تازہ تر ین

کامیڈی فلم ” ٹال ٹیلز “آئندہ سال 11جنوری کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک ) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم ”ٹال ٹیل“آئندہ سال 11جنوری کوریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کاآفیشل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایٹون اور بورن آرنڈ کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی مکھیوں کے گرد گھومتی ہے جوہنسی خوشی اپنی سلطنت میں زندگی گزار رہی ہوتی ہیں تاہم ایک دن اچانک مکھیوں کی رانی اغواءہو جاتی ہے جس کی تلاش میں مکھیوں کی رعایا مصروف ہو جاتی ہے اور خطرناک دشمن کی قید میں موجود رانی مکھی کو بحفاظت واپس لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دیتی ہے۔اس ایڈنچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارکیٹ مارا اور جسٹن لونگ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کرائے ہیں۔ فلم آئندہ سال 11جنوری کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain