تازہ تر ین

انگلش ٹیم 17برس بعد سری لنکامیں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

کینڈی(سی پی پی) جیک لیچ اور معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلینڈ نے 17 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2001 میں آئی لینڈرز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، میزبان سری لنکن ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لیچ نے 5 اور معین نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، جوروٹ کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو کینڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 226 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 75 رنزیں درکار تھیں لیکن انگلش باﺅلرز نے حریف بلے بازوں کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور پوری ٹیم 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح انگلینڈ نے نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی جیت لی، ڈکویلا 35، پشپاکمارا ایک اور کپتان سرنگا لکمل بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، لیچ نے 5، معین علی نے 4 اور عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain