افغانستان میں طالبان اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکا کا اعتراف

اوٹاوا(ویب ڈیسک) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ 17 سالہ جنگ کے بعد بھی ا±ن کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں لگی لپٹی بات کرنے کے بجائے طالبان کی مضبوط پوزیشن کو تسلیم کرلینا چاہیے اور فوجی ا?پریشن کے ساتھ ساتھ معاشی دباو? اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوششیں کرنی چاہئیں۔امریکی جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر طالبان بات چیت کے لیے تیار ہوجائیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔ اس حوالے سے مثبت پیشرفت کے خواہاں ہیں تاہم اس میں کافی وقت لگے گا۔جنرل جوزف نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہونے والے افغان بلدیاتی الیکشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اب ہماری نگاہیں ا?ئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں، جمہوری عمل جاری رہنے کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں۔جنرل جوزف کا طالبان کے حوالے سے لچک دار رویہ اس وقت سامنے آیا ہے جب افغان مذاکرات کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کے وفد، متحدہ عرب امارات اور سعودی حکام کے ساتھ دوسری اہم ملاقات دبئی میں کی اور گزشتہ روز ہی کابل لوٹے ہیں۔

کراچی میں مشتعل افراد کا انسداد تجاوزات ٹیم پرحملہ، افسر نے بھاگ کر جان بچائی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کردیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو ا?ج صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراو¿ کردیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔کے ایم سی کی مدد کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی تاہم وہ کچھ نہ کرسکی جب کہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔
حملے کے بعد کے ایم سی نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے، اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم ہیوی مشینری کے ہمراہ صدر میں موجود ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرضہ دینے کیلئے پاکستان کو سخت شرائط پیش کر دیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں اپنے مطالبات کی فوری منظوری تک قرض کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ سب مطالبات فوری ماننا ہوں گے، بصورت دیگر قرضے کی فراہمی کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے چار شرائط پیش کی ہیں جس میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کمی پر قابو پائے اور مستقبل میں 4100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کا طریقہ کار بتانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کنٹرول نہ کی جائے، اس کا تعین مارکیٹ کو کرنے دیا جائے جب کہ تیسری شرط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنا مالی خسارہ کم کرنے کے اقدامات واضح کرے اور پہلے 4 ماہ میں 150 ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ پورا کرنے کا طریقہ کار بتایا جائے۔وفد کی چوتھی شرط کے مطابق توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے اور مستقبل میں یہ قرضہ نہ بنے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کی اس یقین دہانی کو مسترد کر دیا کہ بہتر گورننس اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے مالی خسارہ اور ریونیو وصولی کا ہدف پورا کر لیا جائے گا، تاہم مذاکرات اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔

پاکستان کے شاہجہاں خان نے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے شاہجہاں خان نے پی ایس اے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔شاہجہاں خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔شاہجہاں خان نے ہنرک مسٹونین کو بیسٹ آف فائیو مقابلے میں دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا۔شاہجہاں نے اس فتح کے ساتھ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ فروری 2019 میں شکاگو میں منعقد ہو گی۔شاہجاں خان کا کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کھیلنا میرے لیے خواب ہے۔عالمی اسکواش رینکنگ میں 105 ویں نمبر پر موجود شاہجہاں خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔کینیڈا اوپن اسکواش میں کامیابی سے شاہجہاں خان کی ریننگ میں بہتری کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے آپریشن کے نام پر آج مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ریبان میں گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ احتجاج کے پیش نظر مختلف علاقوں میں فوج کے ساتھ پیرا ملٹری، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار الرٹ کردیے گئے ہیں۔

رنویر اور دپیکا اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا اور رنویر سنگھ آج صبح اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے۔اٹلی کے خوبصورت ترین پرفضا مقام لیک کومو میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔شادی کے بعد نیا جوڑا جب ممبئی چیئرپورٹ پہنچا تو دونوں کو سیکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے نکالا گیا، دونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے زیب تک کر رکھے تھے۔رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا، اس سے قبل اٹلی میں شادی کی تقریبات کے دوران کیمروں کو دور رکھا گیا تھا۔دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کے لیے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے۔یاد رہے کہ 32 سالہ دپیکا اور 33 سالہ رنویر کی جوڑی پہلی مرتبہ سنجلے لیلا پھنسالی کی فلم ‘رام لیلا’ میں منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد اس جوڑی نے سال کی بلاکس بسٹر فلم ‘پدماوتی’ میں بھی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پاکستان کا ہر کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوکر اپنی غلطی سے آؤٹ ہوا ہے، بابر اعظم

ابوظہبی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوکر اپنی غلطی سے آو¿ٹ ہوا ہے۔بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 62 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوکر اپنی غلطی سے آو¿ٹ ہوا ہے کیوں کسی نے اننگز کو لمبا کرنے کی کوشش نہیں کی اور کھلاڑی پچ کی وجہ سے نہیں اپنی غلطی سے آو¿ٹ ہوئے۔بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں سنچری بنانے کیلئے پر عزم تھا لیکن ساتھی آو¿ٹ ہوتے رہے پھر میں بھی آو¿ٹ ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک روزہ میچز میں ضرور اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کپتان اور کوچ مجھے جو رول اور پوزیشن دیتے ہیں، اسی پر کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلد سے جلد آو¿ٹ کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ابھی تک پچ کا رویہ سلو ہےجو کہ مزید سلو ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹ حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس وقت ابوظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کیلئے برابر مواقع ہیں لیکن ہمیں تیسرے دن بیٹنگ میں مزید اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں دو وکٹیں لینے کے لمحات خصوصی طور پر یادگار تھے، سرفراز احمد اسپین کو اچھا کھیلتے ہیں اور ان کی پہلی وکٹ یادگار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسپنر کی حیثیت سے مجھے چیلنج کرنا اچھا لگتا ہے، ہمیں اس ٹیسٹ ا?خری اننگز میں بولنگ کرنا ہے جس کیلئے تیار ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں کی پچ میں ٹرن زیادہ ہے جب کہ نیوزی لینڈ میں گیند کو باو¿نس ملتا ہے، سلو وکٹ پر درست پیس پر بولنگ کرنا ہوتی ہے۔یاد رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم 227 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئی اور قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے جب کہ پاکستان کو 18 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

دبئی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے دبئی کے کراو¿ن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

نئے پاکستان کا نام لیکر پرانے کو تباہ کرنے والوں کا راستہ روکیں گے: بلاول

گلگت(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نام لے کر پرانے پاکستان کو تباہ کرنے والوں کا راستہ روکیں گے اور انہیں پاکستان کو ان کی تجربہ گاہ بننے نہیں دیں گے۔گلگت کے پولو گراو¿نڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، انتخابات میں سبز باغ دکھائے گئے جو لوگوں کو یاد ہیں لیکن یہ خود بھول گئے ہیں۔بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اِنہیں لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے فرصت ملے تو معیشت کی طرف توجہ دیں، ابھی 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے 100 سے زیادہ یو ٹرن لے چکے ہیں، جو قرض مانگنے پر خودکشی کو ترجیح دیتے تھے وہ قرض ملنے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دس روپے کی روٹی، 15 روپے کا نام یہ ہے نیا پاکستان، واہ رے عمران خان، آج ملک سنگین بحران سے گزر رہا ہے اور قیادت کا بحران ہے، تو تو میں میں کے سوا کوئی لفظ نہیں آتا یہ ملک کو معاشی بحران سے کیا نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر ایک تاریک دور مسلط کردیا گیا ہے، معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے اور یہ تالیاں بجا رہے ہیں کہ ہم نے ملک فتح کرلیا چاہے وہ دھاندلی سے ہی کیوں نہ ہو، پاکستان کو ان کی تجربہ گا نہیں بننے دیں گے، ہم سرزمین کی آئینی حیثیت اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ضد اور انا ختم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشاورت، برداشت، اظہار رائے اور پارلیمانی ادب نہیں چلے گا، یہاں وہی ہوگا جو خان صاحب فرمائیں گے اور وہی چلتا رہے گا جو کنٹینر پر ہوتا رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری جدوجہد عوام کی حاکمیت کی جدوجہد ہے، میرا اس وادی کے ساتھ تین نسلوں کا رشتہ ہے، شہید بھٹو اور بی بی نے جو رشتہ نبھایا وہ نبھانے کا وعدہ کرتا ہوں، پاکستان کی مضبوطی اور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا کہ گلگت میں شہید بی بی نے سول سیکریٹریٹ قائم کیا، عدالتی اصلاحات کیں لیکن پچھلی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی خودمختاری پر حملے جاری رکھے۔

خشوگی کو سعودی ولی عہد کے حکم پر قتل کیا گیا، سی آئی اے کا الزام

واشنگٹن، ریاض (اے این این) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی آئی اے نے خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے بعد کانگریس سمیت امریکی انتظامیہ کے مختلف اداروں کو بریفنگ دی کہ اس کے تجزیے کے مطابق اس قتل میں سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہے۔ ادھر سعودی حکومت کا موقف ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں جب کہ وائٹ ہاس اور امریکی محکمہ خارجہ دونوں نے اس خبر پر اپنا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔یہ امریکا کا پہلا واضح تجزیہ ہے جس میں صاف صاف اس واقعے میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے۔ واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی خاتون ترجمان نے سی آئی اے کے اس مجوزہ تجزیے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔