تازہ تر ین

2018:پاکستان میں 4اینیمیٹڈ فلموں کی پہلی بار نمائش

کراچی(شوبزڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے ٹرینئڈ کے تحت اینیمیٹڈ فلموں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا ۔سال دو ہزار اٹھارہ میں بچوں کے لیے بنائی گئی چاراینیمیٹڈ فلمیں سیمنا گھروں کی زینت بنیں۔سپر ہیروز کے پسندیدہ کردار ،ایکشن، مزاح، اور جذبات اور سبق آموز کہانیوں سے لبریز پاکستان کی سنیما انڈسٹری میں اینیمیٹڈ فلموں کا نیا ٹڑینڈ تیزی سے فروغ پارہاہے۔ جس کی بنیاد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے رکھی۔سال دو ہزار اٹھارہ میں بھی چار پاکستانی اینیمیٹڈ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔دو فروری کو پاکستانی فلم اللہ یار اینڈ دی لیجند آف مارخور سینما گھروں کی زینت بنی جس میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے بچے اللہ یار کی کہانی کو دیکھایا گیا۔ فلم میں پاکستان کا قومی پرندہ چکور اور قومی جانور مارخور کی خوبصورت اینیمیشن کی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain