تازہ تر ین

سلمان خان کا اس بار بھی اپنی سالگرہ منفرد بنانے کا فیصلہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی سالگرہ کو منفرد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان اپنی اداکاری اور منفرد انداز کے باعث خاصے مشہور اور ہر دل عزیز شخصیت مانے جاتے ہیں۔ سلو میاں سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سال ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سالگرہ کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔اس موقع پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح جہاں مختلف انداز میں سلو میاں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں وہیں ان کے متوالے سلو میاں کے گھر کے باہر جمع ہو کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو 53 برس کے ہوجائیں گے اور سلو میاں کی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے اس بار فارم ہاﺅس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب 26 دسمبر سے شروع ہو جائے گی اور 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سلو میاں کی سالگرہ میں ان کے قریبی دوست اور ارباز خان اور سہیل خان سمیت دیگر خاندان کے افراد شریک ہوکر اداکار کی سالگرہ کو چار چاند لگائیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں معروف ٹیلی وڑن ریالٹی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی میزبانی میں مصروف ہیں اور وہ ساتھ ہی ہدایت کارعلی عباس ظفر کی نئی آنے والی فلم ”بھارت‘ کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں جو 2019ءمیں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain