900 ارب روپے خسارے کی وجہ سے ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
ہم قرضہ واپس نہیں کر رہے‘ سود کی ادائیگی مسئلہ ہے۔ ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتے۔ اس لئے متبادل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر فوری معاہدہ نہیں کرناچاہتے۔ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی معاہدہ کریں گے‘ کوئی جلدی یا پریشانی کی بات نہیں ہے‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں۔ جلدی‘مشکل یا دباﺅ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے پاکستان کی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو

بوائے فرینڈ کو قتل کر کے اُس کی بریانی بنا کر مزدوروں میں بانٹنے والی خاتون کا نیا بیان آ گیا

متحدہ عرب امارات(ویب ڈیسک) بوائے فرینڈ کو قتل کرنے ، لاش کے ٹکڑے کرنے اور اس کی بریانی بنا کر مزدوروں کو کھلانے والی خاتون کا نیا بیان سامنے آگیا ہے جس میں ا±س نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے بوائے فرینڈ نے پہلے مجھ پر حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے کرمنل کورٹ کے سامنے اپنے اوپر عائد قتل کے الزام کو مسترد کر دیا۔سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں جو ان کے شوہر کے ہمراہ مراکش میں رہائش پذیر ہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ میری موکل گذشتہ 10 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہے۔ ان کی مقتول شخص ، جو پیشے کے اعتبار سے درزی تھا، سے سات سال قبل ملاقات ہوئی، مقتول میری موکل کے گھر کے پاس ہی رہائش پذیر تھا۔واقعہ کے دن میری موکل اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کے ہمراہ ایک تقریب میں گئی جہاں سے تین نومبر کی رات تین بجے مقتول میرے موکل کو واپس گھر چھوڑنے آیا، اس حوالے سے ایک عینی شاہد نے بھی تصدیق کی جس نے دونوں کو پارٹی سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ ا±سی دن دوپہر کو مقتول نے میرے موکل کو فون کیا اور دوپہر کا کھانا ساتھ کھانے کا کہا، جس پر میری موکل نے آمادگی ظاہر کی اور مقتول کے گھر آنے پر ا±س نے میری موکل کو جبل حفیط کے روڈ ٹرپ کی تجویز بھی پیش کی۔لیکن ملزمہ نے انکار کیا کیونکہ وہ فلیٹ سے سامان شفٹ کرنے میں مصروف تھی ، انہوں نے مقتول کو بھی سامان شفٹ کرنے میں مدد کرنے کا کہا لیکن دونوں میں اس معاملے پر جھگڑا ہو گیا اور تلخ کلامی کے بعد مقتول نے میری موکل کی گال پر تھپڑ رسید کر دیا۔ مقتول نے میری موکل کے بال کھینچے اور اس کا سر میز پر دے مارا جس پر ملزمہ نے اپنی جان بچانے کے لیے چاقو ا±ٹھایا اور اپنے بوائے فرینڈ کے سینے میں گھونپ دیا۔خون دیکھنے کے بعد ملزمہ کو صدمہ پہنچا اور ا±سے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ وہ لاش کا کیا کرے۔ جس کے بعد ا±س نے لاش کے ٹکڑے کیے اور اس کی بریانی بنا لی۔ کچھ دنوں کے بعد مقتول کے دوست نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس پر ملزمہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے تلاشی لی تو ملزمہ کے گھر سے مقتول کی باقیات ملیں جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ نے عدالت کے سامنے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے صحت ج±رم سے انکار کیا اور مو¿قف اپنایا کہ پہلے میرے بوائے فرینڈ نے مجھ پر حملہ کیا جس کے بعد جھگڑے کے نتیجے میں میں آپے سے باہر ہوئی اور چاقو اس کے سینے میں گھونپ دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ ملزمہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے بوائے فرینڈ کر قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور بریانی بنا کر گھر کے پاس کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو کھلا دی تھی۔

وزیراعظم ہاؤس میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو سکیورٹی رسک بن سکتے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں قدرتی طور پر ان کی زیادہ پذیرائی ہوتی ہے۔ عمران خان کا ماضی بھی ایسا ہے لیکن عمران خان مردم شناس نہیں ہے،معاملہ فہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بہت ہی زیادہ ب±ری ہے۔عمران خان کی ٹیم اتنی ب±ری ہے کہ جیسے ٹیپو سلطان کی شکست کا سبب غدار تھے۔ ایسے ہی عمران خان کے آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خریدے جا سکتے ہیں، جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے اور جو وزیراعظم ہاو¿س کے لیے سکیورٹی رسک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو خبردار کیا کہ ایسے کئی لوگ وزیراعظم ہاو¿س کے اندر موجود ہیں جو سکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو وقت صرف اسی لیے دے رہے ہیں کیونکہ ماضی میں انہوں نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےعام انتخابات سے قبل اپنا سو روزہ پلان ترتیب دیا تھا جس پر اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سو روز میں کئی عوام دوست منصوبوں کا اعلان کیا جس پر انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے اپنی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو نئی حکومت کی کارکردگی کا علم ہو سکے۔وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اعلان کیا تھا کہ 29 نومبر 2018ءکو حکومت کی 100 روزہ کامیابیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اپنی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا ایک خوش آئند اقدام ہو گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اس اقدام سے انہیں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

15 سال سے فٹ پاتھ پر سونے والے شخص کی عمران خان کو دعائیں

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بے گھر غریب افراد کے لیے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تو غریب عوام کی طرف سے انہیں دعائیں ملنے لگ گئیں۔شلٹر ہوم کے قیام تک عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن میں کئی افراد نے رات گزاری۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں پہلے دربار پر سویا کرتا تھا لیکن اللہ تعالی عمران خان کو خوش رکھے جس نے ہم غریبوں کا بھی سوچا،ایک شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کام کیا ہے یہ آج تک کسی نے نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں 15 سال سے فٹ پاتھ پر سو رہا تھا تاہم اب مجھے رہنے کے لیے صاف سھتری جگہ مل گئی ہے اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ بھی مخلتف باغوں،دربارو ں اور فٹ پاتھ پر رہنے والے بے سہارا لوگوں نے عمران خان کے لیے دعائیں کی۔خیال رہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر عارضی مسافر خانے آباد ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کی بریانی اور چکن کڑاہی سے تواضع کی گئی، صبح کا ناشتہ لاہوری نان چنے اور چائے سے کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے انتظامات کیے جب کہ مسافر بغیر کچھ خرچ کیے صاف بستر اور کھانا ملنے پر خوش ہیں۔عارضی مسافر خانوں میں 200 سے زائد افراد کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر 5 مسافر خانوں میں 138 افراد نے قیام کیا، داتا دربار کے پاس قائم عارضی مسافر خانے میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 44، بادامی باغ میں 20، ٹھوکرنیاز بیگ 20 اور لاری اڈہ پر 14 مسافروں نے رات بسر کی۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں