اینیمیٹڈ فلم’ ’دی لائن کنگ“کا ایکشن ٹیزر جاری کردیاگیا

نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم’ ’دی لائن کنگ‘’کے لاﺅ ایکشن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ٹیزر میں لائن کنگ کے مرکزی کردار سمبا کی پیدائش کا وقت دکھایا گیا ہے۔ جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کی کہانی ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سمبا کی ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔ڈزنی نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی ریلیز کردیا، جس میں دکھایا گیا کہ سمبا اپنے والد موفاسا کی جگہ جنگل کا راجا مقرر ہوگا۔فلم ”دی لائن کنگ“ اگلے سال 19 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دبنگ سلمان خان اروناچل پردیش کی سڑکوں پر نکل آئے

اروناچل پردیش (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی سائیکل لئے اروناچل پردیش کی سڑکوں پر نکل پڑے ۔یہ دلچسپ مناظر بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں دیکھے گئے جب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف تھے اور بھرپور انداز میں شہر کی سیر کر رہے تھے جبکہ سلمان خان کے ساتھ اروناچل کے وزیر اعلیٰ اور یونین منسٹر بھی سائیکلنگ کر رہے تھے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اروناچل پردیش کے سیاحت کے سفیر ہیں۔اسی سلسلے میں وہاں منعقد میچوکا فیسٹیول میں شرکت کرنے وہاں پہنچے ہیں ۔واضح رہے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارتی کی تیاری میں مصروف ہیں جو 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی

حریم نے فلم اور ڈرامہ کیلئے کینیڈین مارکیٹ کو مناسب قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم اور ٹی وی معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لوگ پاکستانی اداکاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں ‘ پاکستانی فلم اور ڈراموں کے لیے کینیڈیں مارکیٹ میں بہترین مستقبل چھپا ہے۔ کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میرے چاہنے والے مجھے ایک سے زیادہ ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں پوری لگن کے ساتھ ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ حریم نے کہا کہ میں اس بات کی حامی نہیں ہوں کہ فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو چھوٹی سکرین پر جلوہ گر نہیں ہونا چاہیے۔ ملک کی میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے یہی مناسب ہے کہ فلموں میں کام کرنے والے لوگ ڈراموں میں بھی اپنا بخوبی کردار نبھاتے رہیں۔ امریکہ اور بھارت جیسے ممالک میں بھی بہت سے اداکار بین الاقوامی سطح پر فلموں میں کام کرنے کے بعد ٹی وی اسکرین پر کام کرنے کو فوقیت دے رہے ہیں۔ اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری محنت کو سراہا۔ آج میں جو کچھ ہو انکی پزیرائی کی وجہ سے ہی ہوں۔ میرے چاہنے والوں سے مجھے ہمیشہ حوصلہ ملا۔ حریم نے بتایا کہ وہ بہت جلد میں ایک فلم میں نمودار ہونگی۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کینیڈا کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا کے لوگ پاکستانی اداکاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں ‘ پاکستانی فلم اور ڈراموں کے لیے کینیڈین مارکیٹ میں بہترین مستقبل چھپا ہے۔

ارباز خان کی فلم ” اجنبی “کانام” راو¿نڈ اباوٹ“ رکھ دیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)بطور ڈائریکٹرارباز خان کی اردو فلم اجنبی کا نام تبدیل کرکے نیا نام ”راﺅنڈ اباﺅٹ“ رکھ دیا گیا فلم کے پہلے سونگ” تیرے نینا “کے ٹیزرنے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی یہ فلم کامیڈی،لو سٹوری اور ایکشن سے بھرپور ہوگی فلم میں سینئر کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی مواقع دیئے جا رہے ہیں فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ان خیالات کااظہار مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی رضا شیخ نے وائس آف اےشےا سے کیافلم کے پروڈیوسر فرید خان اور یاسر نیاز جبکہ رائٹرسلیم مراد ہیں فلم کی کاسٹ میںرینا علی،ارباز خان، ماہی شاہی خان، افتخار ٹھاکر، آصف خان ، علی خان، راحیلہ آغا،رمیز اعوان، احد خان،فرید خان، فانی جان، نغمہ بیگم اور دیگر شامل ہیں۔

کرشمہ کپور نے فلموں میں ”واپسی“کا اشارہ دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ مضبوط ہو تو موقع ملنے پر اپنی بہن کرینہ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر اسکرپٹ مضبوط ہواتو انہیں اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھ کام کرکے بیحد خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ فلموں میں خواتین کے کردارمزید مضبوط ہوئے ہیں ،اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیا رسپانس حاصل ہوا۔

آسٹریلیا نے ویمن ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کر لیا

انٹی گوو(اے پی پی)آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی عالمی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، آسٹریلوی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایشلیگ گارڈنر 33 اور کپتان میگ لیننگ 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، گارڈنر میچ اور ایلیسا ہیلی ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ نارتھ ساﺅنڈ، اینٹی گووا پر کھیلے گئے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں انگلش کپتان ہیتھرنائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ڈینلی وائٹ اور ہیتھرنائٹ کے سوا انگلینڈ کی کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، وائٹ 43 اور نائٹ 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، گارڈنر نے 3، وارہام اور میگن شٹ نے 2، 2 اور ایلیز پری نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ایلیسا ہیلی 22 اور بیتھ مونی 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، گارڈنر نے 33 اور میگ لیننگ نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ایکلیسٹون اور ڈینلی ہیزل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

بھارت نے آسٹریلیاکو تیسرے ٹی 20میں شکست دے دی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایرون فنچ اور ڈی آرسی شارٹ نے پہلی وکٹ پر 68 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 10ویں اوور میں بھارتی گیند بازوں نے آسٹریلین جوڑی کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کی۔دیں اثنا آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن ہر نئے آنے والے کھلاڑی نے ٹیم کے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا اور یوں میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈی آر سی شارٹ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ کپتان ایرون فنچ 28، الیکس کیرے 27 اور مارکس اسٹوئنس 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے کنال پانڈیا نے 4 جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے دھواں دار آغاز کیا اور شیکھر دھوان اور روہت شرمان نے پہلی وکٹ کی شراکت پر برق رفتار 67 رنز اسکور کیے، تاہم مہمان ٹیم کے اوپنر بھی یکے بعد دیگرے آو¿ٹ ہوگئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور کو مڈل آرڈر کے ساتھ آگے بڑھایا، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں۔بھارتی ٹیم 108 رنز پر 4 کھلاڑی گنواچکی تھی جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم کی ناو¿ کو پار لگانے میں اہم کردار ادا کیا اور 41 گیندوں پر 61 رنز بنا کر ٹیم کو 6 وکٹوں سے آسان فتح دلوائی۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 41 اور دنیش کارتھک ناقابلِ شکست 22 رنز بنانے کے بعد نمایاں رہے۔اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 4 رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

بابر اعظم ایک اور اعزاز میں ویرات کوہلی اور ڈی کوک کے شراکت دار بن گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نیو زی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریزکے دوران اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ایک اور اعزاز میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ شراکت دار بن گئے۔ 24سالہ بابر اعظم نے 8ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کے بعد نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے مقابلے میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی ، ان کے علاوہ ویرات کوہلی اور کوئنٹن ڈی کوک نے بھی 8،8ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کے بعد ہی اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے چائے کے وقفے پر 4وکٹوں کے نقصان پر 356رنز سکور کرلیے ہیں۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آ?ٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بابر اعظم اور حارث سہیل نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور ا س دوران حارث نے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری اور بابر نے اپنی 9ویں نصف سنچری مکمل کی، چائے کے وقفے پر پاکستان نے 356رنز بنا لیے تھے ، حارث 142اوربابر 99رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آ?ٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی سکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آ?ٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اشتہاری نے ساتھیوں سے ملکر 2 خواتین اغوا کر لیں ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) ہر چوکی نوشہرہ ورکاں سے گوجرانوالہ آنیوالی 2خواتین اغوا رضیہ بی بی اور فاطمہ بی بی ویگن میں سوار ہوکر گوجرانوالہ آرہی تھیں اشتہاری ملزم وسیم عرف سیما، بشیر احمد، شبیر، توصیف اور علی حسنین نے اسلحہ کی نوک پر ویگن روکی رضیہ اورفاطمہ بی بی کو کار میں بٹھاکر زبردستی ساتھ لے گئے مدعی علی حسن نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا ہے کہ سائل موضع ہر چوکی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ گزشتہ روز قریب 10/11بجے دن میری والدہ مسماة رضیہ بی بی اور میری پھوپھی ٹیوٹا پر سوار ہوکر گوجرانوالہ آرہی تھی جب ٹیوٹا ہرچوکلی کی اعوان چوک کی طرف گیا قریب ایک کلومیٹر فاصلے پر گیا تو ملزمان مذکوران جوکہ مسلح آتشیں اسلحہ تھے نے زبردستی ٹیوٹے کو روک کر اسلحہ کی نوک پر میری والدہ اور میری پھوپھی کو ٹیوٹا سے نیچے اتار کر اغوا کرلیا۔ ملزمان کے پاس دو عدد 125، ایک کار ٹیوٹا کرولا رنگ کالا تھی جوکہ ملزمان نے مسماة مذکوران کو اغوا کرکے کار میں بٹھاکر اعوان چوک کی طرف چلے گئے۔ جملہ واقع موقع پر سید مسعود احمد ہاشمی ساکن کامونکی اور محمد عمران ولد غلام حیدر ساکن ہر چوکی نے بچشم خود دیکھا ہے ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناءپر میری والدہ اور پھوپھی کو اغواءکیا ہے ہمارے ساتھ جو بڑا ظلم ہوا ہے پرچہ درج رجسٹرڈ کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جاوے اور میری والدہ اور پھوپھی کو برآمد کروایا جائے تاکہ سائل کی دادرسی ہوسکے۔ نمائندہ خبریں نے جب ایس ایچ او کو فون کیا تومتعلقہ ایس ایچ او نے فون ہی نہیں اٹھایا۔

قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ آغاز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)30 ویں قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ آغاز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کے مینجرز نے ڈراز پر اعتراض کردیا بدمزگی کے باعث پی ایچ ایف کی خاتون جنر ل مینجر تنزیلہ عامر چیمہ کو مینجرزمیٹنگ کے فوراً بعد سٹیڈیم سے جانا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین کی قومی ہاکی چیمپئن شپ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جس میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایونٹ کے آغاز سے قبل کوچ و مینجرز میٹنگ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستان آرمی کے کوچ اولمپئن محمد عثمان نے ٹیموں کے گروپ پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پول بی میں تین آرمی، ریلوے اور ایچ ای سی جبکہ پول اے میں صرف ایک ڈیپارٹمنٹ واپڈاکی ٹیم شامل کرکے اسے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس پر تنزیلہ عامر نے موقف اختیار کیا کہ ٹیموں کو ایف آئی ایچ قوانین کے مطابق رینکنگ کے مطابق گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جب محمد عثمان نے اس کا تحریری ثبوت مانگا تو جنرل مینجر واضع جواب نہ دے سکیں جس پر محمد عثمان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ میٹنگ میں موجود پاکستان ریلوے کے مینجر نے بھی محمد عثمان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اس اقدام کو جانبداری قرار دیتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔تنزیلہ عامر کی غیر موجودگی میں ایونٹ کی اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہاکی کوچ چاند پروین بھی معاملے کو ہینڈل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔