تازہ تر ین

بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

بھونیشور(ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔بھارتی شہر بھونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد پانچ صفر سے شکست دیدی۔بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں ایک گول سے شکست ہوئی جب کہ دوسرا میچ ملائیشیا سے ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔اپنے تیسرے گروپ میچ میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں پانچ ایک سے شکست ہوئی تھی۔اپنے گروپ میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain