Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
    • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کامرس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب (BOP) نے نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے لیے 17 ارب روپے کی سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ سہولت کی مالی تکمیل (Financial Close ) کا سنگِ میل عبور کرلیا
    ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ دستخطی تقریب میں منصوبے کے اسپانسرز، انتظامیہ اور شریک مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔ یہ فنانسنگ اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل تیسرے درجے کے علاج کے ہسپتال اور اس سے منسلک ایک فیڈر کلینک کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائے گی۔ نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کا پہلا اور واحد ہسپتال ہے جسے امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ سے وابستگی حاصل ہے۔ منصوبے میں اسپانسرز کی جانب سے 11.5 ارب روپے کی ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 28.5 ارب روپے ہے۔ یہ پاکستان میں کسی نئے سرے سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کے لیے سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کی جانے والی پہلی سہولت ہے، جو صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کی فراہمی میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔ بینک آف پنجاب نے اس سہولت کی تشکیل اور انتظام میں انٹر کریڈیٹر ایجنٹ کا کردار ادا کیا، جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر جوائنٹ مینڈیٹڈ لیڈ ایڈوائزر اینڈ ارینجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے شریک ارینجر کی حیثیت سے حصہ لیا، جبکہ پیئر انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے سنڈیکیٹ کے مالیاتی اداروں کے طور پر فنانسنگ میں شرکت کی۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے5.8 ارب روپے کی فنانسنگ کا عزم پاکستان کے شعبہ صحت کے لیے اس منصوبے کی اہمیت پر بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ظفر مسعود نے کہا: صحت کی اہمیت ہم سب کی زندگیوں سے جڑی ہے۔ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ہم میں سے ہر شخص نے اپنے یا اپنے کسی عزیز کے علاج کے لیے طبی سہولت کی ضرورت محسوس کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک معیاری ہسپتال اور ماہر ڈاکٹر کس طرح زندگی میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نووا کیئر ہمارے لیے محض ایک فنانسنگ ٹرانزیکشن سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ اُن لوگوں کی دیکھ بھال، عزتِ نفس اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری ہے جنہیں یہ ہسپتال طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

      چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی

      پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.