ڈھاکا(این این آئی)بنگلا دیش نے جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے پہلے جوہری ری ایکٹر نے کامیابی سے ابتدائی جوہری عمل شروع کر دیا، اس پیش رفت کے بعد بنگلا دیش جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہونے کے مزید قریب پہنچ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی تعاون سے تعمیر کیے جانے والے روپ پور جوہری بجلی گھر کے پہلے ری ایکٹر نے 11 اکتوبر 2026 کو ابتدائی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت بنگلا دیش کے لیے اس لیے اہم ہے کہ ملک کی بجلی کی ضروریات بڑی حد تک قدرتی گیس اور دیگر ذرائع سے پوری ہوتی ہیں، اب جوہری توانائی کی شمولیت سے توانائی کے شعبے میں ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
