
Monthly Archives: November 2018


کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ
کراچی(ویب ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جانچ کے دوران پی آئی اے کے طیارے کے انجن کو رن اپ دیا گیا، رن اپ کے دوران طیارہ تیزی سے آگے بڑھا اور دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ شاہین ایئر کے طیارے سے ٹکرایا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے فیول ٹینک اور انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے کے ٹینک سے ایندھن تیزی سے بہہ رہا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق تصادم سےکسی طیارے میں آگ نہیں لگی تاہم پی آئی اے کے طیارے سے بہنے والے ایندھن کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،جلسے جلوسوں پر پابندی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی چینی سفیر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کواٹر کا دورہ

کھلے آسمان تلے رات بسرکرنے والوں کے لئے وزیراعظم کا احسن اقدام

پاکستان میں ڈیم بنانے کی تحریک زور پکڑ چکی،اب کوئی نہیں روک سکتا

چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران شہیدہونیوالے باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

آرمی چیف کا جام شہادت نوش کرنے والے پو لیس ا ہلکاروں کو خراج عقیدت
