لاہور(شوبزڈیسک) لالی ووڈ سٹار ثناءنے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناءنے کہا کہ میری یہ شدید خواہش تھی کہ بطور ہدایتکار ایک بہترین فلم بناﺅں اور نئے سال میں میری اس خواہش کی تکمیل ہونے جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے شوہر فخر امام سے مل کر منصوبہ بندی کر رہی ہوں اور 2019ءمیں بطور ہدایتکار فلم بناﺅں گی جس کے پروڈیوسر فخر امام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اس لئے ہدایتکار ی سے بھی آشنا ہوں اور عملی کام کرکے مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔
