تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آرمی کیمپ میں اہلکاروں کے درمیان جھگڑے میں ایک سپاہی نے اپنے ساتھی اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں واقع بھارتی آرمی کیمپ میں معمولی بات پرجھگڑے ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے حوالدار راجیش کو سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو اہلکاروں کے درمیان جھگڑا معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جس پر مشتعل ہوکر سپاہی نے فائرنگ کردی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے سپاہی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے درمیان جھگڑے اور قتل کا واقعہ نیا نہیں رواں برس ساتھی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سپاہیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain