پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی ہے۔سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی کے پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب شرکت کریں گے جب کہ خاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی ہے۔سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی کے پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب شرکت کریں گے جب کہ خاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی۔

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اعلان کردہ ٹیم میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ فائنل فہرست کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی رائے بھی لی گئی جب کہ دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبینیشور میں ہورہا ہے۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی۔ ملایشیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔ قومی ٹیم یکم جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کی 21 نومبر کو روانگی طے ہے۔واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی۔ 2014 میں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔ حسن سردارمنیجر، توقیر ڈار ہیڈ کوچ اور ریحان بٹ اور دانش کلیم بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 21 نومبر کو روانہ ہو گی۔

چند افراد نے ایک فلم کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی سختی دکھائی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ”ٹھگس آف ہندوستان “میں جلوہ گر ہوئے، اس فلم سے ان کے مداحوں کو بہت سی امیدیں وابستہ تھی، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔فلم کی ناکامی کے حوالے سے بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں کافی دکھی ہوں، جب ایسا میرے ساتھ ہوا تھا تب میں اتنا اداس نہیں تھا، لیکن اب مجھے کافی افسوس ہورہا ہے، ایسے کئی افراد ہیں جنہوں نے سینما کے لیے بہترین کام کیا، عامر خان اور امیتابھ بچن ان ہی لوگوں میں سے ہیں، ایک فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی، ہم میں سے کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے ۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’گزشتہ 10 سالوں میں اگر کسی نے ہندی سینما میں سب سے بہترین کام کیا تو وہ عامر خان اور امیتابھ بچن ہیں، تو اگر ان کی ایک فلم آپ کی ان توقعات پر پوری نہیں اتری، آپ جس کی آپ امید کررہے تھے، تو کیا آپ ان سے ان تمام کام کا کریڈٹ بھی واپس لے لیں گے؟ میرے خیال سے کچھ لوگوں نے ایک فلم کے معاملے پر کچھ زیادہ سختی دکھائی، لیکن وہ سب بہترین فنکار ہیں جو اس سے بہتر ابھر کر سامنے آئیں گے‘۔کنگ خان کے مطابق ’میں عامر کو گزشتہ 20 سال سے جانتا ہوں، ایسی کوئی فلم نہیں جس میں اس نے اپنا بہترین کام نہ دیا ہو، اور اگر کوئی ہے جو عامر سے بہتر کام کرسکتا ہے وہ امیتابھ بچن ہیں، اس عمر میں ایسا کام اور ایسا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے‘۔اس فلم میں عامر اور امیتابھ کے ساتھ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کی ریلیز سے قبل تجزیہ کاروں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوگی، تاہم ریلیز کے بعد سامنے آنے والے ریویوز نے اس کی کمائی کو بری طرح متاثر کیا۔بھارتی تجزیہ کاروں نے عامر خان کی فلم کو منفی ریویوز دینے کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی، ہدایت کار وجے کرشنہ اچاریا اور پوری کاسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نے اپنی ریلیز کے پہلے روز تو 50 کروڑ بھارتی روپے کمائے تاہم، اگلے ہی دن سے اس کی کمائی متاثر ہونا شروع ہوگئی۔تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی جانے والی اس فلم نے اب تک 150 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم کمائی کی ہے جس کے ساتھ ہی اس فلم کا شمار رواں سال کی فلاپ فلموں میں ہوچکا ہے۔

شادی سے قبل حاملہ ہوچکی تھیں

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے رواں سال 10 مئی کو اپنے دوست اور ساتھی اداکار انگت بیدی سے خفیہ شادی کی تھی، جس کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ نے اس لیے جلد اور خفیہ شادی کی کیوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔تاہم نیہا اور ان کے شوہر، دونوں نے ہی اس خبر کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔تاہم چند ماہ بعد ہی ان دونوں نے اعلان کیا کہ ان کے گھر اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔اور اب خود انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اور نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے ہی کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔انگت بیدی اپنی اہلیہ کے شو نو فلٹر نیہا میں مہمان بن کر شریک ہوئے۔اس دوران نیہا نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے اور ان کے والدین کو شادی کے لیے کیسے منایا۔اس پر انگت بیدی نے بتایا کہ میں نے بس یہی کہا کہ ہم والدین بننے والے ہیں، پہلے سب حیران ہوگئے پھر بہت ڈانٹ پڑی‘۔اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہورہا تھا کہ وہ ایسی خبر سننے کے لیے تیار نہیں تھے، انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ تم ماں بننے والی ہو‘۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے خود بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کو اس لیے خفیہ رکھا کیوں کہ وہ خوف زدہ تھی کہ انہیں انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔خیال رہے کہ نیہا اور انگت کی شادی رواں سال 10 مئی میں ہوئی تھی۔ان کی شادی کی تقریب میں فیملی کے ساتھ صرف قریبی دوست موجود تھے۔دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ کیا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دیا۔

پی بی 26 کوئٹہ میں کامیاب امیدوار کی افغان شہریت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 26 کوئٹہ کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔پی بی 26 کوئٹہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم کامیاب امیدوار احمد علی کرد کی افغان شہریت کی بنا پر نااہلی کے باعث دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر عبدالغفار سومرو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق احمد علی کرد افغان شہری ہیں۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ جیتنے والے امیدوار کی نااہلی کی صورت میں رنر اپ کو کامیاب قرار دیا جائے اس لیے پی بی 26 کوئٹہ میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔خیال رہے کہ احمد علی کرد نے 2018 کے عام انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور کامیاب قرار پائے تھے۔ احمد علی کرد کی الیکشن میں کامیابی کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ افغان شہری ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بھی نہیں ہے۔

’’ میں اب انسانی گوشت کھا کھا کر تنگ آگیا ہوں‘‘ پولیس اسٹیشن میں داخل ہو کر آدمی نے تھانے دار سے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کی ہوائیاں اُڑ گئیں

کیپ ٹاو¿ن (ویب ڈیسک ) انسان کے اندر قدرت نے فطری طور پر یہ احساس رکھا ہے کہ وہ دوسرے انسان کی تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ آپ کسی کو درد سے کراہتے دیکھیں، کسی کا خون بہتا دیکھیں، تو فطری طور پر بے قراری محسوس کرنے لگتے ہیں، مگر یہ کیسا انسان ہے جو اپنے جیسے انسانوں کے جسم کے ٹکڑے کر کے انہیں کھا رہا تھا۔ اور ذرا تصور کیجئے کہ اس نے کتنے انسانوں کا گوشت کھایا ہو گا کہ بالآخر اس کام سے اکتا کر خود ہی پولیس کے پاس جا پہنچا۔ پولیس کانسٹیبل ریان نشالی نے بتایا کہ ” جب وہ شخص اندر داخل ہوا تو لڑکھڑا رہا تھا اور بولنے کے انداز سے بھی نفسیاتی مریض نظر آرہا تھا۔ اس نے ایک تھیلا میری میز پر رکھا اور کہنے لگا ’ میں انسانوں کا گوشت کھا کھا کر تنگ آچکا ہوں۔ اب میں اسے مزید نہیں کھا سکتا‘۔ پھر اس نے تھیلا کھولا اور اس میں سے ایک انسانی ہاتھ نکال لیا۔ یہ منظر یہ دیکھ کر خوف سے ہمارے رونگٹے کھڑے ہوچکے تھے۔ اس تھیلے میں مزید انسانی اعضا بھی تھے۔ اس کے تھیلے میں ایک زنانہ جوتا بھی تھا اور اس میں سے ناقابل برداشت بدبو آرہی تھی۔“ کانسٹیبل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ”موباتھا نامی اس شخص سے تفتیش کی گئی اور وہ ہمیں اپنے مکان پر لے کر گیا۔ یہ ایک کمرے پر مشتمل چھوٹا سے روایتی دیہاتی مکان تھا جو گاو¿ں سے کچھ دوری پر الگ تھلگ واقع تھا۔ وہ ایک برتن ا±ٹھا کر میرے پاس لایا جس میں انسانی کان اور جبڑے رکھے ہوئے تھے۔ پھر ایک بالٹی ا±ٹھا کر لایا جس میں آنتیں اور کچھ دیگر جسمانی اعضاءتھے۔“قریبی علاقے سے کچھ عرصہ قبل 24سالہ لڑکی زنیلے ہاشواو¿ لاپتہ ہوچکی ہے اور ابتدائی تفتیش ظاہر کرتی ہے کہ اسے بھی یہ شخص کھا چکا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے خواب میں اس کے بزرگ ہدایت کرتے تھے کہ وہ انسانی گوشت کھائے اور انسان کا خون پیئے۔ اس کا مکان گاو¿ں سے کچھ دوری پر الگ تھلگ واقع ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوسکا کہ وہ کس قسم کی سفاکانہ حرکات کر رہا تھا۔ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نظر نہیں آتی تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم کی  نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔لاہورہائیکورٹ میں لائیرزفاو¿نڈیشن فارجسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوروزیراعظم عمران خان نیازی کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، نوازشریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کواکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اوربیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جب کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پردھاوا بولا اورگیٹ توڑے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل اور 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔

ریاض چند روز میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر جاری کردے گا، سعودی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے اسلام آباد کو 3 ارب ڈالر سعودی امداد کی پہلی قسط آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔سعودی سفیر نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن لانے کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے گا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سعودی حکومت، پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی درآمد پر تاخیری ادائیگی کی سہولت بھی دے گی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنیاں، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اس امداد کے علاوہ سعودی عرب، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ ہم کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔’اس کے علاوہ نواف سعید المالکی نے سلطنت کی جانب سے ریکوڈک کے سونا اور تانبے کے مائننگ منصوبے میں سرمایہ کاری کا بھی اشارہ دیا۔واضح رہے کہ کئی ہفتے کی قیاس آرائیوں کے بعد گزشتہ ماہ سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے بیل آو¿ٹ پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے معاہدوں پر دستخط ریاض میں سالانہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ہوئے تھے۔پاکستان، سعودی عرب سے یومیہ ایک لاکھ 10 ہزار بیرل خام تیل درآمد کرتا ہے، جس کی موجودہ قیمت کے حساب سے سالانہ مالیت 3 ارب ڈالر بنتی ہے۔

تمھارا بابا کہیں نہیں گیا میری بچی۔۔۔! ڈاکٹر عامر لیا قت کا رقت آمیز ٹویٹ

کراچی(نیٹ نیوز)عامر لیاقت نے شہید ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ٹویٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ہے ۔ طاہر داوڑ کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بابا کی تصویر اٹھائے ان کی آمد کی منتظر ہے اور دعا کر رہی ہے کہ میرے بابا جلد گھر واپس لوٹ آئیں لیکن ننھی کلی اس ظالم دنیا سے واقف نہیں۔داوڑ شہید کی ننھی بیٹی کی اس تصویر نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہید کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنے و الد کو کتنا یاد کر رہی ہے۔اس موقع پر اس بچی کو دلاسہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے انتہائی دکھ بھرا ٹویٹ کر ڈالا۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میری بچی! ہمیں معاف کردینا ہمیں معاف کردینا کہ ہم وطن سے انتہا پسندی کے بیج ختم کرتے ہوئے تمہیں آنسو سے دے بیٹھے ہمیں معاف کردینا کہ چھلنی ماں کے اینے کو مزید چھلنی کرنے والوں نے تم سے تمہارا بابا چھین لیا ہمیں معاف کردینا کہ ہم خوارج کے خونی پنجوں سے تمہارے بابا کو نہ بچا سکے انہوں نے اس بچی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میری بچی! تمہارا بابا کہیں نہیں گیا دیکھو تم ہی نے تو اسے سینے سے لگا رکھا ہے اب تم بڑی ہوگئی ہو پہلے بابا سینے سے اپنے گڑیا کو لگاتے تھے اب گڑیا نے بابا کو کس کے چمٹا رکھا ہے بابا اب روز خواب میں آئیں گے تم جلدی سو جانا اور دیکھو آنسوں کی بہتی دھارا میں کہیں کھو نہ جانا۔