تازہ تر ین

پاک کیویز فیصلہ کن ٹیسٹ آج دبئی میں شروع ،سرفراز سیریزجیتنے کے لئے پر عزم

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین 3ٹیسٹ میچوںکی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ (آج)پیر سے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت صبح11بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1سے برابر ہے۔فیصلہ کن میچ سے قبل گرین شرٹس نے بھرپورپریکٹس کی،بیٹنگ ،باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقین کی جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس اور اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کا تیسرا ٹیسٹ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل حریف ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی جیت نے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظہبی میں ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں گے، دراصل ایشیا میں ٹاس جیت کر ٹیمیں پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتی ہیں اور ہم بھی ایسا ہی سوچتے ہیں۔کپتان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولنگ ہماری جیت کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی۔ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عباس کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے البتہ فہیم اشرف کو 12 کھلاڑیوں میں شامل رکھا ہے تاہم بلال آصف یا فہیم اشرف میں سے کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔کیوی قائد کین ولیمسن نے کہا کہ آخری میچ میں تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔امیدہے اچھا مقابلہ ہوگا۔یاسر ایشیا کی کنڈیشنر بالخصوص متحدہ عرب امارات میں بہترین گیند باز ہیں۔ان کیخلاف کھیلنے کےلئے حکمت عملی بنالی ہے۔یاد رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain