Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • پولینڈ نے روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت کے بعد لڑاکا طیارے فوری طور پر روانہ کر دیے
    • ایرانی عہدیدار نے امریکا کی قیادت میں علاقائی سلامتی مکالمے پر تنقید کی
    • اسرائیلی اپوزیشن کی خارجہ پالیسی کے انداز میں تبدیلی کا اشارہ، مگر اصل پالیسی برقرار
    • ابرار احمد نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگز میں ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا
    • سعودی کرکٹ اور پی سی بی کا جدہ میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مفاہمتی معاہدہ
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت نے پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دیدی

    By Daily Khabrainنومبر 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ نے پاکستان کی تجویز مانتے ہوئے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دے دی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کرتار پور سرحد کھولنے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے کرتار پور منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت بھارت پاکستان کی سرحد تک اپنی حدود میں سکھ یاتریوں کے لیے سڑک تعمیر کرے گا۔کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبہ 3 سے 4 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس سے سکھ یاتری سال بھر باآسانی ننکانہ صاحب جاسکیں گے۔یا رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مودی سرکار کو باور کرایا گیا تھا کہ پاکستان کرتارپور سرحد کھولنے پر راضی ہے اور اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرتار پور سرحد کھولنے کے حوالے سے پاک بھارت سفارتی رابطے بھی شروع ہوگئے، بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کرتار پورہ کوریڈرور کھولنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کرتار پور کے حوالے سے مو¿قف خوش آئند ہے۔یاد رہے کہ ضلع نارووال میں واقع کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل علاقہ ہے جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور یہیں گردوارے میں ان کی قبر بھی ہے۔سکھ یاتریوں کو کرتارپور تک پہنچنے کے لیے پہلے لاہور اور پھر تقریبا 130 کلو میٹر کا سفر طے کر کے نارووال پہنچنا پڑتا تھا جب کہ بھارتی حدود سے کرتارپور 3 سے 4 کلو میٹر دوری پر ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے کہا تھا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سرحد کھولنے کے حوالے سے ایک نظام وضع کیا گیا ہے تاہم اس کا انحصار بھارت کے ردِعمل پر ہے۔پاکستان اور بھارت کی حدود میں راہداری کی تعمیر کے بعد سکھ یاتری براہ راست کرتارپور پہنچ سکیں گے۔کرتارپور کا سرحدی راستہ کھولنے سے متعلق بھارت میں اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب بھارتی سابق کرکٹر، کامیڈین اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد واپس بھارت جا کر بیان دیا۔سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان فوج کے سربراہ نے انہیں گلے لگا کہ کہا کہ وہ امن چاہتے ہیں اور آئندہ برس بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کی سرحد کھول دیں گے، جس پر بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سدھو کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے

      وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے

      جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.