تازہ تر ین

بے نظیر کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی ؟ اہم شخصیت کا انکشاف

کراچی (این این آئی‘ وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائیں گے انہوں نے قوم کی جیبیں کاٹیں اور معزز کہلا رہے ہیں،خورشید شاہ کی چیخیں بتا رہی ہیں ان کی بھی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے، سکھرجیسے خوبصورت شہرمیں ایسے بدصورت لوگ پیدا ہوئے ہیں، شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے، شہباز شریف نے ہلکی پلکی گوٹی فٹ کی ہوئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور ان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا، جس نے پاکستان کولوٹا اورنوچا اس کا انجام بُرا ہوگا، کرپشن کرنے والے یاد رکھیں کفن کی جیب نہیں ہوتی۔وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے منگل کو کراچی میں مزار قائداعظم محمد علی جناحؒ پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دورہ چین کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے، ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ انہوں نے ساری قوم کی جیبیں کاٹیں، میں تو ایک آوارہ کلاشنکوف رکھنے کے جرم میں 7 سال قید ہوا لیکن یہ لوگ سارا ملک لوٹنے کے بعد قید ہوئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی لیکن آصف زرداری کی وصیت پتہ نہیں کہاں ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر سکھر ہے اور وہاں خورشید شاہ جیسا بدصورت شخص پیدا ہوا ہے، خورشید شاہ کے پیچھے کوئی شارک لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ30مارچ سے پہلے جھاڑو پھرنے والی ہے، ان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ بھی فکس ہونے والی ہے، عمران خان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، عمران خان سے 100 فیصد امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ تربوز کے سائز کے سر والے بچوں کا دماغ اندر سے خالی ہے۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں، میرے تعلقات نمبر ایک لوگوں سے ہوتے ہیں، چھوٹے موٹے لوگوں سے بات نہیں کرتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلرریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیارہوں، اس پرلوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ابھی تو جھا ڑو باندھا گیا ہے اور اس نے تھوڑا سا سانپ کی طرح ڈسا ہے اور ان کی چیخیں نکل گئی ہے جب مکمل جھا ڑو پھیرے گا تو کیا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان سے 100 فیصدامیدہے کوئی این آراونہیں ہوگااور چور وں لیٹروں کاحساب ہو گا ، قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلارہے ہیںجبکہ ان کی شکلوں پرلکھاہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ کراچی سے پشاور تک ٹرین ڈالنے کے لئے چین سے بات چل رہی ہے۔ پرانی پٹڑی کو دوسری لائنوں پر لے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ اب کراچی میں تین دن رہا کروں گا۔کراچی بزنس حب ہے۔ایک مہینے میں دو ٹرین چلائیں۔آئندہ سال بھی 20 چلائیں گے۔آج کراچی سرکلر ریلوئے نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔چیف جسٹس بھی ٹرین سے سفر کریں گے۔ان کے لیے ٹرین پر جھنڈیاں لگاو¿ں گا۔چیف جسٹس نے ہمارے کیسز کورٹ میں لگا دیے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں۔میں نے پندرہ ٹرین کا وعدہ کیا تھا آج اسے بڑھا کر 24 کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے چہرے پر سب لکھاہے۔ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیں۔اتنی سی بھنڈی کھانے والے اربوں روپے کھا گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایم ایل ون کامیاب ہوگا تومجھے خوشی ہوگی۔سکھر میں لوگ چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جھاڑو چوروں پر ہی پھرے گی ہم تو ابھی نوخیز ہیں۔ملک میں مہنگائی کا طوفان پرانے حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔عمران خان کرپٹ نہیں ہوسکتااصل پیرپگار فوت ہوچکے ہیں۔باقی سب ایسے ہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ میری مارکیٹ میں اچھی سیلفیاں نہیں آرہی ہیں ۔انکل انکل بول کر سیلفی بنواتی ہیں بعد میں کچھ اور بن جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain