بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہو گئی

سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے کپران میں بھارتی فوج کے خصوصی آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اسی دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گھر بھی مکمل تباہ ہوگیا۔وادی کے مختلف اضلاع میں 6 نوجوانوں کی شہادت پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، اس سے قبل جمعہ کے روز بھی ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 6 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا گیا تھا، واقعہ کے بعد بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا، قابض فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 45 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نواز شریف کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل لگتا ہے، اعتزاز احسن

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان کے بعد مجھے تو لگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا میں کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، نواز شریف کے بیانات کے بعد مجھے تولگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوچکاہے پتہ نہیں کون نواز شریف کا مشیر ہے جو ان کو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے، پہلے انہوں نے تقریر میں اپنے ذرائع آمدن بتائے اور اب ان سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے سو دن کے پلان سے متعلق کہا عمران خان کا سو دن کا منصوبہ صرف شور شرابہ تھا، یہ منصوبے وہاں بنائے جاتے ہیں جہاں صدارتی نظام لاگو ہوتا ہے، تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، تبدیلی لانا ان کے بس کی بات نہیں۔اعتزاز احسن نے کرتارپور راہداری کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا میں دونوں حکومتوں اور عوام کو کرتار پور سرحد کھولنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

چینی نوجوان کا پولیس آفیسر سہائے عزیز کو چین آکر شادی کا مشورہ

کراچی(ویب ڈیسک) چینی قونصل خانے پر ہونےوالے حملے کے خلاف آپریشن میں مرکزی کردار اداکرنے والی خاتون آفیسر سہائے عزیز کے چینی سوشل میڈیا پر بھی چرچے جاری ہیں۔دوروز قبل کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر سب سے پہلے پہنچنے والی اے ایس پی آفیسر سہائے عزیز تالپور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی ’ہیرو‘کا درجہ حاصل کرچکی ہیں۔ سہائے پاکستانی سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کر ہی رہی ہیں تاہم چینی سوشل میڈیا پر بھی ان کی جرات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔چینی سوشل میڈیا پر چینی عوام کی جانب سے سہائے عزیز کی بہادری اورہمت کی تعریف کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی چین میں خاتون آفیسر کے حسن کے چرچے بھی ہورہے ہیں۔ کسی نے سہائے کو خوبصورت ہیرو تو کسی نے مشہور چینی اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا۔ایک چینی نے تو سہائے عزیز کو چین آنے اور وہاں شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اس کے ساتھ ہی چینی عوام سہائے عزیز کی سیکیورٹی کے لیے بھی فکر مند ہورہے ہیں، تاہم چینی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاک چین دوستی کو کم نہیں کرسکتے۔چینی عوام نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے اور چینی عملے سمیت دیگر قیمتی جانیں بچانے پر سہائے عزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اے ایس پی سہائے عزیز کو شاندار کارکردگی پرقائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی گئی ہے، سہائے عزیز سندھ پولیس کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جن کانام اس میڈل کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

شوکت خانم نے خواتین بریسٹ کینسر” پولو ان پنک“سالانہ میلہ سجا لیا

لاہور(ویب ڈیسک)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے زیر اہتمام سالانہ “پولو ان پنک ” میلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ ہر سال خواتین میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ لاہور پولو کلب اور شوکت خانم ہسپتال کے اشتراک سے ہونے والے اس ایونٹ میں فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ میں پوری فیملی کی دلچسپی کے لیے مختلف پروگرامز کیے گئے جن میں ایئر شو، فیس پینٹنگ ، نیزہ بازی کا مقابلہ ،پولو کا نمائشی میچ شامل ہیں۔اس کے علاﺅہ کواڈرم بینڈ کی میوزیکل پرفارمینس نے بھی سماں باندھ دیا۔ہسپتال کے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے. لیکن یہ واحد ایسا کینسر ہے جس کی بروقت تشخیص آسان ہے اور اگر اسے بروقت تشخیص کرلیا جائے تو جان بچنے کے امکانات 90 فیصد سے بڑھ جاتے ہیں۔

100 اچھی چیزیں کرلو لیکن ایک غلطی پر بے جا تنقید کی جاتی ہے، پریتی زنٹا

ممبئی (ویب ڈیسک )نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چاہے کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں’می ٹو‘مہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنےایک بیان کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آگئیں۔ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران جب پریتی زنٹا سے ان کی ’می ٹو‘کہانی کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاش میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تومیں اپنی کہانی شیئر کرتی لیکن میں کسی کے برے رویے کا شکار نہیں ہوئی۔اداکارہ کے اس بیان نے میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پریتی نے ایک اور انٹریو کے دوران کہا اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس تجربے کے بعد میں انٹرویو دینا نہیں چھوڑوں گی لیکن یقینی طور پر میں بات کرتے ہوئے معیار کا خیال رکھوں گی۔

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے سیاہی پھینکنے کی دھمکی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔بھارتی ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہونی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اسی دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ریاست اڑیسہ کی شدت پسند تنظیم کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام عائد کیا ہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے اڑیسہ کی نہ صرف تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی۔انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہیمنت رت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ اڑیسہ آمد پر ا±ن کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔اداکار کو دھمکی ملنے کے بعد اڑیسہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران شاہ رخ خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

شکر کی ایسی قسم جو کینسر ختم کرسکتی ہے

لندن (ویب ڈیسک ) سائنس دان شکر کی ایک قسم ’مینوز‘ سے پھپھڑوں، لبلبے اور جلد کے کینسر کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سائنسی جریدے نیچرل میں شائع ہونے والے مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شکر کی ایک ڈی مینوز میں کینسر کے خلیات کے خلاف سخت مزاحمت دیکھنے کو ملی ہے، شکر کی یہ قسم غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ امریکی کروندا میں موجود ہوتی ہے۔ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ ’ڈی مینوز‘ مرکب دراصل ایک سادہ شکر ہے جو بڑی تعداد میں پولی سیکرائیڈز شکل میں پائی جاتی ہے اور جس کا نقطہ پگھلا? 199 سینٹی گریڈ تک ہے اور یہ ایک ’ایلڈو ہکیسوز‘ ہے جو گلوکوز کی ہم ترکیب بھی ہے، مینوز کو پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کینسر پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے بیٹسن انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کیون ریان کی سربراہی میں پھیپھڑوں، لبلبہ اور جلد کے سرطان میں مبتلا چوہوں پر تحقیق کی گئی۔ ان چوہوں کو ڈی مینوز کی مقدار دی گئی جس سے کینسر خلیات کی افزائش میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور حیران کن طور پر کیمو تھراپی کے سیشن بھی کم ہوگئے اور اس کے مضر اثرات بھی رونما نہیں ہوئے۔ طویل علاج سے کینسر کا خاتمہ بھی ممکن ہو گیا۔پروفیسر لیون کا کہنا تھا کہ کینسر کے مرض میں سب سے تشویشناک بات کینسر کے خلیات کا تیزی سے جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنا ہوتا ہے جس سے جسم کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے، اگر کینسر کے خلیات کی افزائش کو روک دیا جائے تو کینسر کا علاج سہل اور کامیابی کے امکانات دگنا ہوسکتے ہیں۔

جھانوی کپور سوتیلے بھائی ارجن کپور کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ میں جہاں متعدد اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے بچے موجود ہیں، وہیں کچھ خاندان کے کئی افراد بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔جہاں بھارتی فلم انڈسٹری میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور کے خاندان کا نام رہتا ہے، وہیں جھانوی کپور اور ارجن کپور کا خاندان بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں۔اطلاعات ہیں کہ جھانوی کپور کے والد فلم ساز بونی کپور ایک ایسے فلم بنانے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں، جس میں وہ اپنے پورے کپور خاندان کے اہم اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ بونی کپور جلد ہی اپنی بیٹی جھانوی کپور اور بیٹے ارجن کپور سمیت اپنے بھائیوں انیل کپور اور سنجے کپور جیسی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بونی کپور نے ریاست گووا میں جاری فلم فیسٹیول میں بات کے دوران انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنے بیٹے اور بیٹی کی کاسٹ پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کریں گے۔

دبئی ٹیسٹ: حارث سہیل کی سنچری مکمل، بابراعظم بھی مضبوط دیوار بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک ) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری ہے اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز کریز پر موجود ہیں اور کیویز بولروں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھا رہے ہیں، حارث سہیل نے 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔بابراعظم بھی شاندار کھیلتے ہوئے 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر پٹیل کا اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

نگار چودھری اور قےصر پےا کا تھیٹر ڈرامہ ”دلدار صدقے “شروع

لاہور(شوبزڈیسک) فلم سٹارنگار چودھری اور کامےڈےن قےصر پےا کا ماثیل تھیٹر میں ڈرامہ ”دلدار صدقے “شروع ہو گیا جبکہ ڈرامے مےں فلم سٹار مہک نور اور کامےڈےن سخاوت ناز بھی پر فارم کر رہے ہیں ۔ تماثےل تھےٹر کے چےئر مےن قےصر ثناءاللہ خان کی زےر نگرانی شروع ہونےوالے مذکورہ نئے ڈرامے مےں فلم سٹار نگار چودھری ‘قےصر پےا کے علاوہ کامےڈےن طاہر انجم ‘گلفام ‘سخاوت ناز ‘سلےم البےلا ‘مہک نور ‘حسنہ بھٹی ‘فےروزہ علی اور عانزہ سمےت دےگر اداکارائےں بھی پر فار م کرےں گی۔ اس حوالے سے چےئر مےن قےصر ثناءاللہ خان نے بتاےا کہ ےہ ڈرامہ کامےڈی سمےت ہر لحاظ سے اےک منفر د ڈرا مہ ہوگا جس مےں تمام فنکار وں نے بھرپور محنت کی ہے۔
اور ےہ ڈرامہ شائقےن کو ضرور پسند آئےگا ۔