نئی دہلی (آن لائن) نومبر اور دسمبر میں کئی مرحلوں میں انڈیاکی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کا عمل پورا ہو چکا ہے ۔ ان میں سے مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اقتدار میں ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک علاقائی جماعت اقتدار میں ہے جبکہ شمال مشرقی ریاست میزورم میں کانگریس برسر اقتدار ہے ۔ ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کل صبح ایک ساتھ شروع ہو گی اور شام تک سبھی نتائج آ جانے کی توقع ہے ۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اب سے چند مہینے بعد پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔
