بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ اس لیے نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ان کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سیاست ان کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی خواہش کے باوجود ایسے دورے نہیں کر پاتے۔ دلجیت کے مطابق وہ عام طور پر سیاسی معاملات سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اور اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے فن اور کام پر مرکوز رکھتے ہیں۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگیاں نہ صرف سفارتی تعلقات بلکہ ثقافتی اور عوامی روابط کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

