تازہ تر ین

سکول میں تازہ املی اور کینٹین کے چنے روٹی پسندتھے :شلپا شیٹھی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 28سال بعد اپنے سکول پہنچ گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے 28 سال بعد چھمبور میں اپنے سکول میں ہونے والے ایک تہوار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سکول کے متعلق پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک عام سے سٹوڈنٹ تھیں لیکن میرے استاد مجھ پر اپنی محبت نچھاور کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میںسکول کے درخت سے تازہ املی توڑ کر کھاتی تھی جبکہ سکول کی کینٹین سے چھولے روٹی میری پسندیدہ غذا تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے 10ویں کلاس کے سکول امتحان میں صرف 43 فیصد نمبر آئے جس پر ان کی امی بہت پریشان ہوئیں اور مجھے خبردار کیا کہ میں گھر بیٹھ کر بورڈ کے امتحانات کی تیاری کروں اور کسی بھی کھیل کو بھول جاﺅں جس پر میری ٹیچرز نے گھر آ کر امی سے مجھے کھیلنے کی اجازت مانگی اور میری تعلیم کی ذمہ داری لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain