اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری گینگ نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا اور انہوں نے اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے فلاپ شو پیش کیا، لیگی رہنماو¿ں کےچہرے بتارہےتھے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، یہ جو سارے بول رہے تھے ان کو فکر اپنی پڑی ہوئی ہے، احسن اقبال 80 کی دہائی کو بھول گئے کہ (ن) لیگ کو پاکستان پر کس نے مسلط کیا، احسن اقبال اور شریف خاندان جنرل ضیاالحق سے پہلے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے تھے، لیگی رہنما دکھی ہیں اس لئے ان کے ذاتی حملوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری گینگ نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا، انہوں نے اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے اور دونوں کا طریقہ واردات ایک ہی ہے، جب ان کی پکڑ ہوتی ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ مینڈیٹ ہے کہ احتساب کرنا ہے اور چوروں کو پکڑنا ہے، ہم نے حکومت میں آکرخود کو ان معاملات سے الگ کیا، ہم اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دے رہے ہیں، جو تفتیش میں تعاون نہیں کررہا نیب اس کو پکڑ رہی ہے، تمام مقدمات (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے دور میں بنے، اس لئے ہم پر سیاسی انتقام کا الزام لگانا درست نہیں۔