آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر یادگارِ شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ دورہ کرنل کمانڈنٹ کی تقریب کے لیے کیا جہاں میجر جنرل عابد رفیق کو ایس ایس جی کا پہلا کرنل کمانڈنٹ بنایا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف ایس ایس جی کے بے مثال کردار کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں موجود ریٹائرڈ، حاضر سروس اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں بس نہر میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

کرنا ٹکا (ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مسافروں سے بھری بس نہر میں گرنے سے 5 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی بس میں 30 سے 35 افراد سفر کر رہے تھے کہ بنگلورو کے علاقے مانڈیا کے علاقے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔بس کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا اور اس نے تیر کر اپنی جان بچائی۔کرناٹکا کے نائب وزیراعلیٰ جی پارامیش وار کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ڈرائیور صحیح طریقے سے گاڑی نہیں چلا رہا ہو گا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

جنوبی کوریا:کتوں کا سب سے بڑا سلاٹر ہاؤس بند کر دیا گیا

جنوبی کوریا(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں حکام نے ملک میں کتوں کے سب سے بڑے سلاٹر ہاو¿س کو گرانے کا کام شروع کر دیا ہے۔دارالحکومت سیﺅل کے جنوب میں واقع سیونگنم شہر میں واقع ٹائپیونگ ڈونگ کمپلیکس کی زمین کو دو روز میں خالی کرکے ایک عوامی پارک میں تبدیل کیا جائے گا۔جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت عام کھایا جاتا ہے اور ہر سال تقریباً دس لاکھ کتے کھائے جاتے ہیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں اب زیادہ لوگ کتوں کو بطور پالتو جانور اپنے رکھ رہے ہیں۔کورین اینیمل رایٹس ایڈووکیٹس (کارا) کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک تاریخی موقع ہے۔‘ تنظیم کے مطابق ’اس سے ملک بھر میں کتوں کے دیگر سلاٹر ہاو¿س بند کرنے کی راہ کھلے گی، جلد ہی کتوں کے گوشت کی پوری صنعت زوال کا شکار ہوگی۔‘ٹائپیونگ ڈونگ کمپلیکس ملک بھر کے ریستورانوں کو کتوں کے گوشت کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ تھا۔ اس کمپلیکس میں کم از کم چھ سلاٹر ہاو¿س اور سینکڑوں کی تعداد میں جانور تھے۔ہیومین سوسائٹی انٹرنیشنل کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کے اندر حالات ’وحشت ناک‘ تھے۔ ان کے مطابق انھوں نے کتوں کو مارنے کرنے کے لیے بجلی کے جھٹکے دینے کا ساز و سامان، چھریاں اور بال اتارنے کی مشینیوں کو استعمال ہوتے دیکھا تھا۔اس تنظیم سے منسلک نارا کم کہتی ہیں کہ ’یہ سیونگنم شہر پر ایک دھبہ تھا اور اسے گرتا دیکھ کر ہم خوش ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’یہ جنوبی کوریا میں کتے کی گوشت کی صنعت کی خاتمے میں ایک اہم سنگ میل ہے، اور اس سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ کتے کی گوشت کی صنعت تیزی سے کورین معاشرے میں ناقابل قبول ہو رہی ہے۔‘ہر سال موسم گرما میں جنوبی کوریا میں تین دنوں کو خصوصی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس دوران کتے کے گوشت کے کھانے تیز مصالحہ جات میں تیار کیے جاتے ہیں۔فی الحال جنوبی کوریا میں کوئی ایسا قانون موجود نہیں ہے جو واضح کرتا ہو کہ گوشت کے حصول کے لیے جانوروں کو کیسے مارا جائے۔ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنون نے حالیہ برسوں میں کتے کے گوشت کی تجارت میں مداخلت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جانوروں کو بچایا ہے۔جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت کے کھانے بنانے والے ریستورانوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سیﺅل میں ایک وقت میں 1500 کے قریب ریستوران تھے، لیکن سنہ 2015 میں ان کی تعداد تقریباً 700 رہ گئی تھی۔

لاہور میں بے گھر افراد کیلئے فٹ پاتھوں پر خیمے لگادیئے گئے ،وزیراعظم عمران خان نے تصاویر شیئرکردیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بے گھر افراد کیلئے فٹ پاتھوں پر خیمے لگادیئے گئے ،خیمے عارضی پناہ گاہ کے طور پر لگائے گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سخت سردی میں لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے خیمہ لگائے جا رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لاہور میں بے گھر افراد کیلئے فٹ پاتھوں پر خیمے لگائے جا رہے ہیں ،خیمے عارضی پناہ گاہ کے طور پر لگائے گئے ہیں۔بے گھرافرادپناہ گاہیں تعمیرہونے تک ان شامیانوں میں رہیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوکہاہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اور کھانافراہم کریں،ان افرادکوشیلٹرہوم کی تعمیرتک کھانااورٹینٹ فراہم کیاجائے کیونکہ موسم مزید سردہوتا جا رہاہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد پشاوراورکراچی میں شیلٹرہوم کے مقامات کاانتخاب کیاجارہاہے۔

دوسری شادی پر ہنگامے کے بعد عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو سوچ میں ڈال دیا

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں معروف اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور پھر ان کی پہلی بیٹی دعا عامر نے بھی اپنے جذبات کااظہار کیالیکن اب عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے اور ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو سوچ میں ڈال دیا۔دعاعامر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاتھاکہ’ ایک اوردن، ایک اور صدمہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کے جذبات مجروح کیے ، آپ کے لیے ہماری دعائیں ہیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سیدھی راہ دکھائے گا، اپنے بچوں کے آنسو پونچھیں، آپ کی بیٹی شدید کرب میں مبتلاہے۔اب اس ضمن میں عامر لیاقت حسین کھل کر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے کہاکہ دوسری شادی ان کاشرعی حق ہے ، خانگی معاملات کو میڈیا کو اس طرح نہیں اچھالنا چاہیے اور وہ اتنی استطاعت رکھتے ہیں کہ دونوں گھرانوں کی کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو کچھ نہیں پتہ، اخبارات، یوٹیوب چینل وغیرہ سب لکھ رہے ہیں لیکن کوئی کیسے کسی کے گھر میں مداخلت کرسکتاہے، میں اپنے گھر کی باتیں منظرعام پر نہیں لے کر آتا، اتنا بتاناچاہتاہوں کہ بچے آج بھی میری کفالت میں ہیں،وہ گھرآج بھی میری کفالت میں ہے اور جوکچھ میں کماتاہوں، اسی وجہ سے وہ گھر چل رہاہے، آپ کو کچھ نہیں پتہ اور گھر کی اندرونی باتیں سامنے نہیں لاناچاہتا۔عامرلیاقت حسین نے کہاکہ ٹوئٹر چل رہاہے تو کیوں چل رہاہے ، پیسے ہیں تو چل رہاہے، بچے سکول جارہے ہیں، گھر جارہے ہیں، سب کچھ پرامن ہے ،جوکچھ دیگرلوگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ سب غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہندووانہ معاشرے میں رہ رہ کر اتنے تنگ نظرہوگئے ہیں کہ ہم نے دوسری شادی کو گالی بنالیا، زناآسان اور نکاح مشکل بنادیاہے ، نکاح کریں تو ہرکوئی پوچھتاہے لیکن زناکریں تو کوئی نہیں پوچھتا۔ان کاکہناتھاکہ نکاح کرنا سنت ہے اور ہم سنت کا راستہ اختیار کرنیوالے ہیں، میری زندگی ٹوئٹر اور فیس بک نہیں ، میری زندگی بچے اور اہلیہ ہیں ، مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میرا کوئی گھر تباہ نہیں ہورہا، اللہ تعالیٰ نے دوسری شادی کو خوش آئندکام قراردیاہے، نکاح کیجئے ، زنانہیں۔

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم کارنامہ

کراچی (ویب ڈیسک)مورخہ 20 نومبر 2018 کوگیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس بمقام مینارپاکستان ,لاہورمیں منعقد ہوئی , جو کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق روئے زمین پر منعقد ہونے والا “جشنِ عید میلاد النبی ” کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہے , اورقدرت نے پاکستان کو یہ منفرد اعزاز بخشا ہے۔ اس “عالمی میلاد کانفرنس ” میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی علمائ و مشائخ اور عاشقانِ رسولذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ مردوں کے علاوہ خواتین بھی اس عظیم الشان اجتماع میں کثیر تعداد میں مذہبی جوش و جذبے سے شریک ہوتی ہیں , جہاں خواتین کے لیے اسلامی روایات کی روشنی میں پردے کا بھی خاص اہتمام ہوتا ہے۔ “تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ” جو کہ ایک مذہبی ادارہ ہے , گزشتہ 35برس سے اس عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل کررہا ہے۔ گزشتہ 35 برسوں سے سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس عظیم الشان اور پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہیں۔ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا شمار عالمِ اسلام اور پاکستان کے معروف مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے ایک نامور قانون دان بھی ہیں۔ آپ کئی برس تک پنجاب یونیورسٹی , لاہور میں بطور اسلامک لاءپروفیسر کے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک نامور عالم دین اور ماہر قانون دان کی حثیت سے آپ کو بیک وقت اسلامک نالج اور قوانین پر خاطرِ خواہ عبور حاصل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کم وبیش ایک ہزارکتب کے مصنف بھی ہیں۔ آپ مذہب , فلسفہ , قانون , معیشت , سائنس اور امور سیاست سمیت متعدد موضوعات پر کتب تحریر کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری “قرآنِ مجید ” کا آسان اردو ترجمہ ” عرفان القرآن ” کے نام سے کرچکے ہیں۔ آپ کو ایک مجموعہ احادیث ” منہاج السوی ” مرتب کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ آپ”سیرت الرسول ?“ کی بارہ مستند جلدوں کے بھی مصنف ہیں۔ ۔مگر رواں برس گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک عظیم مجموعہ کتب ” قرآنی انسائیکلوپیڈیا ” کی آٹھ جلدوں سے جب متعارف کروایا تووہ لمحات بہت بیش قیمت تھے۔قرآنی انسائیکلوپیڈیا (مجموعہ مضامین قرآن) از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی 3دسمبر کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔8 جلدوں پر مشتمل قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا میں 5 ہزار موضوعات کا اِحاطہ کیا گیا ہے۔جلد اَوّل کے ابتدائی 400 صفحات صرف موضوعات کی فہرست پر مشتمل ہیں۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا کیا ہے؟؟امت مسلمہ کو مبارک ہو خواہ کوئی کسی بھی جماعت کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہے اس کے لیے یہ عظیم کتاب قرآنی انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 50 سال کے مطالعہ اور محنت کا نتیجہ ہے اور یہ امت مسلمہ کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہت عظیم تحفہ ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا . رواں برس ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس 35ویں عظیم الشان “عالمی میلاد کانفرنس ” سے حسبِ روایت ” جشنِ میلاد النبی ” کی مناسبت سے مدلل خطاب بھی کیا۔ یہ ایک ایسا خطاب تھا جس کا مخاطب پورا عالم اسلام تھا ,کوئی بھی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک , جماعت , یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو , ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سب کو بخوبی مخاطب کیا۔ آپ نے یہ پیغام دیا کہ اسلام میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ہم سب ایک اللہ , ایک رسول ? اور ایک کتاب قرآن مجید کے ماننے والے ہیں۔ اور یہ کہ اسلام محبت کا , امن کا , مساوات کا , رواداری کا اور باہمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اور یہ کہ اسلام میں شدت پسندی , فرقہ واریت اور گروہی منافرت کی کوئی جگہ نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام کا پیغامِ امن ” منہاج القرآن انٹرنیشنل ” کے پلیٹ فارم سے دنیا کے طول وعرض میں گزشتہ کئی برس سے پہنچا رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے آپ سال کا بیشتر حصہ تبلیغ و ترویج دین کی غرض سے بیرون ممالک دوروں میں گزارتے ہیں۔ آپ کی مخلصانہ کاوشوں سے کئی غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ 9/11کے بعد آپ نے ” دہشتگردی ” کے خلاف ایک معروف فتویٰ “دہشتگردی اورفتنہ خوارج کا مبسوط تاریخی فتویٰ ” شائع ہو چکا ہے۔ امت مسلمہ اور پاکستان کے مسلمانوں کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ” منہاج القرآن انٹرنیشنل ” کی خدمات یقیناً تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کیپٹن ریٹائر محمد صفدر ہسپتال داخل

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائر محمد صفدر طبیعت خراب ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد صفدر کو سینے اور کمر میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق کپٹن صفدرکے تمام ٹیسٹ کیے جایئں گے اس کے بعد ہی کوئی وجہ سامنے آسکے گی۔

حملے سے پہلے بھی دہشتگردوں کا چینی قونصلیٹ آنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) شہرقائد میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے آنے کا انکشاف ہوا ہے لیکن انہیں جب بتایاگیاکہ ابھی ویزاسیکشن نہیں کھلاتو واپس چلے گئے اور دوبارہ آتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ محمد جمن نے بتایاکہ حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے دو حملہ آور عام شہری کے طورپرآئے اور ویزاسیکشن کی معلومات لیں تو انہیں بتایاگیا کہ ویزاسیکشن ابھی نہیں کھلا، آدھ گھنٹے بعد وقت شروع ہونے پرآنا۔محمد جمن نے بتایاکہ جب دوبارہ حملہ آور آئے تو آتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور بیریئرز پر گرنیڈ پھینکا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے آدھ گھنٹہ بعد دوبارہ آجانے کے انکشاف پر سیکیورٹی اداروں نے اردگرد سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کاوشیں شروع کردیں اور یہ بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ آدھ گھنٹہ حملہ آور کہاں پر موجود رہے۔

فرانس :پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف احتجاج ،پولیس کی شیلنگ

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے جب کہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر ا?نسو گیس کی شیلنگ کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیرس میں ہونے والے احتجاج میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ا?نسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف ملک بھر کے تقریباً دو ہزار مقامات پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد احتجاج کررہے ہیں۔ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے کے لیے ایک جگہ اکٹھا ہوئے جس کے باعث وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے والے راستوں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ فرانسیسی دارالحکومت میں 30 ہزار کے قریب مظاہرین جمع ہیں جس کے باعث شہر میں تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔فرانس میں کئی روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔فرانس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو سن 2000 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ریلوے کی تباہی کا سبب اس پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا: شیخ رشید

پشاور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ ریلوے کی تباہی کا سبب اس پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ ریلوے پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا اس لیے تباہ ہوئی، 16 سال سے 69 لوکو موٹوز خراب تھے، انگریزوں نے تحفے دیے جس سے ہم نے ناروا سلوک کیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے، سفاری ٹرین چلائیں گے، اس پر کام شروع کیا جائے گا، ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر مزید ایک ہزار اسٹال لگائے جائیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین کی ملازمیں ختم کردیں، ریلوے میں مزید ملازمتیں دے رہے ہیں، رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، ریلوے اسپتالوں کو نجی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے، کراچی میں ریلوے زمین پر پانچ ہزارمکان بنا لیے گئے ہیں، ریلوے کولوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے۔شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور زرداری نےملک کوبری طرح نوچا ہے۔