بہتری کیلئے خود احتسابی کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ‘ نعمان اعجاز

لاہور (شوبزڈےسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب تک خود احتسابی کے مراحل سے نہیں گزریں گے کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں آسکتی ،تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں اصلاح کا پہلو ہو ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ لکھنے والے موجودہ زمانے کے مطابق ضرور کردار لکھیںلیکن اس میں اپنی نئی نسل کو سبق بھی ملنا چاہیے ۔پی ٹی وی کے ڈراموں میں ہرطبقے کےلئے اصلاح کا پہلو ہوتا تھا اور ہم نے اس کے اثرات بھی دیکھے ہیں۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور میں بہترین سے بہترین رائٹر ،ڈائریکٹر اور اداکار موجود ہیں مگر ان کی صلاحیتوں سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے اس کےلئے سوچ بچار کرنے کی ضرور ت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں منفی اور حسد نہ ہو تو یہی تنقید دوسرے شخص کےلئے نصیحت اور اس کی غلطیوں کی نشاندہی کا سبب بن سکتی ہے ۔

ایک ارب ڈالر آج پاکستان کو مل جائینگے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سعودی عرب سے امداد کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم (آج)پیر تک حاصل کرلے گاجس سے ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں(آج) پیر 19 نومبر تک پہنچ جائےگی۔انہوںنے کہاکہ مجھے میرے سعودی ہم منصب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے ¾امداد کا دوسرا اور تیسرا حصہ اگلے 2 ماہ میں موصول ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی در آمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملنا شروع ہوجائے گی تاہم وزیر خزانہ جنہوں نے موجودہ بیلنس آف پیمنٹ کے بحران کا اس امداد اور چین سے ملنے والی امداد سے پورا ہونے کا عندیہ دیا تھا، نے چین سے ملنے والی امداد کے حوالے سے نہیں بتایا۔انہوںنے کہاکہ یہ چین کی جانب سے ملنے والی بے مثال امداد ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس کی تفصیلات کو عیاں نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تفصیلات نہیں بتاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی واحد وجہ ہماری معیشت میں تیزی لانا اور کسی خلا کو پر کرنے کے لیے کسی قرض کی جانب نہ جانا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قرض کی شرائط پر نہیں بلکہ وسیع معاشی اصلاحات پیکج‘ پر بات کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا پاکستان کےلئے فنڈنگ کوٹہ تقریباً 6 سے 6.5 ارب ڈالر کا ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کی پہلے سال کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اخراجات کو کم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے گئے ہیں ¾ ہم جون 2019 تک موجودہ خسارے کو کم کرکے 12 ارب ڈالر تک لے جائیں گے اور کمی تقریباً 7 ارب ڈالر کی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پیکج، بیلنس آف پیمنٹ کے خلا کے چھوٹے سے حصے کو پورا کرنے میں مدد دےگا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاونت حاصل کر کے معیشت کو سیدھی سمت لے جانے پر کوئی دو رائے نہیں ¾مسئلہ صرف بوجھ بڑھنے کا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ ہماری سمت واضح ہے کہ ہم بوجھ صرف زیادہ آمدن والے افراد پر ہی ڈالیں گے۔انہوںنے کہاکہ دونوں اطراف سے معاہدے کے بنیادی حقائق اور فریم ورکس کا تبادلہ ہوچکا ہے ¾میں معاشی معاملات کے حل کےلئے آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپنا چاہوں گا۔نجکاری کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس بنیادی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات پر دو رائے نہیں کیونکہ ان کی حکومت نے 50 سے 60 سرکاری کمپنیوں میں سے 7 کی نشاندہی کی ہے جنہیں نجکاری کی جانی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ایل این جی کمپنی کی بھی نجکاری کردی گئی تو اس کا اثر گزشتہ حکومت کے نجکاری پروگرام سے زیادہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تاہم اس کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو ملز کو پوری طرح سے چلانے کے لیے 45 دن میں جامع حکمت عملی تیار کرنے کا کہا ہے۔

فیض کی 34 ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

جہانیاں (آن لائن) اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی 34ویں برسی 20نومبر منگل کو منائی جائے گی برسی کے سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات اور مقررین اس انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ فیض احمد فیض 13فروری1911ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے وہ علامہ اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کے عظیم شاعر تھے۔ فیض احمد فیض کی شاعری میں نقش فریادی، دست سبا، نسخہ ہائے وفا، زنداں نامہ، دست تہہ سنگ، سر وادی سینا، میرے دل میرے مسافر اور دیگر قابل ذکر ہیں فیض احمد فیض20نومبر 1984ءکو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آئی ایم ایف کی 150 ارب کے مذید ٹیکس لگانیکی کی شرائط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں بجٹ خسارہ کمکرنے اور آمدن میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے اضافی ریونیو کے لیے 150 ارب روپے سے زائد کے مزید نئے ٹیکس لگانے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی مزید ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے 70 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا، اس کے علاوہ مزید لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے جب کہ بجلی، گیس پر سبسڈی میں مزید کمی اور بجلی کی قیمتوں کا یکساں ٹیرف متعارف کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

پریانکا چوپڑا کے ہونےوالے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا

ممبئی(شوبزڈےسک) سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونز اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔ اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔ دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔ نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔نک جونز نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا چوپڑا بھارتی ریاست جودھ پور کے امید بھون پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس پ±ر تعیش پیلس کے ایک رات کا خرچہ 43 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

نامور گلوکار ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ گلوکاری پر بھی دوبار ہ توجہ دینا شروع کردی

لاہور (شوبزڈےسک) نامور گلوکار ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ گلوکاری پر بھی دوبار توجہ دینا شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد اب ابرار الحق ایک بار پھر شوبز سر گر میوں میں حصہ لے رہے ہیںا ور اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنی فلاحی تنظیم سہار ا فار لائف کو بھی مزید فعال بنا رہے ہیں جسکے لیے آجکل اپنے دفتر میں وقت دے رہے ہیں جبکہ گلوکاری کے حوالے سے بھی ابرار الحق کو جہاں سے بھی پیشکش ہو رہی ہے وہ وہاں جاکرپر فارم کر رہیں ۔

حاجی عبدالوہاب 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں کس نمبر پر تھے ، جان کر آپ بھی فخر محسوس کرینگے

لاہور (آن لائن) پاکستان میں رائے ونڈ کے مقام پر ہونے والے سب سے بڑے دینی اجتماع تبلیغی جماعت کے امیر 96 سال کی عمر میں گزشتہ روز جہان فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم ممتاز عالم دین اور مفکر تھے۔ 1922 میں انڈیا کے شہر دہلی کے علاقے سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد تحصیل دار ملازم ہو گئے۔ جوانی میں حاجی عبدالوہاب مجلس احرار کے سرگرم رکن بھی رہے حاجی عبدالوہاب کا تعلق راجپوت کی راﺅبرادری سے تھا۔ پاکستان میں حکومت اختیار کرنے کے بعد 1944 کو انڈیا گئے مرکز نظام انڈین اولیاءمیں مولانا الیاس کا ندھلوی سے ملاقات کی۔ آپ نے تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپ مولانا یوسف اور مولانا انعام الحسن کے ساتھ بھی رہے۔ آپ نے تبلیغ اور دعوت کی محنت کےلئے نرکری چھوڑ دی تھی۔ آپ نے دین کی خدمت کےلئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر مقرر ہوئے۔ آپ 500 بااثر مسلم شخصیات میں 10 ویں نمبرپر تھے۔

سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں، سیف علی خان

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بیٹی سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”کافی ود کرن“کے چیٹ شو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان 4 سال کی عمر سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکار نے ایک واقعہ کاذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ جب وہ سارہ کے ہمراہ ورلڈ ٹوور پر تھے تو شکاگو میں ایشوریا رائے کےکنسرٹ کے دوران سارہ نے ایشوریا کی اداکاری پر ہجوم کے رد عمل کو دیکھ کر میری طرف دیکھا اور کہا کہ یہ وہ ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں۔
،یہ ہی میری دنیا ہے جہاں میں رہنا چاہتی ہوں۔سیف کا کہنا تھا یہ 20 سال پہلے کی بات ہے لیکن سارہ نے اپنا ذہن نہیں بدلا۔

میگھا کے گانے ”سب کا اﷲ مالک ”کے ٹیزر نےعوامی توجہ حاصل کر لی

لاہور(شوبزڈےسک) گلوکارہ میگھا کے پہلے گانے ”سب کا اللہ مالک ”کے ٹیزر نے بھر پور عوامی توجہ حاصل کر لی جبکہ ویڈیو اور آڈیو گانا بھر پور طر یقے سے ریلز کر نے کی حکمت عملی بھی تر تیب دینا شروع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادکاری کے بعد گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے والی گلوکارہ میگھا نے اپنے پہلے ویڈیو گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پرجاری کر دیا ہے جس میں انکے ساتھ نامور ماڈل ڈولی بھی بطور ماڈل کر رہی ہے اور اس کو بھر پور عوامی توجہ مل رہی ہے اور اسکے بعد اب بہت جلد گانے کو ریلز کیا جائیگا جسکے حوالے سے لاہور میں اہم تقر یب منعقد ہوگی جس میں شوبز فنکاروں سمیت دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔

انگلش ٹیم 17برس بعد سری لنکامیں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

کینڈی(سی پی پی) جیک لیچ اور معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلینڈ نے 17 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2001 میں آئی لینڈرز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، میزبان سری لنکن ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لیچ نے 5 اور معین نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، جوروٹ کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو کینڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 226 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 75 رنزیں درکار تھیں لیکن انگلش باﺅلرز نے حریف بلے بازوں کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور پوری ٹیم 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح انگلینڈ نے نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی جیت لی، ڈکویلا 35، پشپاکمارا ایک اور کپتان سرنگا لکمل بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، لیچ نے 5، معین علی نے 4 اور عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔