دپیکا رنویرکے پہلے استقبالیے کی شاندارتقریب کی میڈیا پردھوم

بنگلورو(ویب ڈیسک) گزشتہ روزبالی ووڈ کی نئی شادی شدہ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے پہلے استقبالیے کی شاندار تقریب بنگلورو میں منعقد کی گئی۔بالی ووڈ کی اسٹارجوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی چند روز قبل اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بعد گزشتہ روز پہلے ریسیپشن (ولیمے) کی تقریب منعقد کی گئی۔ اسٹارجوڑی نے اپنے ولیمے کی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔دونوں کے استقبالیے کی تقریب بنگلورو کے لیلا پیلس ہوٹل میں منعقد کی گئی۔استقبالیے کی تقریب میں رنویرسنگھ سیاہ اور سنہری رنگ کی شیروانی میں کسی راجکمارسے کم نہیں لگ رہے تھے جب کہ دپیکا پڈوکون بھی سنہری سلک ساڑھی میں غضب ڈھارہی تھیں۔حیرت انگیز طور پر دپیکا پڈوکون کی ساڑھی اور اداکارہ کنگنا رناوت کی ساڑھی کے درمیان مشابہت میڈیا کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراﺅں کو سنہری ساڑھی میں خوبصورت قراردیا۔صرف کنگنا ہی نہیں سوشل میڈیا صارفین دپیکا کے اسٹائل کو انوشکا کے استقبالیے کے اسٹائل سے بھی ملاتے رہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ دپیکا نے انوشکا کا اسٹائل کاپی کیا ہے۔دپیکا رنویر کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں کسی بالی ووڈ اسٹار نے شرکت نہیں کی تاہم دونوں کے ممبئی میں ہونے والی مزید دو استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارزکومدعو کیاگیا ہے۔

فہمیدہ ریا ض کی نما ز جنا زہ کینٹ عسکری ون میں ادا کی گئی،پی پی رہنما ءچو دھری منظو ر ،امجد اسلا م امجد ،سلیمہ ہا شمی سمیت اہم شخصیا ت کی شر کت

لاہور(صدف نعیم)معر و ف شاعرہ،ادیب فہمیدہ ریا ض کی نما ز جنا زہ کینٹ عسکری ون میں ادا کی گئی۔ پی پی رہنما ءچو دھری منظو ر ،امجد اسلا م امجد ،سلیمہ ہا شمی سمیت اہم شخصیا ت نے شر کت کی۔پی پی رہنماءچو دھری منظور نے کہا کہ فہمیدہ ریا ض دنیائے ادب کی معروف شخصیت تھیں،ان کے انتقا ل کا دلی دکھ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بلا ول بھٹو زردا ری کی خصو صی ہدا یت پر جنا زہ میں شر کت کی ہے۔فہمیدہ ریا ض کی جدو جہد ہمیشہ ظلم کیخلا ف رہی۔اس مو قع پر امجد اسلا م امجد نے بتا یا کہ ان کے انتقا ل سے اردو ادب کا بڑا نقصا ن ہوا ہے۔یہ خلا ءپر کرنا مشکل ہو گا۔

سعد رفیق نے امیر شخصیت کو نشے پر لگا کر ساری جائیداد ہڑپ کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اپنے پیسے اور طاقت کیو جہ سے ملک میں نیب کے خلاف ماحول بنایا چاہتے ہیں کہ نیب ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا چاہتا ہے۔اور اب خواجہ سعد رفیق نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ نیب قیصر امین بٹ کو ممنوعہ دوائیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ غنودگی کی حالت میں سعد رفیق کے خلاف بیان دے سکیں۔جب کہ یہاں میں ایک بریکنگ نیوز دیتا چلوں کہ قیصر امین بٹ کا کہنا ہے کہ پیراگون میں سرمایہ کاری میں نے اور میرے دوستوں نے کی اور یہ قیصرامین بٹ کی طرف سے نیب کو تحریری بیان دیا گیا ہے۔قیصر امین بٹ نے مزید بتایا کہ سعد رفیق نے مجھے نشہ آور چیزیں پلائی۔مجھے نشے پر لگا دیا اور مجھے یر غمال بنائے رکھا۔اور اس طرح سے میری تمام پراپرٹیز اور کمپنیاں ہڑپ کر لیں۔میں نشے کا عادی ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا اور اب میری یہ حالت ہے کہ میں نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا۔سعد رفیق نے پیراگون سوسائٹی بھی ہڑپ کر لی۔خیال رہے قیصر امین بٹ سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی میں شراکت دار تھے۔. قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے. قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔پیراگون سوسائٹی کیس میں اور کئی افراد پر بھی اربوں روپے گھپلوں کا الزام عائد ہے۔کہ خواجہ سعد رفیق کے فرنٹ مین قیصر امین بٹ کو آصف زرداری کے فرنٹ مین سمجھے جانے والے مبین جمانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے مطلوب ہونے کے بعد قیصر امین بٹ پنجاب سے فرار ہو کر سندھ چلے گئے تھے اور آصف زرداری کے فرنٹ مین مبین جمانی کے گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے جن کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ڈی جے براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاحصہ بننے پر خوش ہوں اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بنےگی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکر گزار ہوں اور 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آو¿ں گا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 450 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین کرکٹ اسٹار نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرئز کے چاہنے والوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’چیمپئن‘ بھی گایا۔خیال رہے کہ 2016 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں براوو نے تین وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ویسٹ انڈین کرکٹر رواں برس اکتوبر میں ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں تاہم وہ مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کے لیے سندھ حکومت کا تعاون جاری رہے گا اور ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ہاکی فیڈریشن کی بروقت مالی اعانت کرکے ہم نے اپنا قومی فریضہ ادا کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ سندھ حکومت کی گرانٹ فیڈریشن کس طرح خرچ کرے گی اور کیا صوبائی حکومت تفصیلات طلب کرے گی؟ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ‘ایسا نہیں ہو سکتا، یہ فیڈریشن کی صوابدید ہے کہ وہ کس انداز میں اس رقم کو خرچ کرے’۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل حکومت سے آٹھ کروڑ روپے مانگے تھے، جو تاحال نہیں مل سکے، البتہ اطلاعات کے مطابق ہائیر (HAIER) کمپنی نے فیڈریشن کو اسپانسر شپ کی مد میں 90 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے۔دوسری جانب معروف بزنس مین ملک ریاض کی صاحبزادی نے چند روز قبل لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران 25کھلاڑیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے نقد ادا کیے تھے، جب کہ کوچ دانش کلیم اور ریحان بٹ کو بھی ایک، ایک لاکھ روپے دیئے تھے۔حکومت سندھ کی طرف سے ہاکی فیڈریشن کو دیئے جانے والے دس کروڑ روپے کی ادائیگی سے قریباً پونے 2 کروڑ روپے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میں ڈیلی الاو¿نس کی مد میں تقسیم کیے جائیں گے۔حکومت سندھ نے ایک ایسے مرحلے پر ہاکی فیڈریشن کو گرانٹ دی ہے، جب ورلڈ کپ سے قبل فیڈریشن مالی بحران کا شکار تھی اور کھلاڑیوں نے ڈیلی الاو¿نس کے بغیر ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں نہ جانے کا عندیہ دیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے فیڈریشن کی مالی اعانت کی خبر کی بڑے پیمانے پر تشہیر نہ ہونے کے سوال پر جواب دیا کہ ‘اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ قومی اداروں اور عوامی خدمت کے راستوں پر چلنا ہے اور اگر اس کی تشہیر نہ بھی ہو، تو بھی ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا’۔

بھارت نے پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دیدی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ نے پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دے دی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کرتار پور سرحد کھولنے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے کرتار پور منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت بھارت پاکستان کی سرحد تک اپنی حدود میں سکھ یاتریوں کے لیے سڑک تعمیر کرے گا۔کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبہ 3 سے 4 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس سے سکھ یاتری سال بھر باآسانی ننکانہ صاحب جاسکیں گے۔یا رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مودی سرکار کو باور کرایا گیا تھا کہ پاکستان کرتارپور سرحد کھولنے پر راضی ہے اور اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرتار پور سرحد کھولنے کے حوالے سے پاک بھارت سفارتی رابطے بھی شروع ہوگئے، بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کرتار پورہ کوریڈرور کھولنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کرتار پور کے حوالے سے مو¿قف خوش آئند ہے۔یاد رہے کہ ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔سکھ یاتریوں کو کرتارپور تک پہنچنے کے لیے پہلے لاہور اور پھر تقریبا 130 کلو میٹر کا سفر طے کر کے نارووال پہنچنا پڑتا تھا جب کہ بھارتی حدود سے کرتارپور 3 سے 4 کلو میٹر دوری پر ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے کہا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سرحد کھولنے کے حوالے سے ایک نظام وضع کیا گیا ہے تاہم اس کا انحصار بھارت کے ردِعمل پر ہے۔پاکستان اور بھارت کی حدود میں راہداری کی تعمیر کے بعد سکھ یاتری براہ راست کرتارپور پہنچ سکیں گے۔کرتارپور کا سرحدی راستہ کھولنے سے متعلق بھارت میں اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب بھارتی سابق کرکٹر، کامیڈین اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد واپس بھارت جا کر بیان دیا۔سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کے سربراہ نے انہیں گلے لگا کہ کہا کہ وہ امن چاہتے ہیں اور آئندہ برس بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کی سرحد کھول دیں گے، جس پر بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سدھو کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے۔

وزیراعظم 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سمارجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے، وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔سکھ یاتریوں کو پاکستانی حدود میں موجود اپنے مقدس مقام کرتارپور تک پہنچنے کے لیے لاہور کے راستے نارووال آنا پڑتا تھا جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کا مزار ہے۔کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش پاکستان کی جانب سے اس وقت کی گئی تھی جب بھارتی کامیڈین اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے اور اس تقریب میں ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی مختصر ملاقات ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلیے ا?نے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس وقت بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کی اس ملاقات پر منفی رد عمل سامنے آیا اور ان پر شدید تنقید کی گئی۔

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیض ا?باد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اٹارنی جنرل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔اس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیا اٹارنی جنرل ماہر معاشیات ہیں؟ ای سی سی کے اجلاس میں ان کا کیا کام؟ اٹارنی جنرل ریاست کا سب سے بڑا لائ افسرہے یا وزیراعظم کا ذاتی ملازم؟ ہم توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل اور ججز سمیت ہر کوئی ریاست کا ملازم ہے، کیا وزیراعظم سپریم کورٹ سے بالا ہیں؟ وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو کہا اور وہ منہ اٹھا کر چل دیے، اٹارنی جنرل کو وزیراعظم کو بتانا چاہیے تھا کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا ہے، اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معذرت کرنی چاہیے تھی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 20 نومبر کو وزارت داخلہ کو ٹی ایل پی کی رجسٹریشن سے متعلق خط لکھا ہے، ہمارا قانون مصنوعی نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے لائ آفیسر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل نہ کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس کیے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ آپ ایک جماعت کو نوٹس کریں وہ کہے جہنم میں جاو¿،پھر آپ کیا کرینگے؟ کیا شکریہ کہہ کر کیس ختم کر دیں گے؟ الیکشن کمیشن کہتا ہے ان کا قانون مصنوعی ہے۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن کا کام انتخاب کرانا ہے، پارلیمنٹ کے بنائے الیکشن قوانین میں سقم ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل نے سوال کیا کہ کیا آپ سیاسی جماعت پر جرمانہ عائد نہیں کر سکتے؟ کیا آپ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کر سکتے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ رجسٹریشن منسوخ کرنے کا طریقہ کار الگ ہے، اس پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اپنی غلطی پر پارلیمنٹ کو الزام مت دیں، ہم ہر وقت پارلیمنٹ کے خلاف بات کرتے ہیں، پارلیمنٹ الیکشن قوانین میں بہت کلیئر ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری کو تسلیم کریں۔جسٹس قاضی نے مزید استفسار کیا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے دھرنا دیا توان کا مطالبہ تھا کہ دھاندلی ہوئی کمشین بنایا جائے؟ کمیشن نے متفقہ طور پر کہا دھاندلی کے الزامات غلط ہیں، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے کیا قوم سے معافی مانگی؟ کیا انہیں چاہیے نہیں تھا کہ وہ قوم سے معافی مانگتے؟ انہوں نے کہا کہ وہ کمیشن کے نتائج ہی کو نہیں مانتے۔معزز جج نے کہا کہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ ہم نے پاکستان کیسے چلانا ہے، طاغوتی قوتوں نے ملک کا مستقبل طے کرنا ہے یا پارلیمنٹ نے؟ کیا بنیادی حقوق بھی محض زیبائشی چیزیں ہیں؟بعد ازاں عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی 11 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام

پشکان (ویب ڈیسک )بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب پشکان کے سمندر سے پکڑی گئی ایک نایاب مچھلی کو 11 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کردیا گیا۔ماہی گیر ذرائع کے مطابق مقامی طور پر یہ مچھلی ‘سووا’ (sowa) اور ‘کِر’ (kir) کے نام سے مشہور ہے جو پشکان کے سمندر سے ایک مقامی ماہی گیر نے دور روز قبل پکڑی تھی۔اس مچھلی کا وزن تقریباً 41 کلوگرام تھا، جو اپنے سینے اور معدے میں پائے جانے والے ایک خاص مادےکی وجہ سےنایاب سمجھی جاتی ہے اور جسے جراحی کے لیے مخصوص ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مچھلی کو کراچی کی ایک فشنگ کمپنی نے گوادر جیٹی پر نیلامی میں خریدا، جس کی قیمت تقریباً 11 لاکھ 48 ہزار روپے لگائی گئی۔ماہی گیر ذرائع کے مطابق یہ مچھلی اس لیے نایاب ہے کیوں کہ یہ ماہی گیروں کے جال میں شاذو نادر ہی پھنستی ہے، تاہم موجودہ سیزن میں چونکہ یہ مچھلی انڈے دینے ساحل پر آتی ہے تو ماہی گیروں کے جال میں پھنس جاتی ہے۔’سووا‘ یا ’کِر‘ نامی اس مچھلی کے بارے میں گوادر اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں ایک تاثر عام ہے کہ جس ماہی گیر کے جال میں یہ مچھلی پھنس جاتی ہے، اس کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔ماحولیاتی ماہر اور گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار عبدالرحیم کے مطابق گزشتہ سال اسی نسل کی دس سے زائد مچھلیاں پکڑی گئیں جو ایک کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئی تھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقامی ماہی گیروں سے یہ مچھلی خرید کر کراچی لے جائی جاتی ہے، جہاں اس کے مزید اچھے دام ملتے ہیں۔

” روز روز کی بک بک “ سے تنگ لاہوری شوہر نے 2 بیویوں کو اگلے جہان پہنچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو موت کی نیند سلا دیا۔لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر ریاست عرف جگا نامی شخص نے اپنی 2 بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نسرین اور بشرا بی بی کی شادی ریاست نامی شخص سے ہوئی تھی، قتل کی لرزہ خیز واردات سے قبل دونوں بیویوں اور شوہر کے درمیان گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے غصے میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بیویاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔