تازہ تر ین

شفقت چیمہ فلم ”رانگ نمبر “کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار شفقت چیمہ گزشتہ روز کراچی پہنچے۔ وہ نئی آنے والی فلم” رانگ نمبر 2“کی شوٹنگ کے لئے وہاں گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے کہا کہ مجھے زاہد شاہ کے نئے سٹیج ڈرامہ(اسٹیشن)کا بے چینی سے انتظار ہے۔ زاہد شاہ کے سٹیج ڈرامے” پیاری ماں ، امن کا چھکا ، بیٹی رانی ، عید کا چاند “اور دیگر ڈرامے ایسے ہیں جو نہ صرف لازوال ہیں بلکہ انہیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلم انڈسٹر ی میں نئے چہروں کی آمد خوش آئند ہے اور میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہئے انہوںنے مزید کہا کہ جس کے دل میں خوف خدا نہ ہو وہ انسان ہی نہیں ہے۔ اس موقع پر معروف پروڈیوسر و ڈائیریکٹر زاہد شاہ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان ایکٹر احمد چیمہ بھی ان کے ساتھ تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain